علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 15 اپریل، 2021

تیس قدم خود سازی کے



 #تیس_قدم_خود_سازی_کے


1️⃣ *نَبِّهْنیِ فِیهِ عَنْ نَومَهِ الْغافِلِینَ*


⚠️رمضان خودسازی کا ایک مکمل نصاب ہے۔ خداوند متعال نے ہر سال ایک پورے مہینے کو روزہ داری سے مخصوص کیا ہے اور لوگوں کو حکم دیا ہے کہ اس میں پے در پے روزہ رکھیں جو یقینا حکمت سے خالی نہیں ہوسکتا۔ 


حقیقت میں اس مہینہ کا ہر دن خودسازی اور اصلاح نفس کے سلسلہ میں اپنا خاص مقام رکھتا ہے۔ روزہ دار روزہ کے ذریعہ ہر روز تزکیۂ نفس، خودسازی اور پلیدگیوں سے پاکیزگی  کی راہ میں قدم بڑھاتا ہے ؛ اور ارتقاء و تکامل کی منزلوں کو طے کرتا ہے۔


📌ہم یہاں پر ماہ مبارک کے ہر دن کی دعا  کا سہارا لیتے ہوئے اسکی مختصر توضیح پیش کریں گے۔


✅ پہلا قدم: تنبّہ (بیداری)


«وَ نَبِّهْنیِ فِیهِ عَنْ نَومَهِ الْغافِلِینَ » خدایا! اس دن مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے


خود سازی کی راہ  کا  پہلا قدم، خواب غفلت سے بیدار ہونا اور  ہوش میں آنا ہے۔ علمائے اخلاق اس حالت کو "یقظہ" کہتے ہیں۔ یقظہ یعنی خواب غفلت سے چونکنا، ترقّی اور بہتری کے لئے تیار ہونا اور سستی کاہلی سے باہر نکلنا ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے:  * قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُم بِوَاحِدَةٍ  أَن تَقُومُواْ لِلَّهِ   پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہیں صرف اس بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ کے لئے  اٹھ کھڑے ہو۔ "سبا/46"


انسان کی زندگی میں روحانی اور معنوی حیات کی پہلی چنگاری اسکے بیدار اور ہوشیار ہوجانے سے ظاہر ہوتی ہے؛ بیداری یہ ہے کہ ایک طرف خدا کی بے شمار نعمتوں کو دیکھو اور خود کو انکے شمار کرنے اور ان کی معرفت تک پہنچنے سے مایوس نظر آؤ "وَ إِن تَعُدُّواْ نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تحُْصُوهَا   اور تم اللہ کی نعمتوں کو شمار بھی کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے ہو. النحل/18"  اور اس کے شکر سے خود کو عاجز پاؤ۔ اور دوسری جانب گناہوں کے دلدل میں پھنس جانے کے خطرے سے آگاہ رہو اور اسکے ازالے کے لئے کمر ہمّت کس لو اور اس بارگراں سے نجات حاصل کرلو۔


اور اس کے ساتھ  نعمتوں کو بربادی پرہیز کرو اور نعمتوں میں سے جو چیز تمہارے پاس ہو اسے غنیمت جانو اور جو ہاتھ سے نکل گئی ہے اسے پورا کرنے اور جو باقی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ٹھان لو۔


🔰پیر ہرات جناب خواجہ عبد اللہ انصاری کہتے ہیں:


خدا کی لامحدود نعمتوں کی معرفت تین چیز سے حاصل ہوتی ہے:


1️⃣ چراغ عقل کو اپنی نگاہوں کے سامنے روشن رکھنا۔

2️⃣نعمت خداوندی کی خوشبو کا احساس کرتے رہنا۔

3️⃣مصیبت میں گرفتار لوگوں سے عبرت حاصل کرنا۔


اور گناہوں کا تین چیزوں کے ذریعہ علاج کیا جا سکتا ہے:


1️⃣یہ کہ خدا کی ذات کو سب سے بزرگ و برتر جانو۔

2️⃣نفس امّارہ سے اچھی طرح واقف رہو۔

3️⃣خدا کے ارشاد و انذار کو صدق دن سے تسلیم کرو۔


اور نعمتوں کی معرفت تین چیزوں کے سوانہیں ملتی:


1️⃣تعلیم

2️⃣تجربہ

3️⃣نیک لوگوں سے معاشرت


اور ان تمام چیزوں کے لئے سب سے پہلا قدم یہ ہوگا کہ ارادے مضبوط بناؤ اور خود کو بری عادتوں سے دور رکھو [خواجه عبداللّه انصاري، منازل السائرین، ص 25]


♻️آج کے دن کا ذکر: « اللّهمَّ نَبِّهْنیِ عَنْ نَومَهِ الْغافِلِین »


📚سی گام خودسازی، محمدود صلواتی، ص15.


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor