علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 23 دسمبر، 2023

موت و زندگی

 


#موت_و_زندگی

 

🌷🌷 حضرت امام صادق علیہ السلام

 

🔴 يَعِيشُ‏ النَّاسُ‏ بِإِحْسَانِهِمْ‏ أَكْثَرَ مِمَّا يَعِيشُونَ بِأَعْمَارِهِمْ وَ يَمُوتُونَ بِذُنُوبِهِمْ أَكْثَرَ مِمَّا يَمُوتُونَ بِآجَالِهِم‏۔

 

🔵 لوگ اپنی عمر سے زیادہ اپنے نیک کاموں کے ذریعہ زندہ رہتے ہیں اور اپنی موت سے زیادہ اپنے گناہوں کی وجہ سے مرتے ہیں۔

 

📚 الدعوات (للراوندي)، سلوة الحزين، ص۲۹۱، ح۳۳۔

 

▫️▫️▫️▫️▫️

 

✍🏼 گرچہ انسان کے لئے خدا کی جانب سے أجل مقرّر ہے،

 

انسان کے اعمال و افعال بھی اس کی موت و حیات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

 

بعض گناہ ایسے ہیں جس سے انسان اپنی موت سے پہلے ہی رخصت ہوجاتا ہے۔

 

اور بعض نیک کام ایسے ہیں جس سے انسان کو مزید جینے کا موقع فراہم ہوتا ہے اور موت ٹل جایا کرتی ہے۔

 

یعنی اکثر اوقات انسان، أجل سے زیادہ اپنے عمل کے ذریعہ جیا اور مرا کرتا ہے۔

 

جیسا کہ روایات میں صلہ رحمی کرنے، صدقہ دینے، تقوی اختیار کرنے، نیک کام کرنے، شکر بجا لانے، اچھے اخلاق سے پیش آنے جیسے اعمال کو عمر میں اضافہ کا سبب جانا گیا ہے، اسی طرح ظلم، قطع رحمی، زنا جیسے افعال کو عمر کی کمی کا سبب بیان کیا گیا ہے۔

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor