علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 31 اگست، 2019

عزاداری کا اہتمام حضرت امام رضا علیہ السلام کا ارشاد


#عزاداری_کا_اہتمام

🔘حضرت امام رضا علیہ السلام  ابن شبیب سے🔘

⬛️عنِ الرَّيَّانِ بْنِ شَبِيبٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الرِّضَا ع فِي أَوَّلِ يَوْمٍ مِنَ الْمُحَرَّمِ- فَقَالَ لِي يَا ابْنَ شَبِيبٍ أَ صَائِمٌ أَنْتَ فَقُلْتُ لَا فَقَالَ إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي دَعَا فِيهِ زَكَرِيَّا ع رَبَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ فَقَالَ‏ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعاءِ فَاسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ وَ أَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَنَادَتْ زَكَرِيَّا وَ هُوَ قائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمِحْرابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيى‏ فَمَنْ صَامَ هَذَا الْيَوْمَ ثُمَّ دَعَا اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ كَمَااسْتَجَابَ لِزَكَرِيَّا ع ثُمَّ قَالَ يَا ابْنَ شَبِيبٍ إِنَّ الْمُحَرَّمَ هُوَ الشَّهْرُ الَّذِي كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ فِيمَا مَضَى يُحَرِّمُونَ فِيهِ الظُّلْمَ وَ الْقِتَالَ 

اتوار، 25 اگست، 2019

مباہلہ

مباہلہ



🌸🌹رسول اکرم (ص)کا نصاریٰ سے مباہلہ🌹🌸


🔸نجران کا علاقہ حجاز و یمن کے درمیان تقریبا 70 دیہاتوں پر مشتمل تھا اور یہ حجاز کا واحد علاقہ تھا جہاں کے لوگوں نے بت پرستی کو چھوڑ کر عیسائی مذہب کی پیروی اختیار کر رکھی تھی۔ [معجم البلدان، یاقوت حموى، ج5، ص 267ـ 266]

اتوار، 18 اگست، 2019

استقبال غدیر



عید اللہ الاکبر


عید غدیر معصومین(ع ) کی نگاہ میں:


💫عید خلافت:

📙سأَلْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع هَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيْرَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَ الْأَضْحَى وَ الْفِطْرِ قَالَ نَعَمْ أَعْظَمُهَا حُرْمَةً قُلْتُ وَ أَيُّ عِيدٍ هُوَ جُعِلْتُ فِدَاكَ قَالَ الْيَوْمُ الَّذِي نَصَبَ فِيهِ- رَسُولُ اللَّهِ ص أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ع‏۔۔۔۔۔

📄میں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا: کیا مسلمانوں کے لئے عید جمعہ، اضحی اور فطر کے علاوہ کوئی عید ہے؟ فرمایا: ہاں! جس کی عظمت دوسری عیدوں سے زیادہ ہے۔ عرض کیا: آپ پر قربان جاؤں وہ کون سی عید ہے؟ فرمایا: جس دن رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کو خلافت کے لئے منصوب فرمایا۔۔۔۔

📚إقبال الأعمال (ط - القديمة)،ج‏1، ص465؛ الكافي (ط - الإسلامية)،ج‏4،ص149؛ وسائل الشيعة،ج‏10، ص440 .

جمعہ، 9 اگست، 2019

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

#حضرت_باقر_العلوم_ع

✍🏼امام ابوجعفر، باقر العلوم، امام پنجم حضرت محمد بن علی علیہما السلام نے  بتاریخ 1/رجب المرجب 57ھ مدینہ منورہ میں دنیا میں آنکھ کھولی، (1) آپ(ع) کا نام نامی محمد رکھا گیا، ابوجعفر آپ کی کنیت اور باقر العلوم آپ کا لقب قرار پایا۔

جمعرات، 1 اگست، 2019

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام


حضرت_امام_جواد_علیہ_السلام


🏴مناسبت : شہادت امام محمد تقی علیہ السلام


حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت ۱۰رجب ۱۹۵ھ اور دوسری روایت کے مطابق ۱۰ یا ۱۵ رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں  ہوئی، آپ(ع) کے والد محترم  عرش علوم الہی کے وہ آفتاب درخشاں حضرت امام رضا علیہ السلام ہیں، مادر گرامی اپنے زمانے کی عظیم خاتون جناب سبیکہ ، جنہیں امام رضا علیہ السلام نے ’’خیزران، نام دیا تھا۔  آپ علیہ السلام کی کنیت ابوجعفر اور منجملہ القاب میں سے جواد، تقی ، باب المراد، قانع، مرتضی ہیں جن میں سے ہرلقب  آپ (ع) کے فضائل و کمالات کی ترجمانی کرتا ہوا نظر آتاہے۔