علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 10 مارچ، 2020

حضرت زینب سلام اللہ علیہا

مناست


وفات_حضرت_زینب_کبری_س


➰ نام: زینب
كنیت: ام الحسن و ام كلثوم

➰ القاب: صدّیقة الصغرى، عصمة الصغرى، ولیة اللّه العظمى، ناموس الكبرى، شریكة الحسین، عالمه غیر معلّمه، فاضله، كامله. عديلة الخامس من أهل الكساء،  عقيلة بني هاشم‏...

والد ماجد: حضرت على بن ابیطالب (علیہ السلام)

مادرگرامی : حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام)

➰ تاریخ ولادت: ۵/جمادى الاولى پنجم یا ششم ہجرى

جائے ولادت: مدینۂ منوّره

➰ تاریخ وفات: 15/ رجب 63 ہجرى

➰ جائے وفات: شام

جمعرات، 5 مارچ، 2020

حضرت امام جواد علیہ السلام


ولادت_امام_تقی_ع


       آٹھویں امام حضرت علی الرضاعلیہ السلام 40 برس سے زیادہ ہوگئے تھے۔۔۔ لیکن ابھی تک کوئی امامت کا وارث دکھائی نہیں پڑرہا ہے  اور کوئی آثار بھی نہیں۔

      حسن بن بشار کہتے ہیں:  حسن بن قیاما (جو واقفی مسلک سے تعلق رکھتا تھا)  نے مجھ  سے کہا  کہ امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں شرفیابی کی  اجازت حاصل کروں، میں نے  اجازت لی، جب امام(ع) کی خدمت میں پہوچا، اس نے کہا: کیا آپ امام ہیں؟  حضرت رضا علیہ السلام نے فرمایا: ہاں۔  اس نے کہا:  میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام نہیں ہیں۔
امام علیہ السلام نے سوال کیا: تمہیں کہاں سے معلوم کہ میں امام نہیں؟! کہا: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے: امام عقیم نہیں ہوتا اور آپ کا اتنا سن ہوگیا اور ابھی صاحب اولاد نہیں۔
امام رضا علیہ السلام نے سر کو آسمان کی جانب بلند کیا اور فرمایا: بارالہا! میں تجھے اپنا گواہ بناتا ہوں کہ زیادہ دن نہیں ہونگے  کہ  تو مجھے ایک فرزند عنایت کرے گا کہ جو زمیں کو عدل و انصاف سے بھر دیگا جیساکہ وہ ظلم و جور سے پر ہے۔ (1)