علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 6 نومبر، 2023

حاسد کی تین نشانیاں



#حسد


✨حاسد کی تین نشانیاں✨


🌷🌷 حضرت امام صادق علیہ السلام:


🔴 قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ لِكُلِّ شَيْ‏ءٍ عَلَامَةٌ يُعْرَفُ بِهَا، وَ يُشْهَدُ عَلَيْهَا۔۔۔


وَ لِلْحَاسِدِ ثَلَاثُ عَلَامَاتٍ: يَغْتَابُ إِذَا غَابَ، وَ يَتَمَلَّقُ إِذَا شَهِدَ، وَ يَشْمَتُ بِالْمُصِيبَةِ.


🔵 جناب لقمان نے اپنے بیٹے سے فرمایا:


میرے بیٹے! ہر چیز کی ایک نشانی اور علامت ہوتی ہے جس کے ذریعہ اسے پہچانا جاتا ہے اور اس پر گواہی دی جاتی ہے۔۔۔


▫️ حسد کرنے والے کی بھی تین نشانیاں ہیں:


          پیٹھ پیچھے غیبت اور برائی کرتا ہے۔


            جب سامنے ہو تو چاپلوسی کرتا ہے۔


               اور دوسرے کی مصیبت اور گرفتاری پر خوش ہوتا ہے۔


📚 الخصال، ج۱، ص۱۲۱، ح۱۱۳، العلامات الثلاث

ہفتہ، 4 نومبر، 2023

حساب و کتاب



#حساب_و_کتاب


🌷🌷 حضرت امام صادق علیہ السلام:


🔴 إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَانْظُرْ مَا سَلَكْتَ فِي بَطْنِكَ وَ مَا كَسَبْتَ فِي يَوْمِكَ وَ اذْكُرْ أَنَّكَ مَيِّتٌ وَ أَنَّ لَكَ مَعَاداً۔


🔵 جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو غور کرو کہ تم نے کس چیز کو اپنے شکم کے حوالے کیا ہے اور آج کے دن کیا حاصل ہے اور یاد کرو کہ تم کو موت آنے والی ہے اور تمہارے لئے معاد اور روز آخرت بھی ہے۔


📚 الدعوات (للراوندي) سلوة الحزين، ص۱۲۳، ح۳۰۲، فصل في فنون شتى من حالات العافية و الشكر عليها