علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 30 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۱۸]

 


#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣8️⃣ *اللّهمَّ نَبِّهْنی فیهِ لِبَرَکاتِ اَسْحارِهِ، وَنَوِّرْ فیهِ قَلْبی بِضیاَّءِ اَنْوارِهِ، وَخُذْ بِکُلِّ اَعْضاَّئی اِلیَ اتِّباعِ اثارِهِ، بِنُورِكَ یا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے اس مہینے کی سحر کی  برکتوں کے لئے بیدار کر دے، اور  اس میں میرے دل کو ان کے انوار سے منوّر فرما دے  ،اور اس میں میرے تمام اعضاء کو اس ماہ کے آثار کی اتباع میں لگادے،تیرے  نور کا واسطہ اے معرفت رکھنے والوں کے قلوب کو روشنی عطا کرنے والے۔

جمعرات، 29 اپریل، 2021

جنگ بدر


 

17/ رمضان المبارک


#جنگ_بدر


🔸ہجرت کے دوسرے سال، جمعہ کے دن جنگ عظیم بدر رونما ہوئی [ بحار الانوار، ج 19، ص325، ج97، ص168، ج18، ص380، الموسوعه الکبري فی غزوات النبی الاعظم صلّی اللَّه علیه و آله و سلّم: ج1، ص138، الوقایع و الحوادث، ج1، ص521- 216] 

تیس قدم خودسازی کے [۱۷]

 


#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣7️⃣*اللّهمَّ اهْدِنی فیهِ لِصالِحِ الاْعْمالِ، وَاقْضِ لی فیهِ الْحَواَّئِجَ وَالاْمالَ، یا مَنْ لا یَحْتاجُ اِلَی التَّفْسیرِ وَالسُّؤ الِ، یا عالِماً بِما فی صُدُورِ الْعالَمینَ، صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَالِهِ الطّاهِرینَ*

  

میرے معبود! آج کے دن مجھے نیک اعمال کی ہدایت فرما، اور اس میں میری حاجتوں  اور خواہشوں کو  پورا فرما،  اے وہ کہ  جس کو  سوال کرنے اور  وضاحت چاہنے کی ضرورت نہیں ، اے تمام لوگوں کے سینوں  میں چھپے ہوئے رازوں کے جاننے والے،  محمد اور ان کے اہل بیت اطہار  علیہم السلام پر رحمت نازل فرما ۔ 

تیس قدم خودسازی کے [۱۶]



 #تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣6️⃣*اللّهمَّ وَفِّقْنی فیهِ لِمُوافَقَهِ الاْبْرارِ، وَجَنِّبْنی فیهِ مُرافَقَهَ الاْشْرارِ، وَآوِنی فیهِ بِرَحْمَتِکَ اِلی دارِ الْقَرار،ِ بِاِلهِیَّتِکَ یا اِلهَ الْعالَمینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے  نیک لوگوں کی موافقت اور  ہمنشینی کی توفیق عطا کر، اور اس میں مجھے برے لوگوں کی دوستی سے دور فرمادے، اور اس میں مجھے اپنی رحمت سے  سرائے جاوداں میں پناہ دےتجھے تیری الوہیت کا واسطہ اے سارے جہاں کے معبود۔

منگل، 27 اپریل، 2021

ولادت با سعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام

 

#کریم_اہل_بیت


#حضرت_امام_حسن_مجتبی_علیہ_السلام


•  نام: حسن(ع)


•  لقب: مجتبی(ع)


•  کنیت: ابومحمد


•  والد محترم: حضرت علی علیہ السلام


•  والدہ گرامی: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا


•  تاریخ ولادت: 15رمضان


•  سال ولادت: تیسری ہجری

تیس قدم خودسازی کے [۱۵]




#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣5️⃣*اللّهمَّ ارْزُقْنی فیهِ طاعَهَ الْخاشِعینَ، وَاشْرَحْ فیهِ صَدْري بِاِنابَهِ الْمُخْبِتینَ، بِاَمانِکَ یا اَمانَ الْخاَّئِفینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے خاشعین جیسی اطاعت نصیب فرما، اور اس میں  انکساری اور عاجزی  کرنے والے لوگوں کی  توبہ کے ذریعہ میرا سینہ کشادہ  فرما، تیری امان کا واسطہ اے خوف کھانے والے  لوگوں کی پناہ۔

تیس قدم خودسازی کے [۱۴]


 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣4️⃣ *اللّهمَّ لا تُؤاخِذْنی فیهِ بِالْعَثَراتِ، وَاَقِلْنی فیهِ مِنَ الْخَطایا وَالْهَفَواتِ، وَلا تَجْعَلْنی فیهِ غَرَضاً لِلْبَلایا وَالاْفاتِ، بِعِزَّتِکَ یا عِزَّ الْمُسْلِمینَ*


میرے معبود! آج کے دن میری لغزشوں پر میرا مواخذہ نہ فرما، اور اس میں میری خطاؤوں اور لغزشوں کو درگذر فرما،  اور  اس میں آفتوں اور مصیبتوں کے تیروں سے مجھے نشانہ قرار نہ دے، تجھے تیری عزّت کا واسطہ اے مسلمین کی عزّت۔

پیر، 26 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۱۳]




#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣3️⃣*اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي فِيهِ مِنَ الدَّنَسِ وَ الْأَقْذَارِ وَ صَبِّرْنِي فِيهِ عَلَى كَائِنَاتِ الْأَقْدَارِ وَ وَفِّقْنِي فِيهِ لِلتُّقَى وَ صُحْبَةِ الْأَبْرَارِ بِعَوْنِكَ يَا قُرَّةَ عَيْنِ الْمَسَاكِين*‏ 


میرے معبود! آج کے دن مجھے  گندگی اور پلیدگیوں سے پاک و طاہر بنادے  ،  اور جو چیز میرے لئے مقدر فرمائی ہے اس پر صبر و شکیبائی عطا فرما، اور مجھے اس میں تقوی ، پرہیزگاری اور نیک لوگوں کی ہمنشینی کی توفیق دے، تیری نصرت کا واسطہ اے مسکینوں کے آنکھوں کی ٹھنڈک۔

ہفتہ، 24 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۱۲]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣2️⃣ *اللّهمَّ زَیِّنّی فیهِ بِالسَّتْرِ وَالْعَفافِ، وَاسْتُرْنی فیهِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالْکِفافِ، وَاحْمِلْنی فیهِ عَلَی الْعَدْلِ وَالاِنْصافِ، وَامِنّی فیهِ مِنْ کُلِّ مااَخافُ، بِعِصْمَتِکَ یا عِصْمَهَ الْخاَّئِفینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے پاکدامنی اور شرم و حیا کی زینت عطاکر، اور  اس میں مجھے قناعت اور خودداری کا لباس پہنا دے، اور اس میں مجھے عدل و انصاب پر آمادہ فرما اور اس میں جس چیز سے میں خوف کھاتا ہوں اس سے امان دے، تیری عصمت کا واسطہ اے خوف رکھنے والوں کے سہارے ۔

تیس قدم خودسازی کے [۱۱]



#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣1️⃣ *اللّهمَّ حَبِّبْ اِلَیَّ فیهِ الاِحْسانَ، وَکَرِّهْ اِلَیَّ فیهِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْیانَ، وَحَرِّمْ عَلَیَّ فیهِ السَّخَطَ وَالنّیرانَ، بِعَوْنِکَ یا غِیاثَ الْمُسْتَغیثینَ.


میرے معبود! آج کے دن نیکی کو میرے لئے پسندیدہ بنادے اور اس میں نافرمانی اور گناہ  کو میرے لئے منفور اور ناپسندیدہ کردے، اور اس میں  غضب اور جہنم کو آگ کو مجھ پر حرام کردے ، تجھے تیری نصرت  کا واسطہ اے فریادیوں کی فریاد کو سننے والے۔

جمعرات، 22 اپریل، 2021

وفات امّ المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا


 

10/ رمضان المبارک


#وفات_حضرت_خدیجہ_علیہا_السلام


یہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کا دن ہے۔ (1)


یہ اس قول مطابق ہے کہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کی رحلت جناب ابوطالب علیہ السلام کے 45 دن بعد ہوئی۔(2)

تیس قدم خودسازی کے [۱۰]

 


#تیس_قدم_خودسازی_کے



9️⃣ *اَللّهمَّ اجْعَلْنی فیهِ مِنَ الْمُتَوَکِّلینَ عَلَیْکَ، وَاجْعَلْنی فیهِ مِنَ الْفاَّئِزینَ لَدَیْکَ، وَاجْعَلْنی فیهِ مِنَ الْمُقَرَّبینَ اِلَیْکَ، بِاِحْسانِکَ یا غایَهَ الطّالِبینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے تجھ پر بھروسہ اور توکّل  کرنے والوں میں قرار دے ، اور اس میں مجھے اپنی بارگاہ میں کامیابی  سے ہمکنار ہونے والوں میں قرار دے ، اور اس میں مجھے اپنے مقرّب بندوں میں قرار دے ،تیرے احسان کا واسطہ اے طلبگاروں کے آخری مقصود۔

تیس قدم خودسازی کے [۹]


 #تیس_قدم_خودسازی_کے





9️⃣ *اللّهمَّ اجْعَلْ لِی فِیهِ نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْوَاسِعَهِ، وَاهْدِنِی فِیهِ لِبَرَاهِینِکَ السَّاطِعَهِ، وَخُذْ بِنَاصِیَتِی إِلَی مَرْضَاتِکَ الْجَامِعَهِ، بِمَحَبَّتِکَ یَا أَمَلَ الْمُشْتَاقِینَ*


اے میرے معبود! آج کے دن  اپنی وسیع رحمت سے میرے لئے بھی ایک حصّہ قرار دے، اور اس دن مجھے اپنی واضح اور  روشن دلائل سے میری رہنمائی فرما، اور مجھے  اپنی بے پناہ خوشنودی کی طرف پہونچا دے ، تیری الفت و محبت کا واسطہ اے تمام خواہشمندوں  کی آرزو۔

بدھ، 21 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۸]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



8️⃣ *اللّهمَّ ارْزُقْنِی فِیهِ رَحْمَهَ الْأَیْتَامِ، وَإِطْعَامَ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءَ السَّلَامِ، وَمُجَانَبَهَ اللِّئَامِ، وَصُحْبَهَ الْکِرَامِ، بِطَوْلِکَ یَا مَلْجَأَ الْآمِلِینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے اور لوگوں کو کھانا کھلانے  اور سب کو سلام کرنے اور شریف و نجیب لوگوں کے ساتھ مصاحبت  کی توفیق عطا فرما،  تیرے فضل و کرم کا واسطہ اے آرزو مندوں کی پناہ گاہ۔

منگل، 20 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۷]




 #تیس_قدم_خودسازی_کے



7️⃣*اللّهمَّ أَعِنِّی فِیهِ عَلَی صِیَامِهِ وَ قِیَامِهِ، وَاجْنُبْنِی فِیهِ مِنْ هَفَوَاتِهِ وَآثَامِهِ، وَارْزُقْنِی فِیهِ ذِکْرَكَ بِدَوَامِهِ، بِتَوْفِیقِکَ یَا هادي المضلَّین*


میرے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں میری مدد فرما، اور مجھے اس میں خطاؤوں  اور گناہوں سے محفوظ فرما، اور مجھے ہمیشہ تیرا ذکر کرتے رہنے  کی توفیق عطا فرما، تیری توفیق و عنایت کا واسطہ اے بھٹکے ہوئے لوگوں کو ہدایت کرنے والے۔

پیر، 19 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۶]



 #تیس_قدم_خودسازی_کے



6️⃣ *اللّهمَّ لا تَخْذُلْنی فیهِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ، وَلاتَضْرِبْنی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ، وَزَحْزِحْنی فیهِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَاَیادیکَ یا مُنْتَهی رَغْبَهِ الرّاغِبینَ*


میرے معبود! آج کے دن  مجھے نافرمانی اور معصیت کی بنا پر تنہا نہ چھوڑ دینا،   اور مجھے اپنے غضب کے تازیانے سے سزا نہ دے،  اور مجھے اس میں  ان کاموں سے دور کردے جو تیرے غضب کا سبب ہوتے ہیں، تیرے فضل و  احسان کا واسطہ اے رغبت کرنے والوں کی انتہائی امید۔

اتوار، 18 اپریل، 2021

روزہ اخلاص میں اضافہ کے لئے

 

#رمضان_المبارک

 

#صیام_روزه

 


🌷🌷وقال علیه السلام :

 

"....... وَالصّیامَ اِبتلاءً لِاِخلاصِ الخلقِ ......."

 

اور خدا نے روزہ کو واجب قرار دیا ہے تاکہ مخلوق کے خلوص کو آزمائے۔

 

تیس قدم خودسازی کے [۵]

 


#تیس_قدم_خودسازی_کے



5️⃣ *اللّهمَّ اجْعَلْنِی فِیهِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِینَ الْقَانِتِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ أَوْلِیَائِکَ الْمُتَّقِینَ، بِرَأْفَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ*


اے میرے معبود!آج کے دن مجھے استغفار کرنے والے والوں میں قرار دے، مجھے اس میں اپنے نیک عمل انجام دینے والے  عبادت گزار بندوں میں قرار دے ، اور مجھےاپنے مقرّب بندوں میں قرار دے، تجھے تیری رافت و رحمت  کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۴]



#تیس_قدم_خودسازی_کے



4️⃣ *اللّهمَّ قَوِّنِی فِیهِ عَلَی إِقَامَهِ أَمْرِكَ وَارْزُقْنِی فِیهِ حَلَاوَهَ ذِکْرِكَ وَأَوْزِعْنِی فِیهِ أَدَاءَ شُکْرِكَ بکرمک واحفظنی بحفظک و سترك یا أبصر الناظرین*


اے میرے معبود! آج کے دن مجھے اپنے حکم کی تعمیل کی قوّت عطا فرمااورمجھے اپنے ذکر کی حلاوت کا مزہ عنایت کراور مجھے اپنے کرم سےشکربجالانے کی توفیق مرحمت فرما اور مجھے اپنی پردہ پوشی اور حفاظت کے ذریعہ گناہ سے محفوظ فرما، اے سب سے زیادہ بصیرت رکھنے والے

جمعہ، 16 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۳]



 #تیس_قدم_خودسازی_کے



3️⃣ *االلّهمَّ ارْزُقْنِی فِیهِ الذِهْنَ وَ التَنْبِیهَ، وَ باعِدْنِی فِیهِ مِنَ السَّفاهَهِ وَ التَمْویهِ، وَاجْعَلْ لِی نَصِ یباً مِنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیهِ، بِجُودِكَ یا اَجْوَدَ الْاَجْوَدِینَ*


اے میرے معبود! آج کے دن مجھے ہوش اور بیداری عطا فرما اور مجھے ہر طرح کی نادانی، بے وقوفی اور بد اعمالی سے دور فرمادے  اور مجھے ہر اس خیر اور بھلائی سے حصّہ دے جو آج تیری عطاؤوں سے نازل ہو۔ تیرے جود و کرم کا واسطہ اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے


جمعرات، 15 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے۔ [۲]


 

#تیس_قدم_خودسازی_کے


2️⃣ *اللَّهُمَّ قَرِّبْنِی فِیهِ إِلَی مَرْضَاتِکَ وَ جَنِّبْنِی فِیهِ مِنْ سَخَطِکَ وَ نَقِمَاتِکَ وَ وَفِّقْنِی فِیهِ لِقِرَاءَةِ آیَاتِکَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِین*


اے میرے معبود! آج کے دن مجھے اپنی رضاؤوں کے قریب کردے اور آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنے غضب سے محفوظ فرما اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق عطاکر اپنی رحمت کے واسطے  اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے.


✅دوسرا قدم:  تقرّب (خدا جوئی)

تیس قدم خود سازی کے



 #تیس_قدم_خود_سازی_کے


1️⃣ *نَبِّهْنیِ فِیهِ عَنْ نَومَهِ الْغافِلِینَ*


⚠️رمضان خودسازی کا ایک مکمل نصاب ہے۔ خداوند متعال نے ہر سال ایک پورے مہینے کو روزہ داری سے مخصوص کیا ہے اور لوگوں کو حکم دیا ہے کہ اس میں پے در پے روزہ رکھیں جو یقینا حکمت سے خالی نہیں ہوسکتا۔ 

پیر، 12 اپریل، 2021

خطبہ شعبانیہ

 

 



☘️ماہ مبارک رمضان بزبان رسول خدائے منان (صلی اللہ علیہ و آلہ)☘️

 

🌿ترجمہ: سید ذیشان حیدر حوزہ علمیہ قم🌿

 

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فَضَّالٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْحَسَنِ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا عَنْ أَبِيهِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ الصَّادِقِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ الْبَاقِرِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ زَيْنِ الْعَابِدِينَ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ أَبِيهِ سَيِّدِ الشُّهَدَاءِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ سَيِّدِ الْوَصِيِّينَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ع قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص خَطَبَنَا ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ قَدْ أَقْبَلَ إِلَيْكُمْ شَهْرُ اللَّهِ بِالْبَرَكَةِ وَ الرَّحْمَةِ وَ الْمَغْفِرَةِ شَهْرٌ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ أَفْضَلُ الشُّهُورِ وَ أَيَّامُهُ أَفْضَلُ الْأَيَّامِ وَ لَيَالِيهِ أَفْضَلُ اللَّيَالِي وَ سَاعَاتُهُ أَفْضَلُ السَّاعَاتِ هُوَ شَهْرٌ دُعِيتُمْ فِيهِ إِلَى ضِيَافَةِ اللَّهِ

اتوار، 11 اپریل، 2021

حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں


 ‼️‼️#مجھے_تعجب_ہے۔۔۔ ‼️‼️




🌷🌷حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام:


🔴 عجِبْتُ لِمَنْ يَرْغَبُ فِي التَّكَثُّرِ مِنَ الْأَصْحَابِ كَيْفَ لَا يَصْحَبُ الْعُلَمَاءَ الْأَلِبَّاءَ الْأَتْقِيَاءَ الَّذِينَ تُغْتَنَمُ فَضَائِلُهُمْ وَ تَهْدِيهِ عُلُومُهُمْ وَ تُزَيِّنُهُ صُحْبَتُهُم‏.


🔵 #تعجب ہے اس پر جو چاہتا ہے کہ اس کے چاہنے والے زیادہ ہوں، لیکن صاحب عقل و خرد اور متقی علماء کے ساتھ نہیں رہتا، ایسے علماء جن کی خوبیوں سے فائدہ ملتا ہے اور ان کا علم اسے ہدایت عطا کرتا ہے اور ان کے ساتھ ہمنشینی اسے آراستہ بناتی ہے❗️

 

جمعہ، 9 اپریل، 2021

حدیث زنگی _ برکت



#حدیث_زندگی
 
#برکت

 

🌷🌷حضرت رسول اللہ صلى الله عليہ و آلہ و سلّم

 

 

🔴 أحِبُّوا المَعروفَ وأَهلَهُ ؛ فَوَالَّذي نَفسي بِيَدِهِ إنَّ البَرَكَةَ وَالعافِيَةَ مَعَهُما

 

ماہ شعبان کے آخری ایام

 


🔴 دخَلْتُ عَلَى أَبِي الْحَسَنِ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا ع فِي آخِرِ جُمُعَةٍ مِنْ شَهْرِ شَعْبَانَ فَقَالَ لِي يَا أَبَا الصَّلْتِ إِنَّ شَعْبَانَ قَدْ مَضَى أَكْثَرُهُ وَ هَذَا آخِرُ جُمُعَةٍ فِيهِ فَتَدَارَكْ فِيمَا بَقِيَ تَقْصِيرَكَ فِيمَا مَضَى مِنْهُ وَ عَلَيْكَ بِالْإِقْبَالِ عَلَى مَا يُعِينُكَ وَ أَكْثِرْ مِنَ الدُّعَاءِ وَ الِاسْتِغْفَارِ وَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ وَ تُبْ إِلَى اللَّهِ مِنْ ذُنُوبِكَ لِيُقْبِلَ شَهْرُ رَمَضَانَ إِلَيْكَ وَ أَنْتَ مُخْلِصٌ لِلَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ لَا تَدَعَنَّ أَمَانَةً فِي عُنُقِكَ إِلَّا أَدَّيْتَهَا وَ فِي قَلْبِكَ حِقْداً عَلَى مُؤْمِنٍ إِلَّا نَزَعْتَهُ وَ لَا ذَنْباً أَنْتَ مُرْتَكِبُهُ إِلَّا أَقْلَعْتَ عَنْهُ وَ اتَّقِ اللَّهَ وَ تَوَكَّلْ عَلَيْهِ فِي سِرِّ أَمْرِكَ وَ عَلَانِيَتِكَ وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدْراً وَ أَكْثِرْ مِنْ أَنْ تَقُولَ فِي مَا بَقِيَ مِنْ هَذَا الشَّهْرِ اللَّهُمَّ إِنْ لَمْ تَكُنْ غَفَرْتَ لَنَا فِيمَا مَضَى مِنْ شَعْبَانَ فَاغْفِرْ لَنَا فِيمَا بَقِيَ مِنْهُ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى يُعْتِقُ فِي هَذَا الشَّهْرِ رِقَاباً مِنَ النَّارِ لِحُرْمَةِ هَذَا الشَّهْرِ [لِحُرْمَةِ شَهْرِ رَمَضَانَ‏].

جمعہ، 2 اپریل، 2021

دوسروں کے گھر میں داخل ہونے کے آداب

 



#اول_اجازت

 
🔴 يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا لا تَدْخُلُوا بُيُوتاً غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلى‏ أَهْلِها ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
 
🔵 ایمان والو خبردار اپنے گھروں کے علاوہ کسی کے گھر میں داخل نہ ہونا جب تک کہ صاحبِ خانہ سے اجازت نہ لے لو اور انہیں سلام نہ کرلو یہی تمہارے حق میں بہتر ہے کہ شاید تم اس سے نصیحت حاصل کرسکو
 
📚 النور، آية: 27