علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 13 جون، 2020

زیارت قبور (۹) آخری قسط


#زیارت_قبور

قسط ۹ (آخری)

زیارت قبر پیغمبر (ص) علمائے اہل سنت کی نظر میں

۱۔ سمہودی: "یہ اجماعی مسئلہ ہے، قولی لحاظ سے بھی کہ سبھی لوگوں نے کہا ہے اور فعلی و عملی لحاظ سے بھی" پھر تفصیل کے ساتھ اس سلسلہ میں ائمہ اہل سنت کے اقوال بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: زیارت رسول خدا ص تقرّب الہی ذریعہ ہے؛ کتاب و سنت کی دلیل سے بھی اور اجماع و قیاس سے بھی۔

زیارت قبور (۸)



#زیارت_قبور

قسط ۸

زیارت رسول اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سلسلہ میں چند مخصوص روایتیں:

۱. عن النبي(ص): "من زار قبري وجبت له شفاعتي."   [سنن الدار قطني، ج2، ص278؛ سنن البيهقي الکبري، ج5، ص245؛ شفاء السقام في زياره خير الانام، ص65؛ کنزالعمال في سنن الاقوال و الافعال، ج15، ص651] جو شخص میری قبر کی زیارت کریگا میری شفاعت اس کے لئے واجب ہوگی۔

پیر، 8 جون، 2020

زیارت قبور (۷)



#زیارت_قبور

قسط ۷


زیارت قبور قرآن و حدیث کی روشنی میں

قرآنی آیات زیارت کو فقط خدا سے مخصوص نہیں کررہی ہیں، اور تعظیم انبیاء بھی شعائر میں سے ہے چاہے وہ باحیات ہوں یا وفات پاچکے ہوں، اب یہاں پر زیارت کے جواز پر مختصر روشنی ڈالتے ہیں:

شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام


#مناسبت



🏴۱۵/شوال، شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام

▫️اسم گرامي: جعفر (عليہ السلام)

اتوار، 7 جون، 2020

زیارت قبور (۶)


#زیارت_قبور


قسط ۶

شعائر اللہ فقط وہی نہیں ہیں جن کا نام قرآن میں آیا ہو، اسی طرح تعظیم بھی صرف خدا سے مخصوص نہیں، یہاں تک کہ رسول اللہ (ص)  اور صحابہ کرام کا عمل بھی اس تخصیص کے خلاف ہے۔

جمعرات، 4 جون، 2020

امام خمینی رح اپنی مثال آپ

مناسبت: یوم رحلت امام خمینی رح

✍️ اس میں شک نہیں کہ جب جب ظلم و ستم کی آندھیاں اٹھتی ہیں تو کوئی نہ کوئی اس کے سامنے سینہ سپر ہوتا ہے، اور ظلم، جہالت، بے دینی کے اندھیروں میں عدل و انصاف، دینداری، دبے کچلوں کی رسیدگی کی کرنیں بکھیرتا نظر آتا ہے۔

زیارت قبور (۵)


#زیارت_قبور

قسط ۵

وہ اعمال جو زائرین زیارت کے موقع پر انجام دیتے ہیں ان کے اعتقادات کو مکمل طور واضح کررہے ہیں اور اس اعتقاد پر برہان قاطع کی حیثیت رکھتے ہیں؛

زیارت قبور (۴)


#زیارت_قبور

قسط ۴

عبادت کی تعریف

۱۔ مرحوم بلاغی کہتے ہیں: "معاملة الانسان لمن يتخذه الهاً معاملة الاله المستحق لذلک بمقامه في الالهية،" انسان نے جسے خدا تصور کیا ہے اس کے ساتھ ایسے پیش آئے اور برتاؤ کرے جیسا اللّہ کے لئے کیا جاتا ہے جو کہ مقام الوہیت کہ بنا پر اس کا مستحق ہوتا ہے۔ یعنی عبادت، الوہیت کے ایمان و اعتقاد کی بنیاد پر: "العبادة ما يرونه مستشعرا بالخضوع لمن يتخذه الخاضع الها ليوفيه بذلک ما يراه له من حق الامتياز بالاهية". عبادت اس عمل کو کہا جاتا ہے جو انسان کے خضوع کی طرف اشارہ کررہا ہو جس کو خضوع کرنے والے نے اللہ اور معبود کا عنوان دیا تاکہ اس طریقہ سے "الوہیت" جیسی منزلت رکھنے کے لحاظ سے اس کی عظمت بلندی اور کبریائی کا حق ادا کرسکے۔ [محمد جواد بلاغي، آلاء الرحمن في تفسير القرآن، ج 1، ص 57و58]