#رمضان_المبارک
#جمعۃ_الوداع
🔴 عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ:
دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ص فِي آخِرِ جُمُعَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فَلَمَّا بَصُرَ بِي قَالَ لِي: يَا جَابِرُ هَذَا آخِرُ جُمُعَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فَوَدِّعْهُ، وَ قُلِ اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ صِيَامِنَا إِيَّاهُ. فَإِنْ جَعَلْتَهُ فَاجْعَلْنِي مَرْحُوماً وَ لَا تَجْعَلْنِي مَحْرُوماً. فَإِنَّهُ مَنْ قَالَ ذَلِكَ ظَفِرَ بِإِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ: إِمَّا بِبُلُوغِ شَهْرِ رَمَضَانَ وَ إِمَّا بِغُفْرَانِ اللَّهِ وَ رَحْمَتِه۔
🔵 جناب جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت ہے کہ:
میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے دن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ کی خدمت میں حاضر ہوا ، آنحضرت صلىاللهعلیہوآلہ نے مجھے دیکھا تو فرمایا : اے جابر! یہ ماہ رمضان کا آخری جمعہ ہے لہذا اسے وداع کرو اور کہو:
"اَللّٰهُمَّ لاَ تَجْعَلهُ آخِرَ العَهْدِ مِنْ صِیامِنا إیَّاهُ فَإنْ جَعَلْتَهُ فَاجْعَلْنِی مَرْحُوماً وَلاَتَجْعَلْنِی مَحْرُوماً". اے معبود! اسے ہمارے روزے کا آخری زمانہ قرار نہ دے اور اگر تو نے قرار دیا ہے تو مجھے موردِ رحمت قرار دے اور رحمت سے محروم قرار نہ دے".
جو شخص یہ دعا کرے گا تو دو سعادتوں میں سے کوئی ایک ضرور حاصل کرلے گا؛ یا وہ آئندہ رمضان کو پائے گا یا خدا کی انتہائی رحمت و بخشش سے ہمکنار ہوگا۔
📚 فضائل الأشهر الثلاثة، ص ۱۳۹، خبر وداع شهر رمضان.