#خدمت_خلق
🌷🌷حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:
🔴الْخَلْقُ
عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ مَنْ نَفَعَ عِيَالَ اللَّهِ وَ
أَدْخَلَ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ سُرُوراً.
🔵مخلوق
اللّٰہ کا کنبہ ہے اور اللّٰہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ ہے اللّٰہ کے کنبے کو فائدہ پہونچائے
اور خانوادہ کو شاد و خوشحال کرے۔
📚الكافي
(ط - الإسلامية)، ج2، ص164، ح6، باب الاهتمام
بأمور المسلمين و النصيحة لهم و نفعهم
🔰آج کے
پر آشوب دور میں جہاں دنیا سخت ہو گئی ہے......عرصۂ حیات تنگ نظر آ رہا ہے......
کہیں پر ظلم و ستم کا بازار گرم ہے....... تو کہیں وبا نے ڈیرہ ڈال رکھا
ہے........ جگہ جگہ قرنطینہ کی سی کیفیت ہے۔۔۔۔ تو وہیں دنیا کے گوشے گوشے میں ایثار،
فداکاری، داد رسی، فریاد رسی، انسانیت کے ایسے چاند ستارے بھی ہیں جو اپنی تجلّیاں
بکھیرتے نظر آ رہے ہیں۔
🔸خوش
نصیب ہیں وہ علماء اور طلاب جو ایسے ماحول میں لوگوں کی تسلّی و تشفّی کا پیکر بنے
ہوئے ہیں۔
🔸خوش
نصیب ہیں وہ مومنین و مومنات جو ایسے وقت میں ایک دوسرے کی مدد فرما رہے ہیں۔
🔸خوش
نصیب ہیں امّت کے وہ رضاکار جوان جو خدمت خلق میں ہمہ تن مصروف ہیں۔
🔸خوش
نصیب ہیں وہ اطبّاء جو لوگوں کی جان بچانے میں جان کی بازی لگا رہے ہیں۔
🔸خوش
نصیب ہیں وہ لوگ جو کسی عنوان سے مومنین کی خوشیوں کا ساماں بنے ہوئے ہیں۔
✨اور اللّٰہ کے محبوب
بندوں میں قرار پا رہے ہیں۔