علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 13 مئی، 2018

ماہ مبارک رمضان بزبان رسول خدائے منان


🍃 #خطبہ_شعبانیہ 🍃

☘️ماہ مبارک رمضان بزبان رسول خدائے منان (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)☘️

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فَضَّالٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْحَسَنِ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا عَنْ أَبِيهِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ الصَّادِقِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ الْبَاقِرِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ زَيْنِ الْعَابِدِينَ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ أَبِيهِ سَيِّدِ الشُّهَدَاءِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ سَيِّدِ الْوَصِيِّينَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ع قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص خَطَبَنَا ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ قَدْ أَقْبَلَ إِلَيْكُمْ شَهْرُ اللَّهِ بِالْبَرَكَةِ وَ الرَّحْمَةِ وَ الْمَغْفِرَةِ شَهْرٌ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ أَفْضَلُ الشُّهُورِ وَ أَيَّامُهُ أَفْضَلُ الْأَيَّامِ وَ لَيَالِيهِ أَفْضَلُ اللَّيَالِي وَ سَاعَاتُهُ أَفْضَلُ السَّاعَاتِ هُوَ شَهْرٌ دُعِيتُمْ فِيهِ إِلَى ضِيَافَةِ اللَّهِ وَ جُعِلْتُمْ فِيهِ مِنْ أَهْلِ كَرَامَةِ اللَّهِ أَنْفَاسُكُمْ فِيهِ تَسْبِيحٌ وَ نَوْمُكُمْ فِيهِ عِبَادَةٌ وَ عَمَلُكُمْ فِيهِ مَقْبُولٌ وَ دُعَاؤُكُمْ فِيهِ مُسْتَجَابٌ فَاسْأَلُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ بِنِيَّاتٍ صَادِقَةٍ وَ قُلُوبٍ طَاهِرَةٍ أَنْ يُوَفِّقَكُمْ لِصِيَامِهِ وَ تِلَاوَةِ كِتَابِهِ فَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ حُرِمَ غُفْرَانَ اللَّهِ فِي هَذَا الشَّهْرِ الْعَظِيمِ وَ اذْكُرُوا بِجُوعِكُمْ وَ عَطَشِكُمْ فِيهِ جُوعَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَ عَطَشَهُ وَ تَصَدَّقُوا عَلَى فُقَرَائِكُمْ وَ مَسَاكِينِكُمْ- وَ وَقِّرُوا كِبَارَكُمْ وَ ارْحَمُوا صِغَارَكُمْ وَ صِلُوا أَرْحَامَكُمْ وَ احْفَظُوا أَلْسِنَتَكُمْ وَ غُضُّوا عَمَّا لَا يَحِلُّ النَّظَرُ إِلَيْهِ أَبْصَارَكُمْ وَ عَمَّا لَا يَحِلُّ الِاسْتِمَاعُ إِلَيْهِ أَسْمَاعَكُمْ وَ تَحَنَّنُوا عَلَى أَيْتَامِ النَّاسِ يُتَحَنَّنْ عَلَى أَيْتَامِكُمْ وَ تُوبُوا إِلَى اللَّهِ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَ ارْفَعُوا إِلَيْهِ أَيْدِيَكُمْ بِالدُّعَاءِ فِي أَوْقَاتِ صَلَاتِكُمْ فَإِنَّهَا أَفْضَلُ السَّاعَاتِ يَنْظُرُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ فِيهَا بِالرَّحْمَةِ إِلَى عِبَادِهِ يُجِيبُهُمْ إِذَا نَاجَوْهُ وَ يُلَبِّيهِمْ إِذَا نَادَوْهُ وَ يُعْطِيهِمْ إِذَا سَأَلُوهُ وَ يَسْتَجِيبُ لَهُمْ إِذَا دَعَوْهُ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ أَنْفُسَكُمْ مَرْهُونَةٌ بِأَعْمَالِكُمْ فَكُفُّوهَا بِاسْتِغْفَارِكُمْ وَ ظُهُورُكُمْ ثَقِيلَةٌ مِنْ أَوْزَارِكُمْ فَخَفِّفُوا عَنْهَا بِطُولِ سُجُودِكُمْ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى ذِكْرُهُ أَقْسَمَ بِعِزَّتِهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ الْمُصَلِّينَ وَ السَّاجِدِينَ وَ أَنْ لَا يُرَوِّعَهُمْ بِالنَّارِ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعالَمِينَ أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ فَطَّرَ مِنْكُمْ صَائِماً مُؤْمِناً فِي هَذَا الشَّهْرِ كَانَ لَهُ بِذَلِكَ عِنْدَ اللَّهِ عِتْقُ نَسَمَةٍ وَ مَغْفِرَةٌ لِمَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِهِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَ لَيْسَ كُلُّنَا يَقْدِرُ عَلَى ذَلِكَ فَقَالَ ص اتَّقُوا النَّارَ وَ لَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ اتَّقُوا النَّارَ وَ لَوْ بِشَرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ حَسَّنَ مِنْكُمْ فِي هَذَا الشَّهْرِ خُلُقَهُ كَانَ لَهُ جَوَازٌ عَلَى الصِّرَاطِ يَوْمَ تَزِلُّ فِيهِ الْأَقْدَامُ وَ مَنْ خَفَّفَ فِي هَذَا الشَّهْرِ عَمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ خَفَّفَ اللَّهُ عَلَيْهِ حِسَابَهُ وَ مَنْ كَفَّ فِيهِ شَرَّهُ كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ غَضَبَهُ يَوْمَ يَلْقَاهُ وَ مَنْ أَكْرَمَ فِيهِ يَتِيماً أَكْرَمَهُ اللَّهُ يَوْمَ يَلْقَاهُ وَ مَنْ وَصَلَ فِيهِ رَحِمَهُ وَصَلَهُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ يَوْمَ يَلْقَاهُ وَ مَنْ قَطَعَ فِيهِ رَحِمَهُ قَطَعَ اللَّهُ عَنْهُ رَحْمَتَهُ يَوْمَ يَلْقَاهُ وَ مَنْ تَطَوَّعَ فِيهِ‏ ِصَلَاةٍ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النَّارِ وَ مَنْ أَدَّى فِيهِ فَرْضاً كَانَ لَهُ ثَوَابُ مَنْ أَدَّى سَبْعِينَ فَرِيضَةً فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الشُّهُورِ وَ مَنْ أَكْثَرَ فِيهِ مِنَ الصَّلَوَاتِ عَلَيَّ ثَقَّلَ اللَّهُ مِيزَانَهُ يَوْمَ تَخِفُّ الْمَوَازِينُ وَ مَنْ تَلَا فِيهِ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشُّهُورِ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ أَبْوَابَ الْجِنَانِ فِي هَذَا الشَّهْرِ مُفَتَّحَةٌ فَاسْأَلُوا رَبَّكُمْ أَنْ لَا يُغَلِّقَهَا عَلَيْكُمْ وَ أَبْوَابَ النِّيرَانِ مُغَلَّقَةٌ فَاسْأَلُوا رَبَّكُمْ أَنْ لَا يُفَتِّحَهَا عَلَيْكُمْ وَ الشَّيَاطِينَ مَغْلُولَةٌ فَاسْأَلُوا رَبَّكُمْ أَنْ لَا يُسَلِّطَهَا عَلَيْكُمْ قَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ ع فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ فِي هَذَا الشَّهْرِ فَقَالَ يَا أَبَا الْحَسَنِ أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ فِي هَذَا الشَّهْرِ الْوَرَعُ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ ثُمَّ بَكَى فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُبْكِيكَ فَقَالَ يَا عَلِيُّ أَبْكِي لِمَا يُسْتَحَلُّ مِنْكَ فِي هَذَا الشَّهْرِ كَأَنِّي بِكَ وَ أَنْتَ تُصَلِّي لِرَبِّكَ وَ قَدِ انْبَعَثَ أَشْقَى الْأَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ شَقِيقُ عَاقِرِ نَاقَةِ ثَمُودَ فَضَرَبَكَ ضَرْبَةً عَلَى قَرْنِكَ فَخَضَبَ مِنْهَا لِحْيَتَكَ قَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ ع قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَ ذَلِكَ فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِي فَقَالَ فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِكَ ثُمَّ قَالَ ص يَا عَلِيُّ مَنْ قَتَلَكَ فَقَدْ قَتَلَنِي وَ مَنْ أَبْغَضَكَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي وَ مَنْ سَبَّكَ فَقَدْ سَبَّنِي لِأَنَّكَ مِنِّي كَنَفْسِي رُوحُكَ مِنْ رُوحِي وَ طِينَتُكَ مِنْ طِينَتِي إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى خَلَقَنِي وَ إِيَّاكَ وَ اصْطَفَانِي وَ إِيَّاكَ وَ اخْتَارَنِي لِلنُّبُوَّةِ وَ اخْتَارَكَ لِلْإِمَامَةِ فَمَنْ أَنْكَرَ إِمَامَتَكَ فَقَدْ أَنْكَرَ نُبُوَّتِي يَا عَلِيُّ أَنْتَ وَصِيِّي وَ أَبُو وُلْدِي وَ زَوْجُ ابْنَتِي وَ خَلِيفَتِي عَلَى أُمَّتِي فِي حَيَاتِي وَ بَعْدَ مَوْتِي أَمْرُكَ أَمْرِي وَ نَهْيُكَ نَهْيِي أُقْسِمُ بِالَّذِي بَعَثَنِي بِالنُّبُوَّةِ وَ جَعَلَنِي خَيْرَ الْبَرِيَّةِ إِنَّكَ لَحُجَّةُ اللَّهِ عَلَى خَلْقِهِ وَ أَمِينُهُ عَلَى سِرِّهِ وَ خَلِيفَتُهُ عَلَى عِبَادِهِ.

🌿حضرت امیرالمومین علیہ السلام فرماتے ہیں:

🍂 ایک دن رسول خدا (ص) نے ہمارے لئے خطبہ دیا اورفرمایا:

🌴🌴🌴اے لوگو! بتحقیق خدا کا مہینہ اپنی برکت و رحمت اور مغفرت کے ہمراہ تم تک آن پہونچا ہے، ایسا مہینہ جو خدا کے نزدیک تمام مہینوں سے بہتر اور اس کے ایام تمام ایام سے افضل اور اس کی راتیں ساری راتوں سے بہتر اور اس کے لمحات تمام لمحوں سے بہتر ہیں۔ ایسا مہینہ جس میں تم کو اللہ کی ضیافت میں بلایا گیا ہے، اور اس مہنیہ میں اللہ کی جانب سے شرف و کرامت بخشے جانے والوں میں قرار دیا گیا؛ اس میں تمہاری سانسیں تسبیح خدا، تمہارا سونا عبادت، تمہارے اعمال قبول اور تمہاری دعائیں مستجاب ہیں؛

   🌹لہذا صدق نیت اور پاکیزہ دلوں کے ساتھ اللہ تعالی سے دعا کرو کہ وہ تمہیں اس مہینہ میں روزہ رکھنے اور اس کی کتاب کی تلاوت کی توفیق عطا فرمائے، بدبخت ہے وہ شخص جو اس عظیم مہینہ میں بھی اللہ کی مغفرت سے محروم رہے؛

⚡️اور اس مہینہ میں اپنی بھوک اور پیاس سے روز قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو، اور اپنے فقرا و مساکین کو صدقہ دو، اپنے بڑوں کا احترام کرو اور اپنے چھوٹوں پر مہربانی، اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرو، اور اپنی زبانوں کو محفوظ رکھو، اور اپنی نگاہوں کو ان چیزوں سے محفوظ رکھو جسے دیکھنا جائز نہیں، اور جس کو سننا تمہارے کانوں کے لئے جائز نہیں اس سے باز رہو، اور لوگوں کے یتیموں کے ساتھ مہربانی سے پیش آو تاکہ تمہارے یتیموں پر بھی مہربانی کی جائے، اور خدا کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ کرو، اور اپنی نماز کے وقت اپنے ہاتھوں کو دعا کے لئے بلند کرو کیونکہ اوقات نماز وہ بہترین لمحات ہیں کہ خدائے عز وجل اپنے بندوں کو رحمت کی نظر سے دیکھتا ہے، اگر بندے مناجات کرتے ہیں تو اجابت کرتا ہے اور جب اسے پکارتے ہیں تو انکی آواز پر لبیک کہتا ہے، جب دعا کرتے ہیں تو قبول فرماتا ہے؛

🌴🌴🌴اے لوگو!تمہاری جانیں تمہارے اعمال کی مرہون منت ہیں، تو استغفار کے ذریعہ انہیں نجات دلاؤ؛ اور تمہاری پشت تمہارے گناہوں سے بھاری ہو رہی ہے، اسے اپنے طولانی سجدوں سے ہلکا کرو؛ اور جان لو کہ اللّہ تعالی نے اپنی عزت کی قسم کھائی ہے کہ ہرگز نمازیوں اور سجدہ کرنے والوں پر عذاب نہیں کرے گا، اور اس دن کہ جب سب لوگ بارگاہ رب العزت میں ہونگے انہیں عذاب جہنم سے نہیں ڈرائے گا؛

🌴🌴🌴🌴اے لوگو! تم میں سے اگر کوئی اس مہینہ مومن روزہ دار کو افطار کرائے گا، اسے خدا کے نزدیک ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور اسے تمام گذشتہ گناہوں سے مغفرت نصیب ہوگی؛ کسی نے کہا: اے نبی خدا(ص) ہم میں سے ہر ایک اس کام کو انجام دینے کی قدرت نہیں رکھتا۔ آپ(ص) نے فرمایا: جہنم کی آگ سے بچو چاہے کچھ خرمے سے ہی کیوں نہ ہو، جہنم کی آگ سے ڈرو خواہ ایک گھونٹ پانی ہی سے کیوں نہ ہو؛

🌴🌴🌴🌴اے لوگو! تم میں سے جو بھی اپنے اخلاق کو نیک بنائے گا اسے پل صراط سے آسانی کے ساتھ گذرجانے کی اجازت ہوگی جبکہ دوسروں کے قدم پھسل رہے ہونگے، اور جو اپنے ماتحتوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئے گا خدا اس کے حساب میں نرمی سے پیش آئے گا؛ اور جو شخص اس مہینہ لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے گا تو خداوند روز قیامت اس کو اپنے غضب سے بچائے گا؛ اور جو اس ماہ میں یتیموں پر مہربانی کریگا خدا روز قیامت اس پر مہربانی کریے گا؛ اور جو اس ماہ میں اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحم کریگا خداوندعالم روز قیامت اسے اپنی رحمت سے متصل کریگا؛ اور جو اس ماہ میں اپنے رشتہ داروں سے رابطے توڑے گا خدا بھی روز ملاقات اس سے اپنی رحمت منقطع کردیگا؛ اور جو اس ماہ میں مستحب نمازیں ادا کریگا خدائے کریم اس کے لئے جہنم سے چھٹکارے کا پروانہ لکھ دیگا؛ جو شخص اس میں واجب نمازیں ادا کریگا اسے دوسرے مہینوں میں پڑھی جانے والی واجب نمازوں سے ستّر گنا زیادہ ثواب ملے گا؛
جو شخص اس مہینہ مجھ پرکثرت سے صلوات بھیجے گا جس دن دوسرے لوگوں کے پلڑے ہلکے ہونگے خدا اس کے پلڑے کو بھاری بنادیگا؛ اور جو شخص اس مہینے قرآن مجید کی ایک آیت کی تلاوت کریگا خدا اسے دوسرے مہینوں میں پڑھے جانے والے پورے قرآن کا ثواب عطا کریگا۔
اے لوگو! اس مہنیہ میں جنت دروازے کھلے ہوئے ہیں اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ دروازے تم پر بند نہ کرے، اور جہنم کے دروازے بند ہیں خدا سے درخواست کرو کہ ان دروازوں کو تم پر نہ کھولے؛ شیطانوں کو اس مہینہ میں جکڑلیا گیا ہے خدا سے دعا کرو کہ وہ تم پر ان کو مسلط نہ کردے۔

🌹🌹🌹🌹حضرت امیرالمومنین(ع) فرماتے ہیں: میں کھڑا ہوا اور عرض کیا:  اے نبی خدا(ص)! اس مہینہ میں سب سے بہتر عمل کون سا ہے؟

🌱فرمایا: اے ابوالحسن اس ماہ میں سب سے بہتر عمل محرمات الہی سے بچنا اور پرہیز کرنا ہے۔

🌧پھر آپ(ص) گریہ فرمانے لگے؛ عرض کیا: یا رسول اللّہ! کون سی چیز آپ کو رلا رہی ہے؟

💥 آپ(ص) نے فرمایا: یا علی! میں اس پر رورہا ہوں کہ اس مہینہ تمہارے ساتھ جو بے حرمتی کا سلوک ہوگا، گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ تم اپنے پرودگار کے لئے نماز پڑھ رہے ہوگے، دنیا کا شقی ترین، بد بخت ترین، قاتل ناقۂ صالح تمہارے سر پر ضربت لگائے گا اور تمہاری داڑھی خوں سے رنگین ہوجائے گی؛

🌺امیر المومنین(ع) فرماتے ہیں: عرض کیا یا رسول اللہ(ص)! کیا اس وقت میرا دین سالم ہوگا؟ فرمایا: ہاں تمہارا دین سالم ہوگا۔ اس کے بعد رسول خدا(ص) نے فرمایا: اے علی! جس نے تمہیں قتل کیا گویا اس نے مجھے قتل کیا، اور جس نے تم سے بغض اختیار کیا گویا اس نے مجھ سے بغض رکھا، جس نے تم پر سبّ و شتم کیا اس نے مجھ پر سبّ و شتم کیا، کیوں کہ تم مجھ سے ہو، گویا میری جان ہو، تمہاری روح میری روح ، تمہاری طینت میری طینت ہے؛ خدائے متعال نے تمہیں اور ہمیں خلق کیا اور دونوں کو انتخاب کیا، مجھے اس نے نبوت کے لئے اختیار کیا اور تمہیں امامت کے لئے منتخب کیا؛ لہذا جس نے تمہاری امامت کا انکار کیا اس نے میری نبوت کا انکار کیا؛ اے علی! تم میرے وصی اور میری اولاد کے باپ ہو اور میری بیٹی کے شوہر ہو اور تم میری زندگی میں بھی اور میری وفات کے بعد بھی میرے جانشین و خلیفہ ہو، تمہارا حکم میرا حکم، اور تمہاری نہی میری نہی ہے؛ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے نبوت پر مبعوث کیا، اور سب سے بہتر قرار دیا، بیشک تم خدا کی مخلوقات پر اس کی حجّت ہو اور اسرار خداوندی کے امین، اور اس کے بندوں پر اس کے خلیفہ ہو۔

📚فضائل الاشھر الثلاثہ، شیخ صدوق،  دار المحجۃ البیضا ء، ص ۷۸ و۷۹، ح ۶۱۔
📚الأمالي( للصدوق)، ص 93،  المجلس العشرون
📚إقبال الأعمال (ط - القديمة)،  ج‏1، ص2 ، فصل في تعظيم شهر رمضان
📚وسائل الشيعة،  شيخ حر عاملى‏ ، ج‏10، ص 313،    18 - باب تأكد استحباب الاجتهاد في العبادة سيما الدعاء و الاستغفار و العتق و الصدقة في شهر رمضان و خصوصا ليلة القدر و آخر ليلة من الشهر