علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 9 اپریل، 2021

حدیث زنگی _ برکت



#حدیث_زندگی
 
#برکت

 

🌷🌷حضرت رسول اللہ صلى الله عليہ و آلہ و سلّم

 

 

🔴 أحِبُّوا المَعروفَ وأَهلَهُ ؛ فَوَالَّذي نَفسي بِيَدِهِ إنَّ البَرَكَةَ وَالعافِيَةَ مَعَهُما

 

🔵 نیکی اور نیکی کرنے والوں کو دوست رکھو؛ اسکی قسم جسکے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بیشک برکت اور تندرستی نیکی اور نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

 

 

📚 كنزالعمّال : ج ۶ ص ۳۴۵ ح ۱۵۹۷۴ نقلاً عن أبي الشيخ عن أبي سعيد الخدري

 

 

#حدیث_زندگی
 
#برکت


🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم

 

🔴 باكِرُوا فِي طَلَبِ الرِّزْقِ وَالْحَوَائِجِ

 

 فَإِنَّ الْغُدُوَّ بَرَكَةٌ وَنَجَاحٌ

 

🔵 رزق اور دیگر ضرورتوں کے لئے صبح سویرے جلدی نکلا کرو

 

کیونکہ صبح سویرے کا وقت برکت اور کامیابی کا ہوتا ہے۔

 

📚نهج الفصاحة، ص371، ح 1078۔

 


#حدیث_زندگی
 
#برکت

 


🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم

 

🔴 و إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ بَيْتَهُ فَلْيُسَلِّمْ

 

 فَإِنَّهُ يَنْزِلُهُ الْبَرَكَةُ وَ تُؤْنِسُهُ الْمَلَائِكَة

 

🔵 اور تم میں سے جب کوئی اپنے گھر میں داخل ہو تو سلام کرے

 

کیونکہ سلام کرنے سے اس پر برکت کا نزول ہوتا ہے اور ملائکہ اس کے انیس و ہمدم ہوتے ہیں۔

 

📚 علل الشرائع، ج‏2، ص583، ح23، باب نوادر العلل

 

 

#حدیث_زندگی
 
#برکت

 

 


🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم

 

🔴 إنَّ فِي الرِّفْقِ الزِّيَادَةَ وَ الْبَرَكَةَ

 

 وَ مَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ

 

🔵 بیشک رواداری اور نرمی میں ہی کثرت اور برکت ہے

 

اور جو شخص نرم مزاجی سے محروم ہو وہ خیر سے محروم ہے۔

 

📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏2، ص119، باب الرفق، ح7.

 

  

#حدیث_زندگی
 
#برکت

 




🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام

 

🔴 بالْعَدْلِ تَتَضَاعَفُ الْبَرَكَات

 

🔵 عدل و انصاف سے برکتیں دوگنی ہوجاتی ہیں

📚تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص446، بعض فوائد العدل، ح 10226

 

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام

 

🔴 إنَّ النَّاسَ يَسْتَغْنُونَ إِذَا عُدِلَ بَيْنَهُمْ وَ تُنْزِلُ السَّمَاءُ رِزْقَهَا وَ تُخْرِجُ الْأَرْضُ بَرَكَتَهَا بِإِذْنِ اللَّه‏

 

🔵 بیشک اگر لوگوں کے درمیان عدل و انصاف برپا ہوجائے تو سبھی لوگ غنی ہوجائیں گے اور خدا کے اذن سے آسمان اپنا رزق برسائے گا اور زمین اپنی برکت ظاہر کرنے لگے گی۔

 

📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏3، ص568، باب صدقة أهل الجزية، ح6

 

  

#حدیث_زندگی
 
 
#برکت

 


 

🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:

 

🔴 كلُوا جَمِيعاً وَ لَا تَفَرَّقُوا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ الْجَمَاعَة

 

🔵 سب لوگ ایک ساتھ کھایا کرو اور الگ الگ نہ رہو کہ برکت اجتماع کے ساتھ ہوتی ہے۔

 

📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏63، ص349، باب 8 ذم الأكل وحده۔۔۔، ح9

 

 

کیونکہ:

 

 

🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:

 

🔴الْجَمَاعَةُ بَرَكَةٌ وَ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ وَ طَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ.

 

🔵 ایک ساتھ مل جل کر کھانے میں برکت ہوتی ہے اور ایک آدمی کا کھانا دو لوگوں کے لئے اور دو آدمی کا کھانا چار لوگوں کے لئے کافی ہوتا ہے۔

 

📚الجعفريات (الأشعثيات)، ص159، باب ما فيه البركة

 

 

 

#حدیث_زندگی
 
 
#برکت

 


 

🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللّہ علیہ و آلہ و سلّم:

 

🔴 و اعْلَمْ أَنَّ الصِّدْقَ مُبَارَكٌ وَ الْكَذِبَ مَشْئُوم‏

 

🔵 اور جان لو کہ سچ بولنا باعث برکت ہے

 

اور جھوٹ بولنا نحوست اور بدبختی۔

 

📚تحف العقول، ص14، وصية له أخرى إلى أمير المؤمنين ع

 

 

 

‼️لہذا:

 

 

🌷🌷حضرت امام صادق علیہ السلام

 

🔴 قالَ رَسُولُ اللَّهِ ص إِذَا التَّاجِرَانِ صَدَقَا بُورِكَ لَهُمَا فَإِذَا كَذَبَا وَ خَانَا لَمْ يُبَارَكْ لَهُمَا

 

🔵 حضرت نبی اکرم صلّی اللّہ علیہ و آلہ و سلّم فرماتے ہیں: اگر دو سوداگر آپس میں سچ بولتے ہیں تو دونوں کو اس معاملہ میں برکت ملتی ہے

 

 اور اگر جھوٹ بولیں اور خیانت کر بیٹھیں تو اس میں کسی کے لئے بھی برکت نہیں ہوتی۔

 

📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏5، ص174، باب إذا اختلف البائع و المشتري، ح2۔

 

  

#حدیث_زندگی
 
 
#سلب_برکت

 


 

▪️جن سے برکتیں اٹھ جاتی ہیں▪️

 

 

🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللّہ علیہ و آلہ و سلّم:

 

🔴 أرْبَعٌ لَا تَدْخُلُ بَيْتاً وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ إِلَّا خَرِبَ وَ لَمْ يُعْمَرْ بِالْبَرَكَةِ الْخِيَانَةُ وَ السَّرِقَةُ وَ شُرْبُ الْخَمْرِ وَ الزِّنَا.

 

🔵 چار چیزوں میں سے کوئی ایک بھی جس گھر میں آجائے اس کو برباد کرڈالے گی اور وہ گھر برکت سے آباد نہیں ہوسکے گا:

 

▫️خیانت

 

▫️چوری

 

▫️شراب نوشی

 

▫️زنا۔

 

📚الأمالي( للصدوق)، ص398، المجلس الثاني و الستون

 

 

🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم

 

🔴 ترفَعُ البَرَكَةُ مِنَ البَيتِ إذا كانَت فيهِ الخِيانَةُ

 

🔵 جس گھر میں خیانت ہوتی ہے اس گھر سے برکت رخصت ہوجاتی ہے

 

📚الفردوس بمأثور الخطاب، الديلميّ، ج2، ص73، ح2413

 

 

#حدیث_زندگی
 
 
#سلب_برکت

 


 

▪️جن سے برکتیں اٹھ جاتی ہیں▪️

 

 

🌷🌷حضرت رسول خدا صلّی اللّہ علیہ و آلہ و سلّم:

 

🔴 مَن حَبَسَ عَن أخيهِ المُسلِمِ شَيئا مِن حَقِّهِ، حَرَّمَ اللّه ُ عَلَيهِ بَرَكَةَ الرِّزقِ إلاّ أن يَتوبَ

 

🔵 جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے کسی حق کو اپنے پاس روک لے (اور اسے نہ دے) خدا رزق و روزی کی برکت کو اس پر حرام کردیتا ہے سوائے یہ وہ اس سے توبہ کرلے۔

 

📚 من لا يحضره الفقيه، ج‏4، ص15، باب ذكر جمل من مناهي النبي ص

 

⚠️خمس ادا نہ کرنا

 

⚠️نصاب ہونے پر بھی زکات دینے سے جی چرانا

 

⚠️قرض ادا کرنے کا تصوّر بھی ذہن سے نکال دینا

 

⚠️پورا پیسہ لے کر بھی کم سودا دینا

 

⚠️ملازمین سے کام لے کر ان کی تنخواہ روک لینا

 

⚠️مزدورں کی محنت پر بھی مزدوری نہ دینا

 

💢 یہ سب دوسروں کی حق تلفی ہے اور حق تلفی کرنے والے کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے بلکہ نقصان ہی نقصان ہے؛

 

سوائے یہ کہ وہ 1️ حق ادا کرے اور 2️ ساتھ ساتھ خدا کے حضور استغفار بھی کرے۔

 

 

  

#حدیث_زندگی
 
 
#سلب_برکت

 


 

▪️جن سے برکتیں اٹھ جاتی ہیں▪️

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام

 

🔴 إِذَا ظَهَرَتِ الْجِنَايَاتُ ارْتَفَعَتِ الْبَرَكَات‏

 

🔵 جب گناہ اور برائیاں عام ہوجاتی ہیں تو برکتیں اٹھ جایا کرتی ہیں۔

 

📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم ، ص458،  بعض آثار الظلم،   ح10465

 

⚠️ جب بھی گناہ بڑھ جائیں برکتیں چلی جاتی ہیں یعنی ان کے زیادہ ہوجانے  کے باعث حق تعالی لوگوں کے درمیان سے برکتیں اٹھا لیتا ہے، جنایت سے مراد ہر گناہ  ہوسکتا ہے یا وہ جنایات جو لوگ دوسروں کے ساتھ انجام دیتے ہیں جیسے قتل وغیرہ۔ اور کتاب کے بعض نسخوں میں "الخیانات" خ کے ساتھ آیا ہے جسکا ترجمہ ہوگا جب خیانتیں عام ہوجائیں یعنی لوگوں کے مال اور ان کے حقوق میں خیانت سے برکتیں اٹھ جایا کرتی ہیں۔

 

📚 شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم ، ج‏3، ص128، ح 4030،  اذا ظهرت الجنايات ارتفعت البركات۔

 

🔴 حضرت امیر المومنین علیہ السلام ایک خطبہ میں ارشاد فرماتے ہیں: إِنَّ اللَّهَ يَبْتَلِي عِبَادَهُ عِنْدَ الْأَعْمَالِ السَّيِّئَةِ بِنَقْصِ الثَّمَرَاتِ وَ حَبْسِ الْبَرَكَاتِ وَ إِغْلَاقِ خَزَائِنِ الْخَيْرَاتِ لِيَتُوبَ تَائِبٌ وَ يُقْلِعَ مُقْلِعٌ وَ يَتَذَكَّرَ مُتَذَكِّرٌ وَ يَزْدَجِرَ مُزْدَجِر۔۔۔۔۔

 

🔵 یاد رکھو کہ اللہ بد اعمالیوں کے موقع پر اپنے بندوں کو ان مصائب میں مبتلا کردیتا ہے کہ پھل گم ہو جاتے ہیں ۔برکتیں  رک جاتی ہیں۔خیرات کے خزانوں کے منہ بند ہو جاتے ہیں تاکہ توبہ کرنے والا توبہ کرلے اور بازآجانے والا بازآجائے۔نصیحت حاصل کرنے والا نصیحت حاصل کرلے اور گناہوں سے رکنے والا رک جائے۔۔۔

 

📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح) ، ص199، خ 143،  و من خطبة له ع في الاستسقاء و فيه تنبيه العباد وجوب استغاثة رحمة الله إذا حبس عنهم رحمة المطر

 

 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor