علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۴]



#تیس_قدم_خودسازی_کے



4️⃣ *اللّهمَّ قَوِّنِی فِیهِ عَلَی إِقَامَهِ أَمْرِكَ وَارْزُقْنِی فِیهِ حَلَاوَهَ ذِکْرِكَ وَأَوْزِعْنِی فِیهِ أَدَاءَ شُکْرِكَ بکرمک واحفظنی بحفظک و سترك یا أبصر الناظرین*


اے میرے معبود! آج کے دن مجھے اپنے حکم کی تعمیل کی قوّت عطا فرمااورمجھے اپنے ذکر کی حلاوت کا مزہ عنایت کراور مجھے اپنے کرم سےشکربجالانے کی توفیق مرحمت فرما اور مجھے اپنی پردہ پوشی اور حفاظت کے ذریعہ گناہ سے محفوظ فرما، اے سب سے زیادہ بصیرت رکھنے والے


✅ چوتھا قدم: استمداد (مدد چاہنا)


«اللّهمَّ قَوِّنِی فِیهِ عَلَی إِقَامَهِ أَمْرِك»


خدا کی راہ کا مسافر بغیر خدا کی مدد اور اس سے مدد کی طلب کے کسی مقام تک پہونچنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے۔


راه سخت است مگر یار شود لطف اله

ورنہ آدم نبرد صرفه ز شیطان رجیم  [ لسان الغیب حافظ شیرازي، دیوان اشعار، غزل شماره 367]


ہوا و ہوس ، دنیا کی آرزوئیں راہ کو دشوار بنا دیتی ہے اور اس سے نکل پانا مشکل ہوتا ہے مگر یہ کہ خدا کا  لطف و کرم شامل حال ہوجائے اور وہ مدد کرے  ورنہ آدم بھی شیطان رجیم سے بچ نہیں پاتے۔


دعائے کمیل میں ہم پڑھتے ہیں «قَوِّ عَلى خِدمَتِكَ جَوارِحي وَاشدُد عَلَى العَزيمَةِ جَوانِحي» خدایا اپنی خدمت کے لئے میرے اعضاء کو قوّت عطا کر اور عزم و واردے کے پروں کو تیری طرف پرواز کے لئے مضبوط بنادے۔ 


⚠️ہر کام کو  خدا کے نام سے  اور اس سے  مدد کی دعا کے ساتھ  شروع کرنا چاہئے (بسم اللّه الرحمن الرحیم) اور اس کو خدا کے لئے، اسی کی طرف جانے کے لئے جاری رکھنا چاہئے (انّا الیہ راجعون)؛ اور یہ غرور و تکبّر کہ کوئی خیال کرے  کہ وہ خود کچھ ہے اور خود ہی کچھ کرسکتا ہے۔ «لا حول ولا قوه الّا باللّه» خدا کے بغیر کوئی قدرت اور طاقت نہیں۔ خدا کی صفات ہی محکماتِ وجود اور خدا کی قدرت ہی تمام قدرتوں  کی اصل و اساس ہے۔ اس کی مرضی اور ارادے کے بغیر ایک پتّھر بھی اپنی جگہ سے  نہیں ہل سکتا۔


🔰 ایسا نہیں ہے کہ انسان یہ سوچے کہ اس سے مدد لئے بغیر ہی  کوئی کام کرسکتا ہے،  اور اس سے چاہے بغیر خودسازی اور بری عادتوں ، ناپسند خصلتوں کو برطرف کرنے، نیک اور اچھے اخلاق سے مزّین ہونے کی راہ میں قدم بڑھا سکتا ہے۔ لہذا ہمیں چاہئے کہ اچھے بننے کی توفیق کے لئے  بھی خدا سے دعا کریں اور  ان خوبیوں پر باقی رہنے کی توفیق میں  بھی اسی سے امید رکھیں، اور ہمارے  لبوں پر مسلسل دعا  رہے  کہ خدایا ہمیں ہمارے حال پر نہ چھوڑ دینا اور اپنی نظر لطف و کرم کو ہم سے نہ موڑ لینا۔


📗خدا سے مدد حاصل کرنے کے لئے ریسمان الٰہی کو مضبوطی سے پکڑے رہنا چاہئے جیسا کہ وہ فرماتا ہے: «وَاعْتَصِمُوا بحبلِ اللّه جَمِیعاً » [ آل عمران/ 103] اور اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھامے رہو۔  اور دوسری جگہ: «وَاعْتَصِمُوا بِاللّه هُوَ مَوْلاکُمْ» [حج/ 78] اور اللہ سے ہی وابستہ رہو کہ وہی تمہارا مولا ہے۔


❇️ پیرِ ہرات کہتے ہیں: اس کی پناہ میں جانا  یعنی اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لینا اور اسکی اطاعت میں سر تسلیم خم کئے رہنا ہے۔


پناہ چاہنا تین طرح  کا ہے۔ ۱۔ عوام کا پناہ چاہنا۔ ۲۔ خواص کا پناہ چاہنا۔ ۳۔ خاصِ خاص کا پناہ چاہنا۔


عوام کا پناہ چاہنا: جزا و سزا کا اقرار ، اس کے امر و نہی کا احترام، لوگوں سے یقین و انصاف کے ساتھ معاملہ کرنا ہے۔


خواص کا پناہ چاہنا: ارادہ پر قابو رکھنا، مخلوق کے کاموں کو ان پر چھوڑ دینا اور دنیا کی وابستگی سے ناتا  توڑ لینا ہے


اور خاصِ خاص کا پناہ چاہنا: صرف اور صرف خدا کا خیال، خدا کی عظمت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اس کے امر کے سامنے سر تسلیم خم کئے رہنا اور اس کا تقرّب حاصل کرنے کی راہ میں اسکے ہمراہ ہوجانا ہے۔ [خواجہ عبداللّه انصاری، منازل السایرین، ص 41 -1]


♻️ آج کے دن کا ذکر: «اللّهمَّ قَوِّ عَلى خِدمَتِكَ جَوارِحي»


📚 سی گام خودسازی، محمود صلواتی، ص21.



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor