علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 30 دسمبر، 2023

بہترین ہمنشیں

 


#بہترین_ہمنشیں

 

🔴 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:

 

قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْجُلَسَاءِ خَيْرٌ؟

 

قَالَ: مَنْ ذَكَّرَكُمْ بِاللَّهِ رُؤْيَتُهُ، وَ زَادَكُمْ فِي عِلْمِكُمْ مَنْطِقُهُ، وَ ذَكَّرَكُمْ بِالْآخِرَةِ عَمَلُهُ.

 

🔵 حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سوال ہوا: کون سا ہم نشیں سب سے بہتر ہے؟

 

فرمایا: جس کا دیدار تمہیں خدا کی یاد دلائے، اور جس کی گفتار تمہارے علم میں اضافہ کا سبب بنے، اور جس کا عمل تمہیں آخرت کی طرف متوجہ کرے۔

 

📚 الأمالي (للطوسي)، ص۱۵۷، ح۱۴، المجلس السادس

 

منگل، 26 دسمبر، 2023

۱۳/جمادی الثانی: ﻭﻓﺎﺕ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻡ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ علیہا ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ



۱۳/ جمادی الثانی

 

#ﻭﻓﺎﺕ_ﺣﻀﺮﺕ_ﺍﻡ_ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ_علیہا_ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ

 

 

▪️اس دن سنہ ۶۴ هـ میں مادر قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام، ہمسر حضرت امیر المومنین علیہ السلام جناب ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ علیہا السلام نے دنیا سے رختِ سفر باندھا۔ [ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ ﺳﻴّﺪۃ نساءﺍﻟﻌﺮﺏ، ﺹ۸۴]

 

▫️ آپ علیہا السلام کا نام مبارک فاطمہ، اﻭر کنیت شریف ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ ہے، اور آپ علیہا السلام اسی کنیت سے معروف ہیں۔ آپ کے والد محترم ﺣﺰﺍﻡ ﺑﻦ ﺧﺎﻟﺪ، اﻭر ماں شہید بن ابی عامر کی بیٹی ﻟﻴﻠﻰ ہیں۔

 

پیر، 25 دسمبر، 2023

خوف خدا

 


#خوف_خدا

 

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:

 

🔴 يَا إِسْحَاقُ! خَفِ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ وَ إِنْ كُنْتَ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ؛ فَإِنْ كُنْتَ تَرَى أَنَّهُ لَا يَرَاكَ فَقَدْ كَفَرْتَ؛ وَ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّهُ يَرَاكَ ثُمَّ بَرَزْتَ لَهُ بِالْمَعْصِيَةِ، فَقَدْ جَعَلْتَهُ مِنْ أَهْوَنِ النَّاظِرِينَ عَلَيْكَ.

 

🔵 اے اسحاق! اللہ سے اس طرح ڈرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو؛ اور اگر تم اسے دیکھ نہیں رہے تو وہ تو تمہیں دیکھ رہا ہے؛ لہذا اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ وہ تمہیں نہیں دیکھ رہا ہے تو تم نے کفر کیا ہے، اور اگر جانتے ہو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے پھر بھی معصیت کے ساتھ اس کے سامنے آئے تو تم نے اسے دیکھنے والوں میں سب سے کمتر قرار دیا ہے۔

 

📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۲، ص۶۸، ح۲،  باب الخوف و الرجاء

 

ہفتہ، 23 دسمبر، 2023

موت و زندگی

 


#موت_و_زندگی

 

🌷🌷 حضرت امام صادق علیہ السلام

 

🔴 يَعِيشُ‏ النَّاسُ‏ بِإِحْسَانِهِمْ‏ أَكْثَرَ مِمَّا يَعِيشُونَ بِأَعْمَارِهِمْ وَ يَمُوتُونَ بِذُنُوبِهِمْ أَكْثَرَ مِمَّا يَمُوتُونَ بِآجَالِهِم‏۔

 

🔵 لوگ اپنی عمر سے زیادہ اپنے نیک کاموں کے ذریعہ زندہ رہتے ہیں اور اپنی موت سے زیادہ اپنے گناہوں کی وجہ سے مرتے ہیں۔

 

📚 الدعوات (للراوندي)، سلوة الحزين، ص۲۹۱، ح۳۳۔

 

بدھ، 6 دسمبر، 2023

خوف و رجا


 

#خوف_و_رجا

 

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:

 

🔴 اُرجُ اللَّهَ رَجَاءً لَا يُجَرِّئُكَ عَلَى مَعَاصِيهِ وَ خَفِ اللَّهَ خَوْفاً لَا يُؤْيِسُكَ مِنْ رَحْمَتِهِ.

 

🔵 خدا سے ایسی امید لگاؤ جو تمہیں اس کی معصیت پر جرأت نہ دلائے، اور خدا سے ایسا خوف کھاؤ جو تمہیں اس کی رحمت سے مایوس نہ کرے۔

 

📚 الأمالي( للصدوق)، ص۱۴، ح۵، المجلس الرابع