🔴 دخَلْتُ عَلَى أَبِي الْحَسَنِ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا ع فِي آخِرِ جُمُعَةٍ مِنْ شَهْرِ شَعْبَانَ فَقَالَ لِي يَا أَبَا الصَّلْتِ إِنَّ شَعْبَانَ قَدْ مَضَى أَكْثَرُهُ وَ هَذَا آخِرُ جُمُعَةٍ فِيهِ فَتَدَارَكْ فِيمَا بَقِيَ تَقْصِيرَكَ فِيمَا مَضَى مِنْهُ وَ عَلَيْكَ بِالْإِقْبَالِ عَلَى مَا يُعِينُكَ وَ أَكْثِرْ مِنَ الدُّعَاءِ وَ الِاسْتِغْفَارِ وَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ وَ تُبْ إِلَى اللَّهِ مِنْ ذُنُوبِكَ لِيُقْبِلَ شَهْرُ رَمَضَانَ إِلَيْكَ وَ أَنْتَ مُخْلِصٌ لِلَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ لَا تَدَعَنَّ أَمَانَةً فِي عُنُقِكَ إِلَّا أَدَّيْتَهَا وَ فِي قَلْبِكَ حِقْداً عَلَى مُؤْمِنٍ إِلَّا نَزَعْتَهُ وَ لَا ذَنْباً أَنْتَ مُرْتَكِبُهُ إِلَّا أَقْلَعْتَ عَنْهُ وَ اتَّقِ اللَّهَ وَ تَوَكَّلْ عَلَيْهِ فِي سِرِّ أَمْرِكَ وَ عَلَانِيَتِكَ وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْراً وَ أَكْثِرْ مِنْ أَنْ تَقُولَ فِي مَا بَقِيَ مِنْ هَذَا الشَّهْرِ اللَّهُمَّ إِنْ لَمْ تَكُنْ غَفَرْتَ لَنَا فِيمَا مَضَى مِنْ شَعْبَانَ فَاغْفِرْ لَنَا فِيمَا بَقِيَ مِنْهُ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى يُعْتِقُ فِي هَذَا الشَّهْرِ رِقَاباً مِنَ النَّارِ لِحُرْمَةِ هَذَا الشَّهْرِ [لِحُرْمَةِ شَهْرِ رَمَضَانَ].
✅ ابا صلت هَروى کہتے ہیں: شعبان کے مہینے کے آخری جمعہ کو حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی خدمت مٰیں شرفیاب ہوا
🔵 آپ نے مجھ سے فرمایا: اے أباصلت! ماہ شعبان کا زیادہ حصّہ گذر گیا ہے اور یہ اس کا آخری جمعہ ہے۔ لہذا ان باقی بچے ایّام میں ان کوتاہیوں کا تدارک اور انکی تلافی کرو جو پہلے ہوچکی ہیں۔ جو چیز تمہارے لئے فائدہ مند ہے اسے انجام دو؛ کثرت سے دعا اور استغفار کرو، خوب قرآن پڑھو، اور خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرو، تاکہ ماہ رمضان اس طرح تمہاری طرف آئے کہ تم خدا کے لئے مخلص بن چکے ہو؛ اور کوئی ایسا حق اور امانت نہ رہے جسے تم نے ادا نہ کردیا ہو، اور مومن بھائی کا کوئی ایسا کینہ دل میں نہ رہے جسے نکال نہ دیا ہو، اور کوئی ایسا گناہ نہ ہو جسے تم نے ترک نہ کردیا ہو۔ اور خدا سے ڈرو، اور اپنے ہر چھپے اور آشکار کام میں خدا پر بھروسہ کرو، اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے بیشک خدا اپنے حکم کا پہنچانے والا ہے اس نے ہر شے کے لئے ایک مقدار معین کردی ہے۔ اور ماہ شعبان کے ان باقی ایّام میں زیادہ سے زیادہ یہ دعا کرو: [بارالٰہا! اگر ماہ شعبان کے گذشتہ دنوں میں تو مجھے نہیں بخشا ہے تو ان باقی بچے ایّام میں میری مغفرت فرما] بیشک خدا اس مہینہ میں ماہ رمضان کی حرمت کے پیش نظر، بہت سے بندوں کو آتش دوزخ سے چھٹکارا عطا کرتا ہے۔
📚 إقبال الأعمال (ط - القديمة)، ج1، ص9، فصل فيما نذكره من الاستظهار لشهر الصيام بتقديم التوبة و الاستغفار
✨لہذا! ان ایّام میں:
1️⃣ کثرت سے دعا کریں [أَکْثِرْ مِنَ الدُّعَاءِ].
2️⃣ استغفار کریں [وَ الِاسْتِغْفَارِ].
3️⃣ تلاوت قرآن انجام دیں [وَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ ].
4️⃣ گناہوں سے توبہ کریں [وَ تُبْ إِلَى اللَّهِ مِنْ ذُنُوبِکَ].
5️⃣ امانتیں ادا کریں [لَا تَدَعَنَّ أَمَانَةً فِی عُنُقِکَ إِلَّا أَدَّیْتَهَا]
6️⃣ کینے دل سے نکال باہر پھینکیں [وَ لَا فِی قَلْبِکَ حِقْداً عَلَى مُؤْمِنٍ إِلَّا نَزَعْتَه]
7️⃣ گناہوں کا قلع قمع کریں [وَ لَا ذَنْباً أَنْتَ مُرْتَکِبُهُ إِلَّا قَلَعْتَ عَنْهُ]
8️⃣ تقوائے الہی اختیار کریں [وَ اتَّقِ اللَّهَ]
9️⃣ ہر کام میں خدا پر بھروسہ کریں [وَ تَوَکَّلْ عَلَیْهِ فِی سِرِّ أَمْرِکَ وَ عَلَانِیَتِهِ]
🔟 خدا کی بارگاہ میں دعا کریں: [[اللَّهُمَّ إِنْ لَمْ تَکُنْ غَفَرْتَ لَنَا فِیمَا مَضَى مِنْ شَعْبَانَ فَاغْفِرْ لَنَا فِیمَا بَقِیَ مِنْهُ]]