علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 5 مئی، 2018

#مہدویت

🔸غیبت حضرت مہدی -عجل اللّہ تعالی فرجہ🔸

🌹حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم:

🔹 حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْمُتَوَكِّلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ صَالِحٍ الْهَرَوِيِّ عَنْ أَبِي الْحَسَنِ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا عَنْ أَبِيهِ عَنْ آبَائِهِ عَنْ عَلِيٍّ عليهم السلام قَالَ:

قَالَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وآله وَ الَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ بَشِيراً لَيَغِيبَنَّ الْقَائِمُ مِنْ وُلْدِي بِعَهْدٍ مَعْهُودٍ إِلَيْهِ مِنِّي حَتَّى يَقُولَ أَكْثَرُ النَّاسِ مَا لِلَّهِ فِي آلِ مُحَمَّدٍ حَاجَةٌ وَ يَشُكُّ آخَرُونَ فِي وِلَادَتِهِ فَمَنْ أَدْرَكَ زَمَانَهُ فَلْيَتَمَسَّكْ بِدِينِهِ وَ لَا يَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ إِلَيْهِ سَبِيلًا بِشَكِّهِ فَيُزِيلَهُ عَنْ مِلَّتِي وَ يُخْرِجَهُ مِنْ دِينِي فَقَدْ أَخْرَجَ أَبَوَيْكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ مِنْ قَبْلُ وَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ جَعَلَ الشَّياطِينَ أَوْلِياءَ لِلَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ.

🔸 حضرت امام رضا علیہ السلام اپنے والد اور آپ (ع) کے والد اپنے آباء علیہم السلام اور وہ امام علی علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ: حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: قسم ہے اس کی جس نے مجھے بشیر قرار دیتے ہوئے مبعوث کیا، یقینا میرا بیٹا امام قائم (علیہ السلام) میرے اس عہد و پیمان کے مطابق جو میری سے اس پر ہے غیبت اختیار کرے گا یہاں تک کہ اکثر لوگ کہنے لگیں گے: اب آل رسول علیہم السلام سے خدا کا کوئی کام نہیں، اور دوسرے لوگ تو ان کی  ولادت میں شک کر بیٹھیں گے؛ تو جو شخص اس زمانے کو درک کرے اسے چاہئے کہ اپنے دین سے متمسک رہے اور اپنے شک و شبہات کے ذریعہ شیطان کے لئے موقع فراہم نہ کرے، کہ وہ اس کو میری ملت (مہدویت) سے دور کردے اور میرے دین سے خارج کردے، جان لو کہ اس نے تمہارے ماں باپ (حضرت آدم و حوا) کو بھی اس سے پہلے جنت سے نکالا تھا، اور خدائے عزّ و جلّ نے شیطانوں کو بے ایمان لوگوں کا ولی قرار دیا ہے۔ 

📚 كمال الدين و تمام النعمة، شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ، ج‏1، ص51، الشبهة حول ادعاء الإمام في هذا الوقت الإمامة أم لا 

✅ امام زمانہ عج کی غیبت حتمی تھی جسکی خبر رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ نے دی ہے۔

✅زمانہ غیبت میں سب سے پہلی ذمہ داری اپنے ایمان کی حفاظت، عقیدہ مہدویت پر پختہ اعتقاد۔

✅زمانہ غیبت میں امام آخر عج کی ولادت پر شک و شبہہ ارشاد نبوی کے خلاف ہے۔

✅زمانہ غیبت میں مہدویت کے سلسلہ سے لوگوں کو شکوک و شبہات میں ڈالنا ابلیسی چال ہے۔

✅عقیدہ مہدویت پر ایمان نہ رکھنا شیطانی کام ہے۔
🌷🌷🌷🌷🌷