علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 26 دسمبر، 2023

۱۳/جمادی الثانی: ﻭﻓﺎﺕ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻡ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ علیہا ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ



۱۳/ جمادی الثانی

 

#ﻭﻓﺎﺕ_ﺣﻀﺮﺕ_ﺍﻡ_ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ_علیہا_ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ

 

 

▪️اس دن سنہ ۶۴ هـ میں مادر قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام، ہمسر حضرت امیر المومنین علیہ السلام جناب ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ علیہا السلام نے دنیا سے رختِ سفر باندھا۔ [ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ ﺳﻴّﺪۃ نساءﺍﻟﻌﺮﺏ، ﺹ۸۴]

 

▫️ آپ علیہا السلام کا نام مبارک فاطمہ، اﻭر کنیت شریف ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ ہے، اور آپ علیہا السلام اسی کنیت سے معروف ہیں۔ آپ کے والد محترم ﺣﺰﺍﻡ ﺑﻦ ﺧﺎﻟﺪ، اﻭر ماں شہید بن ابی عامر کی بیٹی ﻟﻴﻠﻰ ہیں۔

 

▫️ﺍﻣﻴﺮ ﺍﻟﻤﺆﻣﻨﻴﻦ علیہ ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ نے آپ کو زوجیت کے لئے انتخاب فرمایا اﻭر خدائے متعال نے آپ کو چار فرزندوں سے نوازا: ﻗﻤﺮ ﺑﻨﻰ ﻫﺎﺷﻢ جناب ﻋﺒّﺎﺱ علیہ ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ، ﻋﺒﺪالله، ﺟﻌﻔﺮ ﻭ ﻋﺜﻤﺎﻥ علیہما ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ، آپ کے یہ چاروں فرزند کربلا میں شہید ہوئے۔

 

  جب خواتین کربلا سے مدینہ واپس آئیں، انھوں نے جناب ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ علیہا السلام کے گھر میں عزاداری برپا کی۔ آپ علیہا السلام اگرچہ کربلا میں نہ تھیں لیکن آپ کے آہ و نالے رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ جس وقت خواتین آپ کو ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ کہہ کر ﺧﻄﺎﺏ کرتی تھیں اﻭر تعزیت پیش کرتی تھیں، تو آپ علیہا السلام فرماتی تھیں: «اب مجھے ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ نہ کہا کریں ...». [ﺭﻳﺎﺣﻴﻦ ﺍﻟﺸﺮﻳﻌﺔ، ﺝ۳، ﺹ۲۹۴؛ مقتل الحسین علیه السلام (ابی مخنف)، ص۱۸۱]

 

▫️ حضرت امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

 

▪️«آپ علیہا السلام روزانہ بقیع تشریف لے جاتیں اﻭر ایسا جاں سوز اور کرب ناک مرثیہ پڑھا کرتی تھیں کہ مروان جیسا سنگ دل اور قسی القلب انسان بھی گریہ کرنے لگتا تھا»۔ [بحار الأنوار، ج ۴۵، ص ۴۰؛ مقاتل الطالبین، ص ۵۶]

 

یہ گریہ و زاری اسی طرح جاری رہی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ [ﺭﻳﺎﺣﻴﻦ ﺍﻟﺸﺮﻳﻌﺔ ، ﺝ۳، ﺹ۲۹۴]

 

علّامہ مامقانی تحریر فرماتے ہیں: جناب ام البنین علیہا السلام کی شان و منزلت میں یہی کافی ہے کہ جب بشیر بن جذلم نے آپ کے سامنے آپ کے فرزندوں کی خبر شہادت سنائی، تو فرمایا:

 

«قَدْ قَطَعْــتَ نِيَــاطَ قَلْبِــي ، أَوْلَادِي وَ مَــنْ تَحْــتَ الْخَضــرَاءِ كُلِّهـم فِــدَاء لِأَبِــي عَبْــدِ اللَّــهِ الْحُسيْــنِ عَلَيْــهِ الســلامُ ، أَخْبِــرْنِي عَــنِ الْحُسين»۔

 

میرے قلب کی رگوں کو پارہ کر ڈالا، میرے بیٹے اور جو بھی دنیا میں ہے سب حسین پر قربان، مجھے حسین کے بارے میں بتاؤ۔».  [تنقیح المقال، ج۳، فصل کنیه ها، ص ۷۰. العقیلة و الفواطم علیهنّ السلام، ص۱۲۴]

 

📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشاپوری، انشارات دلیل ما، ۱۳/جمادی الثانی، ص۱۶۸۔

 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor