علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 25 اکتوبر، 2023

وفات حضرت معصومہ علیہا السلام



۱۰/ربیع الثانی


#وفات_حضرت_معصومہ_علیہا_السلام


▪️مشہور تاریخ کے مطابق سنہ ۲۰۱ھ میں اس دن حضرت وليۃ اللہ، خاتون خلق جہاں، عابدہ، زاہدہ، مستورہ حضرت فاطمہ معصومہ بنت امام موسی کاظم علیہ السلام کی رحلت ہوئی۔ [منتخب دریای سخن، ص ۳۴؛ مراقد المعارف، ج۲، ص۱۶۳؛ زندگانی کریمہ اہل بیت علیہم السلام، ص۸۳]

اتوار، 15 اکتوبر، 2023

ظلم


 



🌷🌷 حضرت امام صادق علیہ السلام:


🔴 مَا مِنْ مَظْلِمَةٍ أَشَدَّ مِنْ مَظْلِمَةٍ لَا يَجِدُ صَاحِبُهَا عَلَيْهَا عَوْناً إِلَّا اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ.


🔵 کوئی بھی ظلم اس ظلم سے بڑھ کر نہیں ہے کہ جس پر مظلوم خدا کے سوا کسی کو مددگار نہ پائے۔

گناہ صغیرہ





🌷🌷حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ:


🔴 لَا تُحَقِّرُوا شَيْئاً مِنَ الشَّرِّ وَ إِنْ صَغُرَ فِي أَعْيُنِكُمْ وَ لَا تَسْتَكْثِرُوا شَيْئاً مِنَ الْخَيْرِ وَ إِنْ كَثُرَ فِي أَعْيُنِكُمْ فَإِنَّهُ لَا كَبِيرَ مَعَ الِاسْتِغْفَارِ وَ لَا صَغِيرَ مَعَ الْإِصْرَار


🔵 کسی بھی برائی کو معمولی نہ سمجھو اگرچہ وہ تمہاری نظروں میں کتنی ہی معمولی ہو اور کسی بھی نیکی کو زیادہ نہ سمجھو اگرچہ وہ تمہاری نظروں میں بہت زیادہ ہو، کیونکہ استغفار کے ساتھ گناہ، کبیرہ نہیں رہتا اور گناہ پر اصرار سے گناہ، صغیرہ نہیں رہتا۔

منگل، 10 اکتوبر، 2023

منافقت

 


🌷🌷 حضرت امام باقر علیہ السلام:


🔴 بِئْسَ الْعَبْدُ عَبْدٌ يَكُونُ ذَا وَجْهَيْنِ وَ ذَا لِسَانَيْنِ يُطْرِي أَخَاهُ شَاهِداً وَ يَأْكُلُهُ غَائِباً إِنْ أُعْطِيَ حَسَدَهُ وَ إِنِ ابْتُلِيَ خَذَلَهُ.


 🔵 بدترین شخص وہ ہے جو دو چہرے اور دو زبان والا ہو جو اپنے بھائی کے سامنے اس کی خوب تعریف کرے اور اس کے پس پشت اس کی غیبت کرے، جب اسے عطا کیا جائے تو اس سے حسد کر بیٹھے اور جب وہ مصیبت میں گرفتار ہو تو اسے بے تنہا چھوڑ دے۔