علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 29 اپریل، 2021

تیس قدم خودسازی کے [۱۶]



 #تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣6️⃣*اللّهمَّ وَفِّقْنی فیهِ لِمُوافَقَهِ الاْبْرارِ، وَجَنِّبْنی فیهِ مُرافَقَهَ الاْشْرارِ، وَآوِنی فیهِ بِرَحْمَتِکَ اِلی دارِ الْقَرار،ِ بِاِلهِیَّتِکَ یا اِلهَ الْعالَمینَ*


میرے معبود! آج کے دن مجھے  نیک لوگوں کی موافقت اور  ہمنشینی کی توفیق عطا کر، اور اس میں مجھے برے لوگوں کی دوستی سے دور فرمادے، اور اس میں مجھے اپنی رحمت سے  سرائے جاوداں میں پناہ دےتجھے تیری الوہیت کا واسطہ اے سارے جہاں کے معبود۔


✅ سولہواں قدم: مرافقه (نیک لوگوں کا ساتھ)


« اللّهمَّ وَفِّقْنی فیهِ لِمُوافَقَهِ الاْبْرار»


خودسازی اور اصلاح نفس کے سلسلہ میں ایک دوسرا قدم، نیک اور صالح لوگوں سے دوستی ، اچھے اور شائستہ افراد کی ہمراہی ہے کیونکہ نیک  دوست اور ہمنشیں کا انتخاب دنیا اور آخرت کی سعادت اور خوشبختی کے سلسلہ میں بہت اثر انداز ہے۔


کہتے ہیں:

همنشین تو از تو به باید

 تا تو را عقل و دین بیفزاید۔ [مولانا، جلال الدین ، مثنوی معنوی]

ہمنشین تیرا تجھ سے بہتر ہو

عقل اور دین کا   فزوں گر ہو


❇️ قرآن کریم میں آیا ہے کہ مومنین خدا سے عاقبت بخیر ہونے اور نیک بندوں کے ساتھ اٹھائے جانے   کی دعا کرتے ہیں؛« وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَار» اور  نیک بندوں  کے ساتھ ہمارا خاتمہ فرما ۔ [آل عمران/ 193]


یہ زندگی کا نتیجہ اور سرانجام ہے؛  حقیقت میں  جب تک انسان اپنی زندگی میں نیک لوگوں کے ساتھ زندگی نہیں کرے گا ان کے ساتھ مرکر نہیں جا سکتا ہے۔


روایت میں  ہے: كَمَا تَعِيشُونَ تَمُوتُونَ وَ كَمَا تَمُوتُونَ تُبْعَثُونَ وَ كَمَا تُبْعَثُونَ تُحْشَرُون‏ جس طرح جئو گے ویسے ہی مروگے اور جیسے مروگے ویسے ہیں اٹھائے جاؤگے اور جیسے اٹھائے جاؤگے ویسے ہیں محشور ہوگے۔ [عوالي اللئالي،  ج‏4، ص 7]


امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : « اسْتَكْثِرُوا مِنَ الْإِخْوَانِ فَإِنَّ لِكُلِّ مُؤْمِنٍ شَفَاعَة» اپنے دینی بھائیوں میں اضافہ کرو کیونکہ خدا کے نزدیک ہر مومن کے لئے شفاعت ہوگی۔ [وسایل الشیعه، ج 5، ص 408]


🔰ابن عباس  کہتے ہیں: «  قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْجُلَسَاءِ خَيْرٌ قَالَ مَنْ تُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ رُؤْيَتُهُ وَ يَزِيدُ فِي عِلْمِكُمْ مَنْطِقُهُ وَ يُرَغِّبُكُمْ فِي الْآخِرَةِ عَمَلُهُ» : نبی اکرم ص سے سوال ہوا: کون سے دوست بہترین ہیں؟ فرمایا: جس کی ملاقات خدا کی یاد دلائے، اور جس کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کا سبب بنے، اور جس کا عمل آخرت کی طرف رغبت دلائے۔ [وسائل الشيعة،  ج‏12، ص23]


قرآن کریم میں  خداوند متعال  اپنے رسول کی اس بات پر تعریف کررہا ہے کہ آپ لوگوں سے مہر و محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں، ان سے مشورہ لیتے ہیں ، فرماتا ہے: « فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُمْ  وَ لَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لاَنفَضُّواْ مِنْ حَوْلِكَ  فَاعْفُ عَنهُْمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَ شَاوِرْهُمْ فىِ الْأَمْرِ» پیغمبر یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ تم ان لوگوں کے لئے نرم ہو ورنہ اگر تم بدمزاج اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے لہذا اب انہیں معاف کردو اوران کے لئے استغفار کرو اور ان سے امر جنگ میں مشورہ کرو ۔ [آل عمران/ 159]


✳️ اور بہترین رفیق اور سب سے اچھا دوست  انسان کے لئے خداوندمتعال سے دوستی اور رفاقت ہے۔خواجہ عبد اللہ سوره یوسف کی آیت "فَلَمَّا سمَِعَتْ بِمَكْرِهِنَّ أَرْسَلَتْ إِلَيهِْنَّ" کی تفسیر میں کہتے ہیں :


جب وہ یوسف پر فریفتہ ہوگئی اور اس کے عشق کی داستاں دور دور تک  سنائی پڑنے لگی، طعنہ زن زبانیں اس پر چلنے لگیں، مصر کی عورتیں ملامت کے تیروں سے اسکو نشانہ بنا رہی تھیں وہ خود کو تسلّی دیا کرتی تھی کہ بہترین معشوق کے سامنے ان  ملامتوں کی کیا بساط ہے کیونکہ کہتے  ہیں: جو ملامت کا بوجھ نہ اٹھا سکےوہ  عاشق کب بن سکتا ہے؟!  زلیخا نے جب ان باتوں کو سنا تو انہیں مدعو کیا تاکہ اپنے معشوق کی ایک جھلک دکھلا دیں تو  انہیں معلوم ہو!


اور عورتوں نے جب جمال یوسف کا دیدار کیا سبھی مدہوش ہوگئیں اور نارنگی کے بجائے انگلی کو کاٹ لی، اور سب نے کہا : یہ بشر تو نہیں ہے، فرشتہ ہے۔ [کشف الاسرار؛ تفسیر آیه 31 سوره یوسف]


♻️ آج کے دن کا ذکر « اللّهمّ وفقنی لمرافقه الابرار »


📚 سی گام خودسازی، محمود صلوزتی، ص50



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor