علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 27 اگست، 2020

#هيهات_منا_الذلة



#هيهات_منا_الذلة


🔘صبح عاشورا حضرت امام حسین علیہ السلام شتر یا گھوڑے پر سوار ہوئے اور دشمن کی صفوں کے مقابل آئے، فرمایا: خاموش ہوجاؤ، جب وہ چپ ہوگئے   تو آپ(ع) نے حمد و ثنائے الہی اور درود نبی پاک(ص) کے  بعد واضح لفظوں میں باطل کو آگاہ کیا:


⚪️’’تَبّاً لَكُمْ أَيَّتُهَا الْجَمَاعَةُ وَ تَرَحاً حِينَ اسْتَصْرَخْتُمُونَا وَالِهِينَ فَأَصْرَخْنَاكُمْ مُوجِفِينَ سَلَلْتُمْ عَلَيْنَا سَيْفاً لَنَا فِي أَيْمَانِكُمْ وَ حَشَشْتُمْ عَلَيْنَا نَاراً اقْتَدَحْنَاهَا عَلَى عَدُوِّنَا وَ عَدُوِّكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ أَلْباً لِأَعْدَائِكُمْ عَلَى أَوْلِيَائِكُمْ بِغَيْرِ عَدْلٍ أَفْشَوْهُ فِيكُمْ وَ لَا أَمَلٍ أَصْبَحَ لَكُمْ فِيهِمْ فَهَلَّا لَكُمُ الْوَيْلَاتُ تَرَكْتُمُونَا وَ السَّيْفُ مَشِيمٌ وَ الْجَأْشُ طَامِنٌ وَ الرامي [الرَّأْيُ‏] لَمَّا يُسْتَحْصَفْ وَ لَكِنْ أَسْرَعْتُمْ إِلَيْهَا كَطَيْرَةِ الدَّبَى وَ تَدَاعَيْتُمْ إِلَيْهَا كَتَهَافُتِ الْفَرَاشِ فَسُحْقاً لَكُمْ يَا عَبِيدَ الْأُمَّةِ وَ شُذَّاذَ الْأَحْزَابِ وَ نَبَذَةَ الْكِتَابِ وَ مُحَرِّفِي الْكَلِمِ وَ عُصْبَةَ الْآثَامِ وَ نَفَثَةَ الشَّيْطَانِ وَ مُطْفِئِ السُّنَنِ أَ هَؤُلَاءِ تَعْضُدُونَ وَ عَنَّا تَتَخَاذَلُونَ أَجَلْ وَ اللَّهِ غَدْرٌ فِيكُمْ قَدِيمٌ وَشَجَتْ إِلَيْهِ أُصُولُكُمْ وَ تَأَزَّرَتْ عَلَيْهِ فُرُوعُكُمْ فَكُنْتُمْ أَخْبَثَ ثَمَرٍ شَجًا لِلنَّاظِرِ وَ أُكْلَةً لِلْغَاصِبِ أَلَا وَ إِنَّ الدَّعِيَّ ابْنَ الدَّعِيِّ قَدْ رَكَزَ بَيْنَ اثْنَتَيْنِ بَيْنَ السَّلَّةِ وَ الذِّلَّةِ وَ هَيْهَاتَ‏ مِنَّا الذِّلَّةُ يَأْبَى اللَّهُ ذَلِكَ لَنَا وَ رَسُولُهُ وَ الْمُؤْمِنُونَ وَ حُجُورٌ طَابَتْ وَ طَهُرَتْ وَ أُنُوفٌ حَمِيَّةٌ وَ نُفُوسٌ أَبِيَّةٌ مِنْ أَنْ نُؤْثِرطَاعَةَ اللِّئَامِ عَلَى مَصَارِعِ الْكِرَامِ أَلَا وَ إِنِّي زَاحِفٌ بِهَذِهِ الْأُسْرَةِ مَعَ قِلَّةِ الْعَدَدِ وَ خِذْلَةِ النَّاصِر۔۔‘‘

🔵تمہارے لئے ہلاکت اور بربادی ہو اے گروہ ضلالت!  کہ تم نے ہم سے فریاد کی اور ہم تیزی کے ساتھ پوری تیاری سے تمہاری فریاد کو پہونچے تو تم نے وہ تلوار ہمارے خلاف کھینچ لی جواپنی قسم کے مطابق ہمارے دشمنوں پر کھینچنا چاہئے تھی اور وہ آگ ہمارے خلاف بھڑکادی جسے ہم نے اپنے اور تمہارے دشمنوں پر بھڑکائی تھی۔ تم نےاپنے دوستوں کے خلاف  دشمنوں کا ساتھ دیا، جنھوں نے حق و انصاف کا خیال نہیں کیا، اور نہ ہی تمہاری آرزؤوں کو پورا کیا۔  کیا تم ہلاکت کے مستحق نہیں ہو ؟! کہ تم نے ہمیں چھوڑدیا ، جس وقت شمشیریں نیام میں تھیں، قلبوں میں سکون تھا اور فکریں تشویش میں مبتلا نہ تھی تم لوگوں نے آشوب بپا کردیا، ٹڈیوں کی طرح  ہماری طرف آئے اور پروانوں کے مانند حرکت میں آگئے، تم پر خاک ہو اے  کنیز زادے کو غلامو ، احزاب سے نکالے گئے لوگو،  کتاب کو پس پشت ڈالنے والو، کلمات حق میں تحریف کرنے والو،  گناہگار جماعت کے ارکان ،  شیطان  کے پیروکارو،  سنت کو مٹانے والو۔ کیا تم بنی امیہ کا ساتھ دے رہے ہو ، اور ہم سے الگ ہورہے ہو! ؟ جی ہاں، خدا کی قسم  یہ تمہارا پرانا طریقہ ہے اسی پر تمہاری بنیادیں قائم ہیں، اور تمہاری شاخیں اسی پر بڑھی ہیں اور تم اسی درخت کے  بدترین ثمر ہو جو باغبان کے گلے کی ہڈی ہے اور چور اچکوں کے لئے مزے دار پھل۔

⚪️آگاہ ہوجاؤ کہ یہ  نامعلوم(زنازادہ) ابن نامعلوم ۔ اس نے مجھے دو چیزوں پر مجبور کردیا ہے کہ یا تلوار نکال لوں اور جام شہادت پیوں یا ذلت برداشت کرلوں۔

▪️ظاہر ہے کہ ہم ذلت گوارا نہیں کرسکتے۔▪️

◼️یہ میرے خدا اور رسول(ص) کی مرضی کے خلاف اور میری پرورش کی پاکیزہ آغوش اور میرے طیب طاہر نفوس کے تقاضوں کے خلاف ہے کہ  میں کمینوں کی اطاعت کو شریفوں کی طرح شہادت پر مقدم کروں یہ ناممکن ہے۔ جان لو کہ میں اپنے انہیں مختصر ساتھیوں  کے ساتھ اور بہت سے ناصروں کے ترک کرنے کے باوجود راہ خدا میں آگے بڑھتا رہونگا ۔

📚اللهوف على قتلى الطفوف،ترجمه فهرى، ص97،المسلك الثاني في وصف حال القتال و ما يقرب من تلك الحال؛ مثير الأحزان، ص55،خطاب الحسين لخصومه بعد تعبئة أصحابه۔


https://t.me/klmnoor

جمعہ، 14 اگست، 2020

عید مباہلہ


🌹رسول اکرم (ص)کا نصاریٰ سے مباہلہ🌹

🔸نجران کا علاقہ حجاز و یمن کے درمیان تقریبا 70 دیہاتوں پر مشتمل تھا اور یہ حجاز کا واحد علاقہ تھا جہاں کے لوگوں نے بت پرستی کو چھوڑ کر عیسائی مذہب کی پیروی اختیار کر رکھی تھی۔ [معجم البلدان، یاقوت حموى، ج5، ص 267ـ 266]

جمعہ، 7 اگست، 2020

استقبال غدیر

#استقبال_غدیر

 
🌹🌹عید اللہ الاکبر🌹🌹
 
#عید_غدیر معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں:
 
💫عید خلافت:
 
📙سأَلْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع هَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيْرَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَ الْأَضْحَى وَ الْفِطْرِ قَالَ نَعَمْ أَعْظَمُهَا حُرْمَةً قُلْتُ وَ أَيُّ عِيدٍ هُوَ جُعِلْتُ فِدَاكَ قَالَ الْيَوْمُ الَّذِي نَصَبَ فِيهِ- رَسُولُ اللَّهِ ص أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ع‏۔۔۔۔۔