علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 17 نومبر، 2026

#حضرت_آیۃ_اللہ_العظمی_الحاج_شیخ_حسین_وحید_خراسانی



#حضرت_آیۃ_اللہ_العظمی_الحاج_شیخ_حسین_وحید_خراسانی

 

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُونَ


يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ راضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبادِي وَ ادْخُلِي جَنَّتِي۔


◾️ نہایت رنج و غم اور افسوس کے ساتھ، مرجع عالی قدر عالم تشیع، فقیہ مکتب اہلِ بیت علیہم السلام، عالم ربانی اور حوزہ ہائے علمیہ کے استاد جلیل القدر، حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال پرملال کی خبر موصول ہوئی۔

1️⃣3️⃣ #اخلاص_و_اعتدال



#دروس_فاطمی


1️⃣3️⃣ #اخلاص_و_اعتدال


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ كَلِمَةَ الْإِخْلَاصِ‏ وَ خَشْيَتَكَ‏ فِي الرِّضَا وَ الْغَضَبِ وَ الْقَصْدَ فِي الْغِنَى وَ الْفَقْرِ۔


🔵 خدایا! میں تجھ سے خالص اعتقاد اور توحید کا سوال کرتی ہوں، اور یہ کہ خوشی  اور غصے، دونوں حالتوں میں تجھ سے ڈرتی رہوں، اور خوشحالی  اور تنگدستی، دونوں حالتوں میں اعتدال کا خیال رکھوں۔

پیر، 16 نومبر، 2026

2️⃣1️⃣ #کتاب_خدا_کی_پیروی



#دروس_فاطمی


2️⃣1️⃣ #کتاب_خدا_کی_پیروی


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 قائِداً اِلَی الرِّضوانِ اتّباعُهُ، مُؤَدٍّ إلَی النَّجاةِ إستماعُهُ۔


🔵 (اللہ نے ایسا قرآن نازل فرمایا) جس کی پیروی اللہ کی رضا تک پہنچاتی ہے اور جس کو غور سے سننا نجات کا باعث ہوتا ہے۔

اتوار، 15 نومبر، 2026

1️⃣1️⃣ #بارگاہ_الہی_میں



#دروس_فاطمی


1️⃣1️⃣ #بارگاہ_الہی_میں


🌹🌹حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 إحمدُوا اللهَ الذی لِعَظَمِتِه و نُورِهِ یَبتَغی مَن فِی السمواتِ وَ الأرضِ إلیه الوَسیلةَ۔


🔵 اس اللہ کی حمد و ثنا کرو جس کی عظمت اور نور کے ادراک اور معرفت کے لیے آسمانوں اور زمین پر رہنے والا ہر کوئی وسیلہ تلاش کر رہا ہے۔

ہفتہ، 14 نومبر، 2026

🔟 #رضائے_محمد_و_علی_علیہما_السلام

 


#دروس_فاطمی


🔟 #رضائے_محمد_و_علی_علیہما_السلام


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 أَرْضِي‏ أَبَوَيْ‏ دِينِكِ‏ مُحَمَّداً وَ عَلِيّاً بِسَخَطِ أَبَوَيْ نَسَبِكِ وَ لَا تُرْضِي أَبَوَيْ نَسَبِكِ بِسَخَطِ أَبَوَيْ دِينِكِ۔


🔵 اپنے دینی باپ یعنی محمد و علی علیہما السلام کو خوشنود اور راضی رکھو، خواہ تمہارے نسبی والدین ناخوش ہوں، اور اپنے دینی باپ کو غضبناک کر کے نسبی والدین کو راضی مت کرو۔

جمعرات، 12 نومبر، 2026

#شہادت_حضرت_زہرا_علیہا_السلام



۳/ جمادی الثانی


#شہادت_حضرت_زہرا_علیہا_السلام 


[اعلام الوری، ج۱، ص۳۰۰۔ کشف الغمۃ، ج۱، ص۵۰۳۔ مسار الشیعہ، ص۳۱، توضیح المقاصد، ص۱۳۔ مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۷۔ مصباح المتھجد، ص۷۳۲۔ بحار الانوار،ج۹۷، ص۳۷۵، ج۴۳، ص۱۹۵]

منگل، 10 نومبر، 2026

9️⃣ #حیا_و_عفت



#دروس_فاطمی


9️⃣ #حیا_و_عفت


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 خَيْرٌ لِلنِّسَاءِ أَنْ لَا يَرَيْنَ الرِّجَالَ وَ لَا يَرَاهُنَّ الرِّجَالُ۔


🔵 خواتین کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ نہ وہ نامحرم مردوں کو دیکھیں اور نہ ہی نامحرم مرد ان کو دیکھیں۔

8️⃣ #اتمام_حجت


#دروس_فاطمی


8️⃣ #اتمام_حجت

🌹🌹حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:

🟤 مَا جَعَلَ اللهُ لأحَدٍ بَعدَ غدیرِ خُمٍّ مِن حُجَّةٍ وَ لاعُذرٍ۔

🔵 اللہ نے غدیرِ خم کے بعد کسی کے لیے نہ کوئی حجت چھوڑی ہے اور نہ کوئی عذر یا بہانہ۔ (غدیرِ خم سب پر اللہ کی طرف سے اتمامِ حجت کا دن ہے)

نہج الحیاۃ، ص ۴۲۔

پیر، 9 نومبر، 2026

7️⃣ #ستمگروں_کا_انجام



#دروس_فاطمی


7️⃣ #ستمگروں_کا_انجام


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 فَبِعَيْنِ‏ اللَّهِ‏ مَا تَفْعَلُونَ،‏ وَ سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ،‏ وَ أَنَا ابْنَةُ نَذِيرٍ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذابٍ شَدِيدٍ۔


🔵 تم جو کچھ کرتے ہو وہ اللہ کی نظروں کے سامنے ہے، ظالموں کو بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہونے والے ہیں، اور میں اسی رسول کی بیٹی ہوں جو تمہیں اللہ کے سخت عذاب سے ڈرایا کرتے تھے۔

اتوار، 8 نومبر، 2026

6⃣ #تین_محبوب_چیزیں



#دروس_فاطمی


6⃣ #تین_محبوب_چیزیں


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 حُبِّبَ اِلَیَّ مِن دُنیاکم ثَلاثُ: تِلاوَةُ کِتابِ اللهِ، وَ النَّظَرُ فی وَجهِ رَسُولِ اللهِ، وَالإنفاقُ فی سَبیلِ الله۔


🔵 مجھے تمہاری دنیا میں سے تین چیزیں محبوب ہیں: کتاب خدا کی تلاوت، رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے چہرے کی زیارت، اور راہِ خدا میں انفاق۔

ہفتہ، 7 نومبر، 2026

5⃣ #دعائے_حضرت_زہرا_سلام_اللہ_علیہا



#دروس_فاطمی


5⃣ #دعائے_حضرت_زہرا_سلام_اللہ_علیہا


حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی جمعرات کے دن کی دعاؤں میں سے:


🟤 اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَ التُّقَى وَ الْعَفَافَ وَ الْغِنَى وَ الْعَمَلَ بِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضَى۔

جمعہ، 6 نومبر، 2026

4️⃣#امور_خانہ_داری




#دروس_فاطمی



4️⃣#امور_خانہ_داری



▫️جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ نے گھر کے اندرونی امور جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کے سپرد کیے اور گھر سے باہر کے کام حضرت علی علیہ السلام کے ذمّے کیے،▫️


تو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے فرمایا:


🟤 فَلَا يَعْلَمُ مَا دَخَلَنِي مِنَ السُّرُورِ إِلَّا اللَّهُ بِإِكْفَائِي رَسُولُ اللَّهِ ص تَحَمُّلَ‏ أَرْقَابِ‏ الرِّجَالِ‏.


🔵 اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ اس بات سے مجھے کتنی خوشی ہوئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھے مردوں کے شانہ بشانہ ہونے (اور گھر سے باہر کے کاموں) سے سبکدوش کر دیا۔

جمعرات، 5 نومبر، 2026

3️⃣#حقیقی_شیعہ؟!



#دروس_فاطمی



3️⃣#حقیقی_شیعہ؟!



🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا: 


▫️إنْ كُنْتَ تَعْمَلُ بِمَا أَمَرْنَاكَ، وَ تَنْتَهِي عَمَّا زَجَرْنَاكَ عَنْهُ فَأَنْتَ مِنْ شِيعَتِنَا، وَ إِلَّا فَلَا▫️

بدھ، 4 نومبر، 2026

2️⃣#خالص_عبادت



#دروس_فاطمی



2️⃣#خالص_عبادت


🌹🌹حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 مَنْ أَصْعَدَ إِلَى اللَّهِ خَالِصَ عِبَادَتِهِ أَهْبَطَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ إِلَيْهِ أَفْضَلَ مَصْلَحَتِهِ۔


🔵 جو شخص اپنی خالصانہ عبادت کو خدا کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے خدائے عزّ و جلّ اس پر اپنی بہترین مصلحت نازل فرماتا ہے۔

منگل، 3 نومبر، 2026

1️⃣ #صلہ_رحمی



#دروس_فاطمی


1️⃣ #صلہ_رحمی


🌹🌹 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:


🟤 جَعَلَ اللهُ... صِلَةَ الأرحامِ مَنسَأةً فیِ العُمرِ و مَنماةً لِلعَدَد۔


🔵 خداوند عالم نے صلہ رحمی اور رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کو، طولِ عمر اور ان کی تعداد میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔

بدھ، 28 اکتوبر، 2026

#سماعت



#سماعت

#ہم_کیا_سن_رہے_ہیں؟

🌹🌹 حضرت امام زین العابدین علیہ السلام:

🟤 لَيْسَ لَكَ أَنْ تَسْمَعَ مَا شِئْتَ لِأَنَّ اَللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ إِنَّ اَلسَّمْعَ وَ اَلْبَصَرَ وَ اَلْفُؤٰادَ كُلُّ أُولٰئِكَ كٰانَ عَنْهُ مَسْؤُلاً۔

🔵 تمہیں یہ حق نہیں کہ جو چاہو سنتے رہو؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بیشک کان، آنکھ اور دل ان سب سے باز پرس ہوگی۔

📚 علل الشرائع، ج۲، ص۶۰۶، ح۸۰ باب نوادر العلل

▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 انسان اپنے اردگرد کی دنیا کو صرف آنکھوں سے نہیں دیکھتا، بلکہ کانوں سے سنتا اور دل سے اسے قبول کرتا ہے یا رد کر دیتا ہے۔
جب ہم دوسروں کی باتیں سنتے ہیں تو ان سے کچھ سیکھتے ہیں اور نئی چیزوں سے آگاہ ہوتے ہیں۔

ہماری سنی ہوئی بات صرف آواز بن کر ہمارے کانوں سے نہیں گزرتی بلکہ ہمارے دل و دماغ، مزاج اور کردار پر اثر چھوڑ جاتی ہے۔

چنانچہ حضرت امام سجاد علیہ السلام ایک روایت میں کان کے حق کو واضح کرتے ہوئے اسے باتوں کو دل میں اتارنے کا دروازہ قرار دیتے ہیں:

▫️ أَمَّا حَقُّ السَّمْعِ فَتَنْزِيهُهُ عَنْ أَنْ تَجْعَلَهُ طَرِيقاً إِلَى‏ قَلْبِكَ‏ إِلَّا لِفُوَّهَةٍ كَرِيمَةٍ تُحْدِثُ فِي قَلْبِكَ خَيْراً أَوْ تَكْسِبُ خُلُقاً كَرِيماً فَإِنَّهُ بَابُ الْكَلَامِ إِلَى الْقَلْبِ يُؤَدِّي إِلَيْهِ ضُرُوبُ الْمَعَانِي عَلَى مَا فِيهَا مِنْ خَيْرٍ أَوْ شَرٍّ۔

▫️ اور کان کا حق یہ ہے کہ اسے ایسی نیک بات کے سوا، جو تمہارے دل میں نیکی پیدا کرے یا تمہیں اچھا اخلاق عطا کرے، دوسری باتوں کے لیے دل تک پہنچنے کا راستہ بنانے سے محفوظ رکھو۔ کیونکہ کان دل تک پہنچنے والی باتوں کا دروازہ ہے، جس کے ذریعے مختلف معانی اس تک پہنچتے ہیں، خواہ اچھے ہوں یا برے۔

📚 تحف العقول، ص۲۵۷۔ رسالته ع المعروفة برسالة الحقوق

حضرت امام سجاد علیہ السلام اپنی نصیحت میں نشست و برخاست اور گفتگو کے حدود بیان کرتے ہوئے سماعت کے بارے میں بھی تاکید فرماتے ہیں کہ تمہیں یہ حق نہیں کہ جو چاہو سنتے رہو۔

یعنی اس بات کا خیال رہے کہ جو ہم سن رہے ہیں اور اپنے دل میں اتار رہے ہیں، کیا وہ شریعت کے مطابق بھی ہے؟ اس سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟ اگر کہیں غیبت ہو رہی ہو یا جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہوں تو کیا ہم اسے سن کر اپنی شخصیت میں کچھ اضافہ کریں گے؟ کیونکہ انسان نشست و برخاست اور گفتگو کی طرح اپنی سماعت کا بھی ذمہ دار ہے۔

لہٰذا کسی چیز کو سننے سے پہلے غور کریں:

میں روزانہ کیسی باتیں اپنے ذہن میں داخل کرتا ہوں؟

کیا اس سے میرے علم اور اخلاق میں کچھ اضافہ ہوتا ہے؟

کہیں ایسی چیزیں نفرت، بدگمانی اور بے حیائی تو پیدا نہیں کر رہیں؟

اسی لیے جہاں حضرت امیرالمومنین علیہ السلام اچھی باتیں سننے کی تاکید فرماتے ہیں:

▫️ إذا لَم تَكُن عالِما ناطِقا فَكُن مُستَمِعا واعِيَا۔

▫️ اگر بولنے والے عالم نہیں ہو تو توجه سے سننے اور یاد رکھنے والے بنو۔

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ۴۳، طلب العلم

وہیں بیہودہ باتوں پر کان لگانے سے منع فرماتے ہوئے اس کے نتائج سے آگاہ کرتے ہیں:

▫️ عَوِّدْ أُذُنَكَ حُسْنَ الِاسْتِمَاعِ وَ لَا تَصْغِ إِلَى مَا لَا يَزِيدُ فِي صَلَاحِكَ اسْتِمَاعُهُ فَإِنَّ ذَلِكَ يُصْدِي الْقُلُوبَ وَ يُوجِبُ الْمَذَامَّ

▫️ اپنے کان کو اچھے سے سننے کا عادی بناؤ اور ان چیزوں پر کان نہ لگاؤ جو تمہاری بھلائی میں اضافہ نہ کریں، کیونکہ ایسی باتیں دلوں کو زنگ آلود کرتی ہیں اور ملامت کا باعث بنتی ہیں۔

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۲۱۵، ح۴۲۱۱، متفرقات

سماعت کی پاکیزگی اس میں ہے کہ انسان اپنے کانوں کو علم، حکمت، خیر اور اصلاح کے لیے استعمال کرے اور ایسی چیزوں سے بچے جو اس کے ایمان، اخلاق اور قلب کو خراب کرتی ہیں۔


https://t.me/klmnoor

https://www.facebook.com/klmnoor

بدھ، 21 اکتوبر، 2026

#گفتگو


#گفتگو



#ہم_کیا_کہہ_رہے_ہیں؟


🌹🌹 حضرت امام زین العابدین علیہ السلام:


🟤 لَيْسَ‏ لَكَ‏ أَنْ‏ تَتَكَلَّمَ‏ بِمَا شِئْتَ‏ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ‏ وَ لا تَقْفُ ما لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ‏ وَ لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص قَالَ رَحِمَ اللَّهُ عَبْداً قَالَ خَيْراً فَغَنِمَ أَوْ صَمَتَ فَسَلِمَ۔

اتوار، 18 اکتوبر، 2026

#نشست_و_برخاست



#نشست_و_برخاست


#ہم_کس_کے_ساتھ_بیٹھتے_ہیں؟


🌹🌹 حضرت امام زین العابدین علیہ السلام:


🟤 لَيْسَ لَكَ أَنْ تَقْعُدَ مَعَ مَنْ شِئْتَ لِأَنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ‏ وَ تَعَالَى يَقُولُ‏ إِذا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آياتِنا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ وَ إِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطانُ فَلا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرى‏ مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ‏۔

جمعرات، 15 اکتوبر، 2026

#ولادت_با_سعادت_حضرت_زینب_علیہا_السلام


۵ / جمادی الأولیٰ



#ولادت_با_سعادت_حضرت_زینب_علیہا_السلام


▫️ حضرت زینب علیہا السلام کی ولادت با سعادت پانچویں یا چھٹی ہجری کے اسی روز مدینہ منوّرہ میں واقع ہوئی ہے۔

بدھ، 14 اکتوبر، 2026

#بداخلاقی



#اخلاق


#بداخلاقی


🌹🌹حضرت رسول اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ:


🟤 لِكُلِ‏ ذَنْبٍ‏ تَوْبَةٌ إِلَّا سُوءَ الْخُلُقِ‏ فَإِنَّ صَاحِبَهُ كُلَّمَا خَرَجَ مِنْ ذَنْبٍ دَخَلَ فِي ذَنْبٍ

پیر، 12 اکتوبر، 2026

#اصلاح_نفس



#اصلاح_نفس


#ہدایت


#اعمال


🌹 قال الله تعالیٰ:


🟤 يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ ۖ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ۚ إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ۔

ہفتہ، 10 اکتوبر، 2026

#حسد



#حسد


#حاسد


🌹🌹 حضرت امام علی علیہ السلام:


🟤 مَا رَأَيْتُ ظَالِماً أَشْبَهَ بِمَظْلُومٍ مِنَ الْحَاسِدِ نَفَسٌ دَائِمٌ وَ قَلْبٌ هَائِمٌ وَ حُزْنٌ لَازِمٌ.

منگل، 6 اکتوبر، 2026

#مداومت



#مداومت


#محبوب_ترین_عمل


🌹🌹 حضرت امام باقر علیہ السلام:


🟤 أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مَا دَاوَمَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ، وَ إِنْ قَلَّ.

#صحت_و_دولت



#اعتماد


#دو_نعمتوں_پر


#صحت_و_دولت


🌹🌹 حضرت امام علی علیہ السلام:


🟤 لَا يَنْبَغِي‏ لِلْعَبْدِ أَنْ‏ يَثِقَ‏ بِخَصْلَتَيْنِ‏ الْعَافِيَةِ وَ الْغِنَى‏ بَيْنَا تَرَاهُ مُعَافًى إِذْ سَقِمَ وَ بَيْنَا تَرَاهُ غَنِيّاً إِذِ افْتَقَرَ۔

پیر، 28 ستمبر، 2026

#نماز



#نماز


🌹🌹حضرت امام علی علیہ السلام:


🟤 لَيْسَ عَمَلٌ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ مِنَ‏ الصَّلَاةِ فَلَا يَشْغَلَنَّكُمْ‏ عَنْ أَوْقَاتِهَا شَيْ‏ءٌ مِنْ أُمُورِ الدُّنْيَا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ ذَمَّ أَقْوَاماً فَقَالَ‏ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلاتِهِمْ ساهُونَ‏ يَعْنِي أَنَّهُمْ غَافِلُونَ اسْتَهَانُوا بِأَوْقَاتِهَا۔


🔵 خدائے عزّ و جلّ کے نزدیک نماز سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں، لہذا کوئی دنیاوی کام آپ کو اوقاتِ نماز سے غافل نہ کرنے پائے؛ کیونکہ خدا نے ایسے لوگوں کی مذمّت کی ہے اور فرمایا ہے: الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلاتِهِمْ ساهُونَ‏ یعنی وہ لوگ جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں اور اس کے وقت کی کوئی پروا نہیں کرتے۔

جمعہ، 25 ستمبر، 2026

#قیام_جناب_مختار_رحمه_الله



۱۴/ ربیع الثانی


#قیام_جناب_مختار_رحمه_الله


[قلائد النحور، ج ربیع الثانی، ص۲۲۵ ۲۲۹، فرسان الہیجاء، ج۲، ص۲۱۷، بحار الانوار، ج۴۵، ص۳۶۷]


▫️اس روز اہل بیت علیہم السلام کے شکستہ قلوب کو شاد کرنے والے جناب مختار نے «یا لثارات الحسین» کے نعرہ کے ساتھ کوفہ میں قیام کیا۔

بدھ، 23 ستمبر، 2026

#پرہیزگاری



#پرہیزگاری


#امتحان_الہی


#جہاد_بالنفس


🌹🌹حضرت امام علی علیہ السلام:


🟤 عِنْدَ حُضُورِ الشَّهَوَاتِ‏ وَ اللَّذَّاتِ‏ يَتَبَيَّنُ وَرَعُ‏ الْأَتْقِيَاءِ.


🔵 خواہشوں اور لذّتوں کے سامنے آجانے کے وقت ہی پرہیزگاروں کی پارسائی ظاہر ہوتی ہے۔

پیر، 21 ستمبر، 2026

#حضرت_آیۃ_اللہ_شبیری_زنجانی



#حضرت_آیۃ_اللہ_شبیری_زنجانی


إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ


﴿اَلَّذِينَ تَتَوَفّٰاهُمُ اَلْمَلاٰئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلاٰمٌ عَلَيْكُمْ اُدْخُلُوا اَلْجَنَّةَ بِمٰا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ‌﴾


نہایت افسوس کے ساتھ یہ جانکاہ خبر موصول ہوئی کہ فقیہِ مکتب اہلِ بیت عصمت و طہارت علیہم السلام، مرجعِ عالی قدر، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اتوار، 20 ستمبر، 2026

#دو_بہترین_خصلتیں



#دو_بہترین_خصلتیں


🌹🌹 حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام:


🟤 خَصْلَتَانِ لَيْسَ فَوْقَهُمَا شَيْ‏ءٌ الْإِيمَانُ بِاللَّهِ وَ نَفْعُ الْإِخْوَانِ.

ہفتہ، 19 ستمبر، 2026

#ولادت_باسعادت_امام_حسن_عسکری_علیہ_السلام



🌷۸/ ربیع الثانی🌷


#ولادت_باسعادت_امام_حسن_عسکری_علیہ_السلام


✍🏼 ماہ ربیع الثانی کی آٹھویں یا بعض روایات کے مطابق دسویں تاریخ ۲۳۲ھ [إعلام الورى بأعلام الهدى( ط- القديمة)، ص ۳۶۷؛ بحار الأنوار : ج ۵۰، ص ۲۳۵، ۲۳۷]وہ مبارک گھڑی تھی جب بفیض حق تعالیٰ حضرت امام حسن بن علی العسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی، اور افق امامت کا گیارہواں آفتاب طلوع ہوا۔

جمعہ، 18 ستمبر، 2026

#وقت_کی_اہمیت

 #ماضی_حال_مستقبل



#وقت_کی_اہمیت


🌹🌹 حضرت امام علی علیہ السلام:


🟤 مَاضِي يَوْمِكَ‏ فَائِتٌ‏ وَ آتِيهِ مُتَّهَمٌ وَ وَقْتُكَ مُغْتَنَمٌ فَبَادِرْ فِيهِ فُرْصَةَ الْإِمْكَانِ وَ إِيَّاكَ أَنْ تَثِقَ بِالزَّمَانِ۔

منگل، 15 ستمبر، 2026

#دعا



#دعا


#تقرب_الی_اللہ


🌹🌹حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:


🟤 عَلَيْكُمْ بِالدُّعَاءِ؛ فَإِنَّكُمْ لَا تَقَرَّبُونَ بِمِثْلِهِ، وَ لَا تَتْرُكُوا صَغِيرَةً لِصِغَرِهَا أَنْ تَدْعُوا بِهَا؛ إِنَّ صَاحِبَ الصِّغَارِ هُوَ صَاحِبُ الْكِبَارِ.

بدھ، 9 ستمبر، 2026

#مومن_کو_خوش_کرنا



#مومن_کو_خوش_کرنا


🌹🌹 حضرت امام صادق علیہ السلام:


🟤 لَا يَرَى‏ أَحَدُكُمْ‏ إِذَا أَدْخَلَ‏ عَلَى‏ مُؤْمِنٍ‏ سُرُوراً أَنَّهُ‏ عَلَيْهِ‏ أَدْخَلَهُ‏ فَقَطْ بَلْ‏ وَ اللَّهِ عَلَيْنَا بَلْ وَ اللَّهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ص.

بدھ، 2 ستمبر، 2026

#بچے_کا_حق



#بچے_کا_حق

#تعلیم_و_تربیت

#مہربانی

#حفظ_آبرو 


🌹🌹امام زین العابدین علیه السلام


🟤 حَقُ‏ الصَّغِيرِ رَحْمَتُهُ فِي تَعْلِيمِهِ وَ الْعَفْوُ عَنْهُ وَ السَّتْرُ عَلَيْهِ وَ الرِّفْقُ بِهِ وَ الْمَعُونَةُ لَهُ۔

ہفتہ، 29 اگست، 2026

ولادت_پیغمبر_اکرم_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ



۱۷/ ربیع الاول

۱ - #ولادت_پیغمبر_اکرم_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ

علمائے امامیہ کا اتفاق ہے کہ اس روز جمعہ کے دن علی الصباح مکہ معظمہ میں سیّد الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ و آلہ کی ولادت با سعادت واقع ہوئی ہے۔ آنحضرت (ص) کی ولادت انوشیروان عادل کی سلطنت کے ہم عصر تھی اور اسی سال اصحاب فیل ہلاک ہوئے۔

[تاج الموالید، ص۵، مسار الشيعه، ص۲۹۔۳۰؛ مصباح المتہجد، ص۷۳۳؛ کشف الغمہ، ج۱، ص۱۴؛ اعلام الوریٰ، ج۱، ص۴۲۔۔۔]

آنحضرت (ص) کا اسم مبارک محمّد، اور کنیت ابو القاسم ہے؛ آپ (ص) کے والد محترم کا نام عبداللہ، اور والدہ ماجدہ کا نام آمنہ بنت وہب ہے۔

[اعلام الوری، ج۱، ص۴۵ ـ ۵۳؛ کشف الغمة، ج۱، ص۱۵]

ہنگام ولادت، آپ (ص) کی جبینِ مبارک سے نور ساطع ہو رہا تھا اور مشک کی خوشبو نکل رہی تھی۔ اس رات حجاز کی طرف سے نور ساطع ہوا اور تمام عالم میں پھیل گیا۔ شہنشاہوں کے تخت سرنگوں ہوگئے اور سبھی اس دن خاموش تھے اور کچھ کہنے سے قاصر تھے۔

ملائکہ مقرّبین اور ارواح انبیاء نے آنحضرت (ص) کی ولادت کے وقت حاضری دی، اور خازن بہشت رضوان حوروں کے ساتھ نازل ہوا، اور جنّت سے زمرد، سونے اور چاندی کے طشت اور کاسے حاضر کیے  گئے اور جناب آمنہ کے لئے جنت سے مشروب لایا گیا جسے انہوں نے نوش کیا۔ ولادت کے بعد آنحضرت (ص) کو آبِ بہشت سے غسل دیا گیا اور جنّت کے عطر سے معطر کیا گیا۔

[حق الیقین، ص۲۷]

←   وقتِ ولادت کے معجزات

آپ (ص) کی ولادت کے وقت تمام عالم کے بت منھ کے بھل گرگئے اور ایوان کسری کے چودہ کنگرے ٹوٹ گئے۔ دریائے ساوہ جس کی پرستش کی جاتی تھی سوکھ گیا اور نمک زار میں تبدیل ہوگیا۔

وادی ساوہ میں جہاں برسوں سے پانی نہیں دیکھا گیا تھا پانی جاری ہو گیا۔

ہزار برسوں سے خاموش نہ ہونے والا آتش کدہ وقت ولادت بجھ گیا۔

کاہنوں اور ساحروں کا علم باطل ہوگیا، اور طاق کسریٰ درمیان سے دو نیم ہوگیا جس کا نشان ابھی بھی باقی ہے۔

[امالی صدوق، ص۳۶۰؛ بحار الانوار، ج۱۵، ص۲۵۷۔۲۶۳۔۳۲۳۔۔]

ہنگامِ ولادت آسمان سے ندا سنائی دی: جاءَ الحَقّ وَ زَهَقَ الباطلُ، إنَّ الباطِلَ کانَ زَهُوقاً۔

[بحار الأنوار، ج۱۵، ص۲۷۴؛ قلائد النحور، ج ربیع الأوّل، ص۱۰۱]

←   آنحضرت (ص) کی خصوصیات

آنحضرت (ص) پر کبھی بھی مکھی نہیں بیٹھتی تھی، جب آپ (ص) کی آنکھ نیند میں ہوتی تھی تو قلب بیدار ہوتا تھا، اور ویسے ہی دیکھتے اور سنتے تھے جیسے بیداری کے عالم میں دیکھتے اور سنتے تھے۔ آپ (ص) پیچھے کی طرف ویسے ہی دیکھتے تھے جیسے سامنے دیکھتے تھے۔

جس جانور پر سوار ہوتے وہ کبھی ضعیف اور کمزور نہیں ہوتا۔

آنحضرت (ص) کے پاس یعفور نامی ایک خچّر تھا۔ اس کو جیسے ہی حکم دیتے کہ فلاں شخص کو حاضر کرے وہ اس کے دروازے پر جاتا، دروازے پر دستک دیتا اور اشارے سے اسے حاضر کرتا تھا۔

[قلائد النحور، ج ربیع الأوّل، ص۱۱۲ ـ ۱۱۰]

پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت کے امتیازات میں سے یہ تھا کہ مختون اور ناف بریدہ و خون وغیرہ سے پاک و صاف متولد ہوئے، نیز ہنگام ولادت پیر کی جانب سے آئے نہ کہ سر کی طرف سے۔

ہنگام ولادت کعبہ کی جانب سجدہ کیا، اور سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد آسمان کی جانب بلند کیا اور خدا کی وحدانیت اور اپنی رسالت کا اقرار کیا، پھر آپ (ص) سے ایسا نور ساطع ہوا جس نے مشرق و مغرب کو منوّر کر دیا۔

[حق الیقین، ص۲۶]

←   پیغمبر (ص) کے معجزات

نبی اکرم (ص) کے معجزات کثرت سے ہیں، ان میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:

[حق الیقین، ص۲۷ ـ ۲۶]

۱. مردوں کے زندہ ہونے، اندھوں کی بینائی آجانے اور بیماروں کے شفا پاجانے کے سلسلہ میں آپ (ص) کی دعا کا مستجاب ہونا۔

۲. آپ (ص) کا جانوروں سے کلام کرنا۔

۳. تمام زبانوں کا علم نیز تمام زبانوں میں بات کرنے کی قدرت ہونا۔

۴. پشت پر مہر نبوّت ثبت تھی جس کا نور آفتاب کے نور سے زیادہ درخشاں تھا۔

۵. آپ (ص) کے انگشتان مبارک سے پانی جاری ہوا، اس قدر کہ بہت سے لوگ سیراب ہوئے۔

۶. سنگریزے آپ (ص) کے دست مبارک پر تسبیح پڑھتے تھے اور لوگ سنتے تھے۔

۷. آپ (ص) کے وجود مقدس کا سایہ نہیں ہوتا تھا۔

۸. جب بھی لعاب دہن کسی کنوئیں میں ڈال دیتے وہ کنواں بابرکت اور پانی والا ہوجاتا۔ اور کسی زخم پر لگا دیتے وہ شفا پاجاتا تھا۔

۹. جس طعام تک آپ (ص) کے دست مبارک پہونچ جاتے وہ با برکت ہوجاتا اور قلیل طعام سے کثیر لوگ سیر ہوجاتے تھے۔

۱۰. جب کسی نرم زمیں پر چلتے تو قدم کے نشان نہیں پڑتے تھے، اور جب کسی سخت اور پتھریلی زمیں پر قدم رکھتے تو اس پر نشان پڑجاتے تھے۔


یوم میلاد شریف نبی اکرم ص ایک عظیم اور با برکت دن ہے، اور قدیم الایام سے آل محمد (ص) کے صلحاء اس دن کا احترام، اور اس دن کا حق ادا کرتے رہے ہیں اور روزہ رکھتے رہے ہیں۔

جو ۱۷/ ربیع الأوّل کو روزہ رکھتا ہے خداوند متعال اسے ایک سال کے روزے کا ثواب عطا کرتا ہے، اس دن صدقہ دینا اور مشاہد مشرفہ کی زیارت کرنا، خیرات کرنا اور اہل ایمان کو شاد کرنا مستحب ہے۔

[مسار الشیعة، ص۳۰]

۲ - #ولادت_امام_صادق_علیہ_السلام

۱۷/ ربیع الأوّل سن ۸۳ ھ میں حضرت امام جعفر صادق (ع) کی  ولادت با سعادت مدینہ منورہ میں ہوئی ہے۔

[مناقب آل ابی طالب علیهم السلام، ج۴، ص۲۸۰؛ ارشاد، ج۲، ص۱۷۹]

آپ علیہ السلام کا اسم مبارک: جعفر، کنیت شریف: ابو عبداللہ اور لقب: صادق ہے۔

آپ (ع) کے والد ماجد حضرت امام محمّد باقر (ع)، اور والدہ گرامی جناب امّ فروه ہیں، جن کے بارے میں امام صادق (ع) فرماتے ہیں:

"میری والدہ نیک کردار و صالح اور با ایمان خاتون تھیں؛ اور خدا نیک لوگوں کو دوست رکھتا ہے"۔

[الکافی، ج۱، ص۴۷۲؛ بحار الأنوار، ج۴۷، ص۷]

حضرت امام صادق (ع) کے سات بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں، جن کے اسماء اس طرح سے ہیں: حضرت امام موسی کاظم (ع)، اسماعیل، عبداللہ، محمّد دیباج، اسحاق، علی عریضی، عبّاس، امّ فروه، اسماء اور فاطمہ۔

[مناقب آل ابی طالب علیهم السلام، ج۴، ص۲۸۰]

آپ علیہ السلام کے شمائل کے بارے میں کہتے ہیں:

امام علیہ السلام میانہ قد اور خوب رو، سفید بدن اور اونچی ناک کے حامل تھے اور موئے مبارک سیاہ اور گھنھرالے تھے اور رخسار پر ایک خال سیاہ موجود تھا۔

[مناقب آل ابی طالب علیهم السلام، ج۴، ص۲۸۰؛ منتھی الآمال، ج۲، ص۱۲۱]

📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱۷/ ربیع الاول، ص۱۱۵


https://t.me/klmnoor

https://www.facebook.com/klmnoor

جمعرات، 27 اگست، 2026

مرگ_یزید_بن_معاویہ


۱۴/ ربیع الاول

#مرگ_یزید_بن_معاویہ

سنہ ۶۴ ہجری میں، ۱۴ ربیع الاول کی رات، یزید بن معاویہ بن ابی سفیان ۳۹ یا ۳۷ یا ۳۵ سال کی عمر میں واصل جہنم ہوا۔

[مسار الشیعہ، ص۵۰؛ اقبال، ج۳، ص۱۱۸؛  ص۱۶؛ توضیح المقاصد، ص۷؛ تاریخ طبری، ج۴، ص۳۸۳۔۔۔]

مرگ یزید کے متعلق دوسرا قول اس مہینہ کی ۱۵ تاریخ کا ہے۔

[تاریخ طبری، ج۴، ص۳۸۹؛ تاریخ دمشق، ج۵۹، ص۳۰۵۔۔۔]

یزید کی ماں میسون بنت بجدل کلبی ہے۔ یہ وہ عورت ہے جس نے اپنے باپ کے غلام کو اپنے اوپر اختیار دیا اور اسی سے یزید ملعون دنیا میں آیا۔ اسی بنا پر ائمہ علیہم السلام کے فرمان کے مطابق، امام حسین علیہ السلام کا قاتل ولد الزنا ہوگا، اس میں شمر، عمر بن سعد، ابن زیاد اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

وہ شراب پینے والا، جوا کھیلنے والا، بندر پالنے والا، محارم کے ساتھ نکاح کرنے والا، کفریہ اشعار کہنے والا اور نماز ترک کرنے والا شخص تھا۔ جیسا کہ دمیری نے حیات الحیوان اور مسعودی نے مروج الذھب میں لکھا ہے: اس کے پاس بہت سے بندر تھے جنہیں وہ ریشمی اور خوبصورت لباس پہنا کر، اور سونے کے طوق سے سجا کر گھوڑوں پر سوار کرتا تھا، نیز اس کے پاس بہت سے گردن میں طوق پڑے ہوئے کتے تھے جنہیں وہ خود اپنے ہاتھوں دھویا کرتا تھا اور ان کا جھوٹا پانی پیا کرتا تھا اور شراب کی عادت سے مست و مخمور رہا کرتا تھا۔

[حیاۃ الحیوان، ج۱، ص۷۴؛ مروج الذھب، ج۲، ص۷۲؛ معالم المدرستین، ج۳، ص۲۱، ۲۲؛۔۔۔] 

وہی تھا جس نے جانسوز واقعۂ کربلا کو برپا کیا، اور امام حسین علیہ السلام، ان کے اہلِ بیت اور اصحاب کو شہید کیا، امام زین العابدین علیہ السلام، جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور فاطمی خواتین کو بازاروں اور گلیوں میں اسیر کر کے لے گیا۔

وہی تھا جس نے خانۂ خدا کو ویران کیا اور پردۂ کعبہ کو جلایا۔ اسی نے واقعۂ حرّہ میں مدینہ میں مہاجر و انصار کی عورتوں کی عصمت دری کروائی اور تین دن تک شہر میں لوگوں کی جان، مال، اور عزت کو اپنے سپاہیوں پر حلال کر دیا۔ اس واقعے کے بعد ایسے بچے پیدا ہوئے جن کا کوئی معین باپ نہ تھا۔ اس کے بعد مدینہ میں قتل و غارت ہوئی اور حرمِ شریفِ نبوی کی حرمت پامال کی گئی، اور لوگوں کو روضۂ مطہر کے اندر قتل کیا گیا۔

یزید کی موت کے بارے میں مختلف اقوال ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اچانک کسی بلا میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوا۔ شیخ صدوق علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: یزید رات کو نشے کی حالت میں سویا اور صبح اسے مردہ پایا گیا، جبکہ اس کے جسم کی صورت اس طرح بدل چکی تھی جیسے اس پر تارکول مل دیا گیا ہو۔ اس کا منحوس جسم دمشق کے باب الصغیر میں دفن کیا گیا۔

احمد بن حنبل اور اہل سنت کے دیگر بہت سے علماء نے یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا ہے، اور ان میں سے بعض یزید کے کفر کے قائل ہیں، اور ابن جوزی نے یزید کے رد میں ایک کتاب بھی لکھی ہے۔

[فیض العلام، ص۲۱۴؛ شرح احقاق الحق، ج۲۳، ص۱۱۲؛ تذکرۃ الخواص، ص۲۵۷۔۔۔]

اس دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت مناسب ہے۔

[بحار الانوار، ص۹۸، ص۱۰۱]

📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱۴/ ربیع الاول، ص۱۳۵

https://t.me/klmnoor

https://www.facebook.com/klmnoor

پیر، 24 اگست، 2026

عقلمند




#عقلمند
#معرفت
#اطاعت

🔵 قَدِمَ اَلْمَدِينَةَ رَجُلٌ نَصْرَانِيٌّ مِنْ أَهْلِ نَجْرَانَ وَ كَانَ فِيهِ بَيَانٌ وَ لَهُ وَقَارٌ وَ هَيْبَةٌ۔

فَقِيلَ يَا رَسُولَ اَللَّهِ مَا أَعْقَلَ هَذَا اَلنَّصْرَانِيَّ۔

فَزَجَرَ اَلْقَائِلَ وَ قَالَ:

مَ‍هْ

 إِنَّ اَلْعَاقِلَ مَنْ وَحَّدَ اَللَّهَ وَ عَمِلَ بِطَاعَتِهِ

۔

جمعرات، 13 اگست، 2026

۱/ ربیع الاول





۱/ ربیع الاول


۱ – #پیغمبر_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ_کے_جسم_مطہر_کی_تدفین


یکم ربیع الاول کی آدھی رات کو امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام نے حضرت خاتم الانبیاء و المرسلین صلّی اللہ علیہ و آلہ کے جسم اطہر کو دفن فرمایا۔[۱]

بدھ، 12 اگست، 2026

#شہادت_امام_رضا_علیہ_السلام



◾️آخرِ صفر


#شہادت_امام_رضا_علیہ_السلام


ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام نے سن ۲۰۳ھ میں اور معتبر روایات کے مطابق  [۱] حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی وفات کے دو سال بعد شہادت پائی۔عمر مبارک ۴۹ یا ۵۱ یا ۵۵ تھی۔ [۲] 

منگل، 11 اگست، 2026

۲۸/ صفر



۲۸/ صفر


۱ - #شہادت_رسول_خدا_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ


اس روز سنہ ۱۱ھ میں اشرف المخلوقات، خاتم الانبیاء حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی ۶۳ برس کی عمر میں [۱] زہر کے ذریعہ شہادت واقع ہوئی۔ [۲] اور بعض روایات کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ کو دو عورتوں نے مسموم کیا تھا۔ [۳]

ہفتہ، 8 اگست، 2026

#سخاوت



#سخاوت


▫️ حضرت امام علی علیہ السلام:


▫️ السَّخَاءُ مَا كَانَ‏ ابْتِدَاءً- [فَإِذَا] فَأَمَّا مَا كَانَ عَنْ مَسْأَلَةٍ فَحَيَاءٌ وَ تَذَمُّمٌ‏۔


▫️ سخاوت وہ ہے جو ازخود اور بغیر مانگے کی جائے؛ لیکن جو کچھ کسی کے مطالبے پر دیا جائے، وہ یا تو شرم و حیا کی بنا پر ہوتا ہے یا ملامت سے بچنے کے لیے۔

جمعرات، 23 جولائی، 2026

۱. #شہادت_جناب_عمار_و_خزیمہ_رحمہما_الله



۹/ صفر


۱. #شہادت_جناب_عمار_و_خزیمہ_رحمہما_الله


اس دن سنہ ۳۷ھ میں جناب عمار یاسر کی ۹۳ سال کی عمر میں اور جناب خزیمہ بن ثابت کی جنگ صفین میں شہادت واقع ہوئی۔

منگل، 21 جولائی، 2026

#عمل_بغیر_علم_و_بصیرت



#عمل_بغیر_علم_و_بصیرت


▫️ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام


◽️ اَلْعَامِلُ عَلَى‏ غَيْرِ بَصِيرَةٍ كَالسَّائِرِ عَلَى‏ غَيْرِ الطَّرِيقِ‏ لَا يَزِيدُهُ سُرْعَةُ السَّيْرِ إِلَّا بُعْداً.

اتوار، 19 جولائی، 2026

#شہادت_حضرت_رقیہ_سلام_اللہ_علیہا



۵/ صفر


#شہادت_حضرت_رقیہ_سلام_اللہ_علیہا


ماہ صفر کی پانچویں تاریخ سنہ ۶۱ھ میں حضرت رقیہ علیہا السلام کی مظلومانہ شہادت واقع ہوئی۔

ہفتہ، 18 جولائی، 2026

#خیرخواہی!



#دشمن


#خیرخواہی!


▫️ حضرت امام علی علیہ السلام:


◽️  قَدْ جَهِلَ‏ مَنِ‏ اسْتَنْصَحَ‏ أَعْدَاءَهُ‏۔


◽️ جو شخص اپنے دشمنوں سے خیرخواہی کی امید رکھے، وہ یقیناً جاہل ہے۔