علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 30 جولائی، 2020

یوم عرفہ

#یوم_عرفہ


روز عرفہ اسلام کی  عظیم عیدوں میں سے ہے اگرچہ روز عید نہیں کہا جاتا لیکن مبارک اورسعید ہے۔ اس دن خدائے رحمن و رحیم اپنے بندوں کو عبادت، دعا، مناجات کے لئے اپنی بارگاہ میں بلاتا ہے اور اپنی نعمتوں کے دسترخوان بچھا دیتا ہے۔ (الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)،ج‏2،ص56۔)

شہادت حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام

🏴۹/ذی الحجّه

#شہادت_حضرت_مسلم_بن_عقیل

▪️صاحبِ علم و شجاعت، حاملِ لوائے حق و شہادت، فتوحاتِ اسلامیہ نیز صفین میں لشکرِ اسلام کے شانہ بشانہ برسر پیکار رہنے والے، معتمدِ خاص امام حسین علیہ السلام جناب مسلم بن عقیل، جب حضرت امام حسین علیہ السلام کو آپ کی ضرورت پڑی تو پورے ذوق و شوق کے ساتھ ماہِ رمضان میں کوفہ کی سمت نکل پڑے۔

منگل، 28 جولائی، 2020

شہادت امام باقر علیہ السلام


#مناسبت

#شہادت_حضرت_امام_باقر_علیہ_السلام


امام پنجم حضرت ابو جعفر محمد باقر علیہ السلام اولِ رجب 57ھ میں دنیا میں تشریف لاتے ہیں۔

انوار علوم و معارف کا دور شروع ہوتا ہے، زرارة، ابو بصير، فضيل، محمدبن مسلم، حمران، بكير، عبداللّه بن ميمون، ابو هارون، كميت، جابر بن يزيد جعفى جیسے نہ جانے کتنے تشنگان علم درسگاہ باقر العلوم سے فیضیاب ہوتے ہیں۔

بدھ، 22 جولائی، 2020

یوم ازدواج حضرت زہرا و علی علیہما السلام


#یکم_ذی_الحجۃ

🌹#قران_السعدین🌹

🌷🌷حضور سرور کائنات صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم اپنی بافضیلت بیٹی کی شادی کا مسئلہ تھا، وحی الٰہی کا انتظار۔۔۔۔ ادھر کبھی حضرت ابوبکر تو کبھی عمر ابن الخطاب جناب زھرا سلام اللہ علیہا کے لئے حضور کی بارگاہ میں پہونچتے ہیں۔۔۔۔ لیکن سب کو جواب میں انکار ہی ملا، [الطبقات الکبری،  ابن سعد، ج8، ص11]

پیر، 20 جولائی، 2020

حضرت امام جواد علیہ السلام

#حضرت_امام_جواد_علیہ_السلام


🏴مناسبت : شہادت امام محمد تقی علیہ السلام

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت ۱۰رجب ۱۹۵ھ اور دوسری روایت کے مطابق ۱۰ یا ۱۵ رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں  ہوئی، آپ(ع) کے والد محترم  عرش علوم الہی کے وہ آفتاب درخشاں حضرت امام رضا علیہ السلام ہیں، مادر گرامی اپنے زمانے کی عظیم خاتون جناب سبیکہ ، جنہیں امام رضا علیہ السلام نے ’’خیزران، نام دیا تھا۔  آپ علیہ السلام کی کنیت ابوجعفر اور منجملہ القاب میں سے جواد، تقی ، باب المراد، قانع، مرتضی ہیں جن میں سے ہرلقب  آپ (ع) کے فضائل و کمالات کی ترجمانی کرتا ہوا نظر آتاہے۔

منگل، 14 جولائی، 2020

توکّل




توکل

علی بن سوید کہتے ہیں: میں نے حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام سے خداوند متعال کے اس قول "و مَن يَتَوَكَّلْ علَى اللّه ِ فَهُوَ حَسْبُهُ اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے۔ الطلاق/3" کے بارے میں استفسار کیا۔

آپ علیہ السلام نے فرمایا:

التَّوَكُّلُ علَى اللّه ِ دَرَجاتٌ؛ مِنها أن تَتَوكَّلَ علَى اللّه ِ في اُمورِكَ كُلِّها، فما فَعلَ بِكَ كُنتَ عَنهُ راضِيا، تَعلَمُ أنّهُ لا يَألُوكَ خَيرا و فَضلاً، و تَعلَمُ أنّ الحُكمَ في ذلكَ لَهُ ، فتَوكَّلْ علَى اللّه ِ بِتَفويضِ ذلكَ إلَيهِ، و ثِقْ بهِ فِيها و في غَيرِها۔

جمعرات، 2 جولائی، 2020

حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام



11 ذی القعدہ 🌹ولادت باسعادت ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام۔

🔰ولادت: پنج شنبہ یا جمعہ  11 ذیقعدہ 148ھ۔ شہادت: 23 ذیقعدہ 203ھ