علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 31 مئی، 2020

زیارت قبور


#زیارت_قبور

قسط ۳

۴۔ حضرت رسول اکرم صلی اللّہ علیہ و آلہ وسلّم کے سامنے آنحضرت(ص) کے اصحاب کا تواضع: حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سامنے ان کے اصحاب کی انکساری تواضع اس حد تک تھی کہ ان کے وضو کے پانی، [بخاري، صحيح بخاري، کتاب الوضوء، ج1، ص74، 167] آنحضرت کے موئے مبارک، [صحيح مسلم، ج2، ص947، ح323، 326(1305)] جس برتن سے آپ پانی پیا کرتے تھے، جس منبر پر آپ تشریف فرما ہوتے تھے اس سے اپنے آپ کو متبرک کرتے تھے۔ اور اس طرح تبرک اختیار کرنا، انتہائی خضوع اور انکساری کی بنا پر ہوتا ہے، جبکہ عبادت اور پرستش کے حدود تک نہیں پہونچتا اور ابھی تک کسی نے یہ نہیں کہا اصحاب کرام نے رسول اکرم(ص) کی عبادت کی اور انہیں خدا سمجھ بیٹھے!۔

ہفتہ، 30 مئی، 2020

زیارت قبور

#زیارت_قبور


قسط ۲

عبادت کا مفہوم:


عبادت لغت میں مطلق "خضوع اور تذلّل" کے معنی میں آیا ہے۔ جیسا کہ راغب اصفہانی لکھتے ہیں: "العبودية: إظهار التذلل، والعبادة أبلغ منها؛ لأنها غاية التذلل" عبودیت یعنی اظہار تذلّل، اور عبادت اس سے زیادہ شدید تر ہے اس لئے کہ وہ نہایت تذلّل ہے۔ [راغب اصفهاني، المفردات في غريب القرآن، ماده عبد، ص542]

جمعہ، 29 مئی، 2020

زیارت قبور

#زیارت_قبور


قسط ۱

قوم کی عظیم ہستیوں کی قبروں کی زیارت کے لئے جانا، قبر کی حفاظت کرنا اور انہیں آباد رکھنا، ایک طرح سے انکے ایثار اور فداکاریوں پر شکریہ کی ادنی سی کوشش ہے اور یہ زیارت نئی نسل کو یہ درس دیتی ہے کہ جو راہ حق و حقیقت پر چلیں اور دین الہی کی حفاظت کے واسطے سب کچھ قربان کرجائیں اور آفتاب ہدایت بن کر چمکتے رہیں، ان کا مرتبہ کتنا عظیم اور بلند ہوتا ہے۔

بدھ، 20 مئی، 2020

پاکیزگی

 

     پاکیزگی صاف صفائی چاہے گھر، مکان، محلّے کی ہو چاہے جوتا، چپّل، لباس اور جسم کی ہو تن بدن کے حفظان صحت کے لئے بھی لازم و ضروری ہے اور قلب و روح کی تر و تازگی کے لئے بھی واجب امر ہے،
   
     شریعت میں وضو، غسل و تیمم کا حکم اور انکی خاص کیفیت اور آداب اور ان کے فضائل، طہارت اور پاکیزگی کی اہمیت کے بیان کے لئے کافی ہے۔