علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 12 مئی، 2018

استقبال ماہ رمضان


#رمضان_کریم

✍🏼جناب ابا صلت فرماتے ہیں: 

ماہ شعبان کا آخری جمعہ تھا، میں حضرت ابو الحسن علی بن موسی الرضا (علیہ آلاف التحیۃ و الثناء) کی خدمت میں حاضر ہوا۔

🌹امام علیہ السلام نے فرمایا:

اے ابا صلت! ماہ شعبان کا بیشتر حصّہ جا چکا ہے، اور یہ آخری جمعہ ہے۔ لہذا اپنی گذشتہ کوتاہیوں کی شعبان کے ان بچے ہوئے ایّام میں تلافی کرلو۔
ان چیزوں کو انجام دو جو تمہارے واسطے مفید ہوں اور جس کا کوئی فائدہ نہیں انہیں چھوڑ دو۔

زیادہ سے زیادہ دعا کرو، کثرت سے استغفار کرو، خوب تلاوت قرآن کرو، اور خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرو تاکہ خدا کا مہینہ اس طرح تمہاری طرف آئے کہ تم خدائے عزّ و جلّ کے لئے مخلص بن چکے ہو۔

اور تمہاری گردن پر کوئی ایسی امانت نہ ہو سوائے یہ کہ اسے ادا کردیا ہو، اور کوئی ایسا بغض و کنیہ نہ بچے مگر یہ کہ اسے دل سے نکال پھینکا ہو، اور کوئی ایسا گناہ نہ بچے مگر جسے تم نے ترک نہ کردیا ہو۔

خدا کا تقوی اختیار کرو اور خفیہ و علانیہ ہر کام میں خدا پر بھروسہ کرو۔ (اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے بیشک خدا اپنے حکم کا پہونچانے والا ہے اس نے ہر شے کے لئے ایک مقدار معین کردی ہے)

✅اور ماہ شعبان کے جو دن باقی رہ گئے ہیں اس میں دعا کرتے رہو:

📗اللَّهُمَّ إِنْ لَمْ تَكُنْ قَدْ غَفَرْتَ لَنَا فِي مَا مَضَى مِنْ شَعْبَانَ فَاغْفِرْ لَنَا فِيمَا بَقِيَ مِنْهُ۔

بارالہا! اگر تو نے شعبان کے گذرے ہوئے ایّام میں ہمیں اپنی مغفرت سے نہیں نوازا تو اس ماہ کے ان بقیہ دنوں میں بخش دے۔

🔺کیونکہ خدائے متعال اس مہینہ میں ماہ مبارک رمضان کے احترام میں عذاب جہنم سے نجات عطا کرتا ہے۔

📚عيون أخبار الرضا عليه السلام، ابن بابويه، محمد بن على، ج‏2، ص51، باب فيما جاء عن الرضا ع من الأخبار المجموعة

🍀🍃🌱🌿☘️