علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 8 اپریل، 2019

ولادت امام حسین علیہ السلام




#ولادت_امام_حسین


🌷سنہ 4ھ میں مبلّغ پیغام عزّت و حرّیت، محافظ دین و امّت، حرارت قلوب مومنین، سید الشہداء حضرت ابو عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت سے عالم منوّر ہوتا ہے۔

اتوار، 7 اپریل، 2019

صلوات شعبانیه

صلوات شعبانیه


اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ شَجَرَةِ النُّبُوَّةِ وَ مَوْضِعِ الرِّسَالَةِ وَ مُخْتَلَفِ الْمَلاَئِكَةِ وَ مَعْدِنِ الْعِلْمِ وَ أَهْلِ بَيْتِ الْوَحْيِ‏ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الْفُلْكِ الْجَارِيَةِ فِي اللُّجَجِ الْغَامِرَةِ يَأْمَنُ مَنْ رَكِبَهَا وَ يَغْرَقُ مَنْ تَرَكَهَا الْمُتَقَدِّمُ لَهُمْ مَارِقٌ وَ الْمُتَأَخِّرُ عَنْهُمْ زَاهِقٌ وَ اللاَّزِمُ لَهُمْ لاَحِقٌ‏ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الْكَهْفِ الْحَصِينِ وَ غِيَاثِ الْمُضْطَرِّ الْمُسْتَكِينِ وَ مَلْجَإِ الْهَارِبِينَ وَ عِصْمَةِ الْمُعْتَصِمِينَ‏ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلاَةً كَثِيرَةً تَكُونُ لَهُمْ رِضًى وَ لِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ أَدَاءً وَ قَضَاءً بِحَوْلٍ مِنْكَ وَ قُوَّةٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الطَّيِّبِينَ الْأَبْرَارِ الْأَخْيَارِ الَّذِينَ أَوْجَبْتَ حُقُوقَهُمْ وَ فَرَضْتَ طَاعَتَهُمْ وَ وِلاَيَتَهُمْ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ اعْمُرْ قَلْبِي بِطَاعَتِكَ وَ لاَ تُخْزِنِي بِمَعْصِيَتِكَ‏ وَ ارْزُقْنِي مُوَاسَاةَ مَنْ قَتَّرْتَ عَلَيْهِ مِنْ رِزْقِكَ بِمَا وَسَّعْتَ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ وَ نَشَرْتَ عَلَيَّ مِنْ عَدْلِكَ وَ أَحْيَيْتَنِي تَحْتَ ظِلِّكَ‏ وَ هَذَا شَهْرُ نَبِيِّكَ سَيِّدِ رُسُلِكَ شَعْبَانُ الَّذِي حَفَفْتَهُ مِنْكَ بِالرَّحْمَةِ وَ الرِّضْوَانِ‏  الَّذِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ (سَلَّمَ) يَدْأَبُ فِي صِيَامِهِ وَ قِيَامِهِ‏ فِي لَيَالِيهِ وَ أَيَّامِهِ بُخُوعاً لَكَ فِي إِكْرَامِهِ وَ إِعْظَامِهِ إِلَى مَحَلِّ حِمَامِهِ‏ اللَّهُمَّ فَأَعِنَّا عَلَى الاِسْتِنَانِ بِسُنَّتِهِ فِيهِ وَ نَيْلِ الشَّفَاعَةِ لَدَيْهِ  اللَّهُمَّ وَ اجْعَلْهُ لِي شَفِيعاً مُشَفَّعاً وَ طَرِيقاً إِلَيْكَ مَهْيَعاً وَ اجْعَلْنِي لَهُ مُتَّبِعاً حَتَّى أَلْقَاكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنِّي رَاضِياً وَ عَنْ ذُنُوبِي غَاضِياً قَدْ أَوْجَبْتَ لِي مِنْكَ الرَّحْمَةَ وَ الرِّضْوَانَ وَ أَنْزَلْتَنِي دَارَ الْقَرَارِ وَ مَحَلَّ الْأَخْيَارِ

اے معبود! محمد (ص) و آل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما جو نبوّت کا شجر رسالت کا مقام، فرشتوں کی آمد و رفت کی جگہ، معدن علم اور خانہ وحی میں رہنے والے ہیں۔
اے معبود! محمد (ص) وآل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما جو بے پناہ بھنوروں میں چلتی ہوئی کشتی ہیں، کہ جو بھی اس میں سوار ہوگا محفوظ رہے گا، اور جو اسے چھوڑ دیگا ڈوب جائیگا، ان سے آگے نکلنے والا دین سے خارج اور ان سے پیچھے رہ جانے والا نابود ہونے والا، اور ساتھ رہنے والا حق تک پہونچنے والا ہے۔
اے معبود! محمد (ص) و آل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما جو مستحکم جائے پناہ اور پریشان و مضطر کے فریادرس، بھاگ نکلنے والوں کی پناہ، عصمت چاہنے والوں کے نگہبان ہیں۔
اے معبود! محمد (ص) و آل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما، بہت زیادہ درود و سلام کہ جو ان کے لئے وجہ خوشنودی، اور انکے واجب حق کی ادائیگی اور اس کے پورا ہونے کا سبب بنے، تیری قوت و طاقت سے اے عالمین کے پرودگار
اے معبود! محمد (ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما، جو پاکیزہ، نیک اور منتخب بندے ہیں، جن کے حقوق تو نے واجب کیے، اور ان کی اطاعت اور محبّت کو فرض قرار دیا ہے۔
اے معبوود! محمد (ص) و آل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما اور میرے دل کو اپنی اطاعت سے آباد فرما، اپنی نافرمانی سے مجھے رسوا نہ کر، اور جس کے رزق میں تو نے تنگی کی ہے مجھے اس سے ہمدردی کرنے کی توفیق دے، کیونکہ تو نے اپنے فضل سے میرے رزق میں وسعت دی، مجھ پر اپنے عدل کو پھیلایا، اور اپنے سائے میں زندہ رکھا ہے
اور یہ تیرے نبی (ص) کا مہینہ ہے جو تیرے رسولوں کے سردار ہیں یہ ماہ شعبان جسے تو نے اپنی رحمت اور خوشنودی میں گھیرا ہوا ہے، جس مہینے میں رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ سلّم پوری کوشش سے دنوں میں روزہ رکھتے اور راتوں میں قیام کیا کرتے تھے، تیری فرمانبرداری اور اس مہینہ کے احترام میں وہ آخر تلک ایسا کرتے رہے۔
اے معبود! اس مہینہ میں ہمیں ان کی سنت کی پیروی اور ان کی شفاعت کے حصول میں مدد فرما،
اے معبود! انہیں میرا شفیع قرار دے جو شفاعت مقبول ہو اور اپنی طرف کا ہموار راستہ قرار دے، مجھے سچا پیروکار بنادے یہاں تک کہ میں روز قیامت تیرے حضور میں پہونچوں جبکہ تو مجھ سے راضی ہو اور گناہوں کو درگذر کردیا ہو، ایسے میں تو نے میرے لیے اپنی رحمت اور خوشنودی لازم کر رکھی ہو اور مجھے منزل ابدی اور نیک لوگوں کے ساتھ جگہ عنایت کی ہو۔