علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 31 مئی، 2021

محبوب ترین اعمال [[ادخال السرور علی المومن]]

 

 

#محبوب_ترین_اعمال

 

#ادخال_السرور_علی_المومن

 1


 


🌷🌷حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

 

🔴 منْ أَحَبِّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ إِدْخَالُ السُّرُورِ عَلَى الْمُؤْمِنِ

 

إِشْبَاعُ جَوْعَتِهِ

 

أَوْ تَنْفِيسُ كُرْبَتِهِ

 

أَوْ قَضَاءُ دَيْنِه‏.

 

 

🔵 خدائے عزّ و جلّ کے نزدیک محبوب ترین اعمال میں سے مومن کو خوشحال کرنا ہے:

 

📌اس کی بھوک  پر اسے سیراب کرکے ہو،

 

📌یا اس کے رنج و غم کو دور کرکے،

 

📌یا اس کے قرض کو ادا کرکے۔ 

 

جمعرات، 27 مئی، 2021

شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام

 #مناسبت




15/شوال


#شہادت_حضرت_امام_صادق_علیہ_السلام


▫️اسم گرامي: جعفر (عليہ السلام)


▪️والد ماجد : حضرت محمد باقر علیہ السلام


▫️کنيت : ابو اسماعيل ‘ ابو عبداللّہ


▪️مشہور القاب : صادق - صابر - فاضل - طاہر - مصدق


▫️تاريخ ولادت : 17ربيع الاول 83ھ 


▪️تاريخ شہادت : بعض نے 15 رجب اور اکثر نے 15 شوال 148ھ اور متاخرین نے 25شوال کو تاريخ شہادت قرار ديا ہے-

شہادت حضرت حمزہ ع

 


15 /شوال

 

#جنگ_احد_اور_شہادت_حضرت_حمزه_ع

 

 3 ہجری، جنگ احدکے دن، حضرت سیّد الشّہداء اور دیگر 69 مسلمانوں نے جام شہادت نوش فرمایا۔ [بحار الانوار،  ج 20، ص18؛ توضیح المقاصد، ص27؛ سیره ابن ہشام،  ج3، ص68؛ الموسوعه الکبري فی غزوات النبی الاعظم ص، ج 2، ص110]

 

بعض نے 17 شوال بیان کیا ہے۔ [بحار الانوار، ج97 ، ص168]

 

بدھ، 19 مئی، 2021

انہدام جنت البقیع

 

#انہدام_جنت_البقیع

 

◾️تاریخ اسلام کا ایک اور سیاہ گوشہ◾️

 

 

 

آٹھ شوال المکرم 1344ھ کی وہ تاریخ تھی جس دن دشمنان ملت و دین نے بنام دین چہرہء اسلام کو مسخ کرنے کے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنا دیا۔ اور قلب ملت پر ایسا داغ لگا دیا جس کو کبھی دھویا نہیں جاسکتا

 

پیر، 17 مئی، 2021

خدمتِ خلق

 



#خدمت_خلق

 

🌷🌷حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:

 

🔴الْخَلْقُ عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ مَنْ نَفَعَ عِيَالَ اللَّهِ وَ أَدْخَلَ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ سُرُوراً.

 

🔵مخلوق اللّٰہ کا کنبہ ہے اور اللّٰہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب  وہ ہے اللّٰہ کے کنبے کو فائدہ پہونچائے اور  خانوادہ کو شاد و خوشحال کرے۔

 

📚الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏2، ص164، ح6،  باب الاهتمام بأمور المسلمين و النصيحة لهم و نفعهم

 

 

بدھ، 12 مئی، 2021

تیس قدم خودسازی کے[۳۰]



#تیس_قدم_خودسازی_کے



3️⃣0️⃣ *اللّهمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیهِ بِالشُّکْرِ وَالْقَبُولِ، عَلی ما تَرْضاهُ وَیَرْضاهُ الرَّسُولُ، مُحْکَمَهً فُرُوعُهُ بِالْاُصُولِ، بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَالِهِ الطاهِریْنَ، وَالْحَمْدُللّه رَبِّ الْعالَمینَ*


میرےمعبود! آج کے دن ،میرے روزوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول و مشکور قرار دے، اس طریقہ سے  کہ اس پر تو  راضی  اور تیرا رسول  خوشنود ہو،  اور اس کے فروع ، اصول کے ذریعہ مستحکم ہوں، ہمارے آقا و مولا حضرت محمد اور ان کی آل پاک علیہم السلام کا واسطہ ، اور تمام تعریفیں اس خدا کی ہیں جو عالمین کا رب ہے۔

تیس قدم خودسازی کے[۲۹]



#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣9️⃣ *اللّهمَّ غَشِّنیِ فِیهِ بِالرَّحْمَهِ، وَارْزُقْنیِ فِیهِ التِّوْفِیقَ وَالْعِصْمَهَ، وَ طَهِّرْ قَلْبیِ مِنْ غَیاهِبِ التُّهَمَهِ، یا رَحِیماً بِعِبادِهِ الْمُؤْمِنِینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے رحمت سے ڈھانک دے،  اور  اس میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے تحفظ نصیب فرما ، اور میرے دل کو شکوک  کی تاریکیوں سے پاک بنادے، اے اپنے مومن  بندوں پر رحم کرنے والے۔

پیر، 10 مئی، 2021

تیس قدم خودسازی کے[۲۸]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣8️⃣ *اللّهمَّ وَفِّرْحَظّیِ فِیهِ مِنَ النَّوافِلِ، وَاَکْرِمْنیِ فِیهِ بِاِحْضارِ الْمَسائِلِ، وَقَرَّبْ فِیهِ وَسِیلَتیِ اِلَیْکَ مِنْ بَیْنِ الْوَسائِلِ، یامَنْ لایَشْغَلُهُ اِلْحاحُ الْمُلِحِّینَ*


میرے معبود! آج کے دن مستحب  عبادات سے میرے حصہ میں اضافہ فرما،  اور اس میں میری درخواست کو قبول کرکے مجھے عزّت و اکرام  عطا فرما اور اس میں تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو خود سے قریب تر فرما۔ اے وہ ذات جسے اصرار کرنے والوں کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا۔

تیس قدم خودسازی کے [۲۷]



#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣7️⃣*اللّهمَّ ارْزُقْنی فیهِ فَضْلَ لَیْلَهِ الْقَدْرِ، وَصَیِّرْ اُمُوري فیهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَی الْیُسْرِ، وَاقْبَلْ مَعاذیري وَحُطَّ عَنّیِ الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، یا رَؤُفاً بِعِبادِهِ الصّالِحینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے شب قدر کی فضیلت نصیب فرما، اور اس میں میرے امور کو مشکل سے آسان بنا دے،  اور میرے عذر کو  قبول فرما،  اور میرے گناہ اور بوجھ  کو میرے دوش سے گرادے،  اے اپنے نیک و صالح بندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے۔

ہفتہ، 8 مئی، 2021

تیس قدم خودسازی کے[۲۶]


 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣6️⃣ *اللّهمَّ اجْعَلْ سَعْیی فیهِ مَشْکُورا، وَذَنْبی فیهِ مَغْفُورا، وَعَمَلی فیهِ مَقْبُولًا، وَعَیْبی فیهِ مَسْتُوراً، یا اَسْمَعَ السّامِعینَ*


میرے معبود! آج کے دن میری سعی و کوشش کو پسندیدہ قرار دے اور اس میں میرے گناہ کو معاف قرار دے  ، اور اس میں میرے عمل کو مقبول  بنا ، اور اس میں میرے عیب کو پوشیدہ قرار دے۔  اے سب سے زیادہ سننے والے۔

جمعہ، 7 مئی، 2021

تیس قدم خودسازی کے[۲۵]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣5️⃣ *اللّهمَّ اجْعَلْنی فیهِ مُحِبَّاً لاِوْلِیاَّئِکَ، وَمُعادِیاً لاِعْداَّئِکَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّهِ خاتِمِ اَنْبِیاَّئِکَ، یا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِیّینَ*


میرےمعبود! آج کے دن مجھے اپنے  اولیاء اور دوستوں کا دوست قرار دے اور اپنے دشمنوں کا دشمن، اور مجھے اپنے خاتم الانبیاء (صلّی اللہ علیہ و آلہ) کی سنت پر عمل پیرا رہنے والا قرار دے۔ اے انبیاء کے دلوں کو محفوظ رکھنے والے ۔

#عالمی_یوم_قدس




▫️ اسرائیل کا فلسطینیوں پر ظلم کرنا تو عام بات ہوکر رہ گئ ہے۔ اس نے لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی لوگوں کو انکے ہی وطن سے بے گھر کردیا، ہزاروں افراد نے جام شہادت نوش فرمایا اور دسیوں ہزار کی تعداد میں لوگ مجروح ہوئے ہیں۔ وہ فلسطین کو ویران کئے جارہا ہے، اور اسکے اقتصاد اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ و برباد کرنے میں لگا ہوا ہے اور لوگوں کے لئے زندگی کرنا دشوار کئے ہے۔

تیس قدم خودسازی کے [۲۴]



#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣4️⃣ *اللّهمَّ اِنّی اَسْئَلُکَ فیهِ ما یُرْضیکَ، وَاَعُوذُ بِکَ مِمّا یُؤْذیکَ، وَاَسْئَلُکَ التَّوْفیقَ فیهِ لاِنْ اُطیعَکَ وَلا اَعْصِیَکَ، یا جَوادَ السّاَّئِلینَ*

میرے معبود! آج کے دن میں تجھ سے  اس چیز کا طلبگار ہوں جو تیری خوشنودی کا سبب بنے،  اور ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتا  ہوں جو تجھے ناراض کرتی ہو، اور اس میں تجھ سے تیری اطاعت کرنے   اور گناہوں سے دور رہنے کی توفیق چاہتا ہوں۔ اے طلبگاروں کو بہت زیادہ عطا کرنے والے ۔

بدھ، 5 مئی، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۲۳]

 


#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣3️⃣*اللّهمَّ اغْسِلْنی فیهِ مِنَ الذُّنُوبِ، وَطَهِّرْنی فیهِ مِنَ الْعُیُوبِ، وَامْتَحِنْ قَلْبی فیهِ بِتَقْوَي الْقُلُوبِ، یا مُقیلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبینَ*


میرے  معبود! آج کے دن مجھے میرے گناہوں سے صاف کردے،  اور اس میں مجھے عیوب و نقائص سے پاک فرما دے ، اور اس میں میرے دل کو تقوائے قلوب سے  امتحان کے قابل بنادے ۔ اے گناہگاروں کی لغزشوں کو  معاف کردینے والے۔

منگل، 4 مئی، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۲۲]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣2️⃣ *اللّهمَّ افْتَحْ لی فیهِ اَبْوابَ فَضْلِکَ، وَاَنْزِلْ عَلَیَّ فیهِ بَرَکاتِکَ، وَوَفِّقْنی فیهِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِکَ، وَاَسْکِنّی فیهِ بُحْبُوحاتِ جَنّاتِکَ، یامُجیبَ دَعْوَهِ الْمُضْطَرّینَ*


میرے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دے ، اور اس میں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما، اور اس میں مجھے ان چیزوں کی توفیق دے جو تیری خوشنودی کا سبب  ہوں، اور اس میں مجھ کواپنی  بہشت کے درمیان سکونت عطا فرما،  اے بے قرارلوگوں کی دعائیں قبول کرنے والے۔

پیر، 3 مئی، 2021

یوم شہادت امیر المومنین علیہ السلام


 

#آہ_امیر_المومنین


▪️21/رمضان


◽️امام المتقین امیر المومنین علیہ السلام نے اکیسویں ماہ رمضان کی رات میں طلوع فجر کے نزدیک جام شہادت نوش فرمایا، اس وقت آپ کا سن مبارک 63 سال تھا۔ [(کافی، ج 2، ص 46؛ منتهی الامال، ج 1، ص 183؛ ارشاد، ج 1، ص 19؛ اعلام الوري، ج 1، ص 309 . کشف الغمه، ج 1، ص 436؛ مناقب خوارزمی، ص 284 . العدد القویه، ص 235؛ ذخائر العقبی، ص 115؛ مسار الشیعه، ص 10؛  توضیح المقاصد، ص 24 ؛ مصباح کفعمی، ج 2، ص 599؛ تاریخ الخلفاء، ص 166۔ 175]

تیس قدم خودسازی کے [۲۱]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣1️⃣*اللّهمَّ اجْعَلْ لی فیهِ اِلی مَرْضاتِکَ دَلیلاً، وَلا تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ فیهِ عَلَیَّ سَبیلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّهَ لی مَنْزِلاً وَمَقیلًا، یا قاضِیَ حَواَّئِجِ الطّالِبینَ*


میرے معبود! آج کے دن اپنی رضا اور خوشنودی  کی طرف میرے لئے راہنما قرار دے، اور اس میں مجھ پر شیطان کو کوئی اختیار نہ دے ، اوراس میں  جنت کو میری منزل اور آسائش گاہ قرار دے اے طلبگاروں کی حاجت روائی کرنے والے۔

اتوار، 2 مئی، 2021

تیس قدم خودسازی کے[۲۰]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



2️⃣0️⃣ *اللّهمَّ افْتَحْ لی فیهِ اَبْوابَ الْجِنانِ، وَاَغْلِقْ عَنّی فیهِ اَبْوابَ النّیرانِ، وَوَفِّقْنی فیهِ لِتِلاوَه الْقُرْانِ، یا مُنْزِلَ السَّکینَهِ فی قُلُوبِ الْمُؤْمِنینَ*


میرے معبود! آج کے دن میرے لئے جنت کے دروازوں کو   کھول دے، اور اس میں جہنم کے دروازوں کو مجھ پر بندکر دے ، اور اس میں مجھے قرآن پڑھنے کی توفیق عطا کر، اے مومنین کے دلوں کو سکون عطا کرنے والے۔

ہفتہ، 1 مئی، 2021

انیسویں رمضان، یوم ضربت

 

#تھدمت_واللہ...


#یوم_ضربت


▪️ماہ رمضان کی انیسویں شب تھی، لوگ مسجد ہی میں آرام کررہے تھے، یہاں تک کہ صبح نمودار ہوتی ہے، حضرت امیرالمومنین علیہ السلام مسجد میں تشریف لاتے ہیں، محمد بن عبد اللہ ازدی کہتے ہیں: امام علیہ السلام نے آواز دی: «اَلصَّلَاۀ اَلصَّلَاۀ» کچھ دیر بعد یکایک تلوار چمکی۔۔...........میں نے کہتے ہوئے سنا: لِلَّهِ‏ الْحُكْمُ‏ لَا لَكَ‏ يَا عَلِيُ‏ وَ لَا لِأَصْحَابِكَ حکومت فقط خدا کی ہے نہ آپ کی نہ آپ کے اصحاب کی۔ پھر علی علیہ السلام کی آواز سنی کہہ رہے تھے: فُزْتُ‏ وَ رَبِّ‏ الْكَعْبَةِ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا۔ پھر آواز دی: لَا يَفُوتَنَّكُمْ الرَّجُلُ یہ مرد بھاگنے نہ پائے۔

تیس قدم خودسازی کے [۱۹]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣9️⃣*اللّهمَّ وَفِّرْ فیهِ حَظّی مِنْ بَرَکاتِهِ، وَسَهِّلْ سَبیلی اِلی خَیْراتِهِ، وَلا تَحْرِمْنی قَبُولَ حَسَناتِهِ، یا هادِیاً اِلَی الْحَقِّ الْمُبینِ.


میرے معبود! آج کے دن اس مہینے  کی برکتوں میں سے  میرے حصہ  میں اضافہ فرما، اور اس مہینے کی نیکیوں  اور بھلائیوں  کے لئے میری راہ کو آسان فرمادے،  اور  اس کی نیکیوں کی قبولیت سے مجھے  محروم نہ رکھ، اے واضح و روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے۔

شب قدر




         شب قدر بھی ایک بہترین فرصت ہے، آئینہَ دل کو شفّاف بنانے کی فرصت، اچھائیوں کے ذریعہ برائیوں کے خاتمہ کی فرصت، اختلافات کے بجائے صدق و صفا کا وقت، ظلم و ستم کے بجائے جود و احسان کی گھڑی، عاق والدین کے بجائے والدین پر احسان کے لمحات، دلوں کو توڑنے کے بجائے جوڑنے کی فرصت۔۔۔۔ 


✅ اس شب کی تمام راتوں پر فضیلت کا اندازہ مندرجہ چند چیزوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے: 


🔰 گناہوں کی بخشش کا وقت: