علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 31 اکتوبر، 2021

لقمۂ حرام



#لقمہ_حرام



🌷 حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ:


🔴 الْجَنَّةُ مُحَرَّمَةٌ عَلَى جَسَدٍ غُذِّيَ بِالْحَرَامِ‏


🔵 جو بدن حرام لقمے سے بنا ہو اس پر جنت حرام ہے۔

آخرت کی امید



#آخرت_کی_امید


🌸 ہاں! بہشت کی ایک قیمت ہے 🌸



🌷قالَ عَلِى (عَلَيهِ السَّلَام) لِرَجُل سَأَلَهُ اَنْ يَعِظَهُ:


🔴 لا تَكُنْ مِمَّنْ يَرْجُوا الاْخِرَةَ بِغَيْرِ الْعَمَلِ، وَ يُرَجِّي التَّوْبَةَ بِطُولِ الاَْمَلِ، يَقُولُ فِى الدُّنْيا بِقَوْلِ الزّاهِدينَ وَ يَعْمَلُ فِيها بِعَمَلِ الرّاغِبينَ۔


🔵 حضرت امام علی علیہ السلام ایک شخص کی نصیحت کی درخواست پر فرماتے ہیں:


ان لوگوں میں سے نہ ہوجانا، جو بغیر عمل کے آخرت کی سعادت کی امید لگائے بیٹھے ہیں، اور طولانی آرزوؤں کی بنا پر توبہ کو ٹال دیتے ہیں؛ دنیا کے بارے میں باتیں تو زاہدوں جیسی کرتے ہیں لیکن کام دنیا پرستوں جیسا انجام دیتے ہیں!

ہفتہ، 23 اکتوبر، 2021

عید میلاد صادقین رسول خیر الانام و امام صادق علیہما السلام



17/ ربیع الأوّل


#یوم_میلاد_صادقین


1️⃣ ولادت پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ


علمائے شیعہ کے نزدیک، اس روز مکہ معظمہ میں جمعہ کے دن علی الصباح سیّد الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ و آلہ کی ولادت با سعادت ہوتی ہے۔ آنحضرت (ص) کی ولادت انوشیروان عادل کی سلطنت کے ہم عصر تھی اور اسی سال اصحاب فیل ہلاک ہوئے۔ [1]

وحدت؛ ائمہ طاہرین ع کی سیرت


 

🌹ہفتۂ وحدت🌹


                   🌹اتّحاد امّت🌹



#ائمہ_طاہرین_ع_کی_پیروی



🌷حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:


🔴 محَمَّدُ بْنُ يَحْيى‏، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: كَيْفَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَصْنَعَ فِيمَا بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا، وَ بَيْنَ خُلَطَائِنَا مِنَ النَّاسِ مِمَّنْ لَيْسُوا عَلى‏ أَمْرِنَا؟


قَالَ: «تَنْظُرُونَ إِلى‏ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تَقْتَدُونَ بِهِمْ، فَتَصْنَعُونَ مَا يَصْنَعُونَ؛ فَوَ اللَّهِ،إِنَّهُمْ لَيَعُودُونَ مَرْضَاهُمْ، وَ يَشْهَدُونَ جَنَائِزَهُمْ، وَ يُقِيمُونَ الشَّهَادَةَ لَهُمْ وَ عَلَيْهِمْ، وَ يُؤَدُّونَ الْأَمَانَةَ إِلَيْهِمْ»۔

جمعہ، 22 اکتوبر، 2021

سبّ و شتم کیوں !


 

🌹ہفتۂ وحدت🌹


                   🌹اتّحاد امّت🌹


#سب_شتم_کیوں_!



🌷قرآن کریم :


📖و لا تَسُبُّوا الَّذينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ ۔۔۔ 


⚠️اور خبردار تم لوگ انہیں برا بھلا نہ کہو جن کو یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہیں کہ اس طرح یہ دشمنی میں بغیر سمجھے بوجھے خدا کو برا بھلا کہیں گے۔


📚سورہ الانعام/108

جمعرات، 21 اکتوبر، 2021

تفرقہ_ہرگز


 

🌹ہفتۂ وحدت🌹


                   🌹اتّحاد امّت🌹


#تفرقہ_ہرگز



🌷حضرت امام علی علیہ السلام


🔴 سيَهْلِكُ فِيَّ صِنْفَانِ مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يَذْهَبُ بِهِ الْحُبُّ إِلَى غَيْرِ الْحَقِّ وَ مُبْغِضٌ مُفْرِطٌ يَذْهَبُ بِهِ الْبُغْضُ إِلَى غَيْرِ الْحَقِّ وَ خَيْرُ النَّاسِ فِيَّ حَالًا النَّمَطُ الْأَوْسَطُ فَالْزَمُوهُ وَ الْزَمُوا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ مَعَ الْجَمَاعَةِ وَ إِيَّاكُمْ وَ الْفُرْقَةَ فَإِنَ‏ الشَّاذَّ مِنَ‏ النَّاسِ‏ لِلشَّيْطَانِ‏ كَمَا أَنَّ الشَّاذَّ مِنَ الْغَنَمِ لِلذِّئْب‏۔

بدھ، 20 اکتوبر، 2021

باہمی رواداری


 

🌹ہفتۂ وحدت🌹


                   🌹اتّحاد امّت🌹


#باہمی_رواداری



🌷امام جعفر صادق(ع) زید بن الشحام سے فرماتے ہیں:


🔴 يا زَيْدُ خَالِقُوا النَّاسَ‏ بِأَخْلَاقِهِمْ‏ صَلُّوا فِي‏ مَسَاجِدِهِمْ‏ وَ عُودُوا مَرْضَاهُمْ‏ وَ اشْهَدُوا جَنَائِزَهُمْ‏ وَ إِنِ‏ اسْتَطَعْتُمْ‏ أَنْ‏ تَكُونُوا الْأَئِمَّةَ وَ الْمُؤَذِّنِينَ فَافْعَلُوا فَإِنَّكُمْ إِذَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ قَالُوا هَؤُلَاءِ الْجَعْفَرِيَّةُ- رَحِمَ اللَّهُ جَعْفَراً مَا كَانَ أَحْسَنَ مَا يُؤَدِّبُ أَصْحَابَهُ وَ إِذَا تَرَكْتُمْ ذَلِكَ قَالُوا هَؤُلَاءِ الْجَعْفَرِيَّةُ- فَعَلَ اللَّهُ بِجَعْفَرٍ مَا كَانَ أَسْوَأَ مَا يُؤَدِّبُ أَصْحَابَهُ.

سیرت رسول خدا (ص) وصی حضرت مصطفیٰ(ع) کی زبانی



#أسوة_حسنة


☀️سیرت رسول خدا (ص) وصی حضرت مصطفیٰ(ع) کی زبانی☀️

 

🌷🌷حضرت امیرالمومنین علیہ السلام فرماتے ہیں:


🔴 كانَ دائِمَ البِشرِ، سَهلَ الخُلُقِ، لَيِّنَ الجانِبِ، لَيسَ بِفَظٍّ، ولا غَليظٍ، ولا صَخّابٍ ، ولا فَحّاشٍ، ولا عَيّابٍ، ولا مَدّاحٍ. 


📌 رسول اکرم (ص) ہمیشہ خندہ رو، خوش اخلاق، مہربان اور نرم خو تھے ، نہ ہی سخت دل تھے نہ ہی بدمزاج، اور نہ چیخنے چلانے  والے تھے اور نہ ہی گالی بکنے والے، نہ عیب جو  تھے اور نہ ہی تعریفوں کے پل باندھنے والے۔

 

جمعرات، 14 اکتوبر، 2021

▪️8/ ربیع الاوّل: شہادت امام عسكری علیہ السلام



▪️8/ ربیع الاوّل


#شہادت_امام_عسكری_علیہ_السلام


• حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام 8/ ربیع الأوّل سن 260 ھ میں 28 برس کی عمر مبارک پر معتمد عبّاسی کے ذریعہ شہید ہوئے. [1]


• دوسرے قول کے مطابق تاریخ شہادت 13/ محرّم ہے۔ [2] معتمد عباسی نے عباسیوں کو تاکید کہ آپ علیہ السلام پر سختی کریں۔ اس نے اور معتز اور مہتدی نے کئی بار امام عسکری علیہ السلام کو قید کی سختیاں دیں۔ [3]

بدھ، 13 اکتوبر، 2021

اقوال حضرت امام حسین علیہ السلام: #خائن_خائف



#خائن_خائف


#اقوال_حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام



◾️الْأَمِينُ آمِنٌ وَ الْبَرِي‏ءُ جَرِي‏ءٌ وَ الْخَائِنُ خَائِفٌ وَ الْمُسِي‏ءُ مُسْتَوْحِشٌ إِذَا وَرَدَتْ عَلَى الْعَاقِلِ لَمَّةٌ قَمَعَ الْحُزْنَ بِالْحَزْمِ وَ قَرَعَ الْعَقْلَ لِلِاحْتِيالِ۔



◾️امانتدار چین سے ہوتا ہے، بے گناہ انسان جرات مند ہوتا ہے، اور خیانت کار آدمی خوفزدہ رہتا ہے، گنہگار شخص وحشت اور پریشانی میں ہوتا ہے، جب عقلمند انسان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو اسے احتیاط اور دوراندیشی سے ختم کرتا ہے اور عقل کو چارہ گری میں لگاتا ہے۔ 



📚 نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص84، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام۔

منگل، 12 اکتوبر، 2021

اقوال حضرت امام حسین علیہ السلام: فرصت جو پلٹ کر نہیں آتی



#فرصت_جو_پلٹ_کر_نہیں_آتی


#اقوال_حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


◾️يا ابْنَ آدَمَ إِنَّمَا أَنْتَ أَيَّامٌ كُلَّمَا مَضَى يَوْمٌ ذَهَبَ بَعْضُكَ‏


◾️اے فرزند آدم! بیشک تم ان ایّام کا مجموعہ ہو جس میں زندگی کر رہے ہو، ہر وہ دن جو گزر جاتا ہے تمہارے وجود کا ایک حصہ ختم ہو جاتا ہے۔


📚 إرشاد القلوب إلى الصواب (للديلمي)، ج‏1، ص40، الباب السابع في قصر الأمل..... 


◽️◽️◽️◽️◽️


✍🏼 علماء اور حکماء کی اہم نصیحتوں میں سے ایک فرصت سے فائدہ اٹھانا اور اپنی عمر کو غنیمت جاننا اور تیزی سے گزرتے ہوئے وقت پر توجہ رکھنا ہے۔


◽️«سرمایۂ حیات» بہت ہی اہم اور قیمتی ہے۔


◽️بعض لوگ اس درّ بے بہا اور گوہر نایاب کو بہت ہی آسانی سے ضائع کر دیتے ہیں اور بعد میں پچھتاتے ہیں اور شرمندگی کا احساس کرتے ہیں کہ کیوں اپنی عمر کی قدر نہ کی اور اسے فضول میں ضائع کر دیا۔


◾️حضرت امام حسین علیہ السلام مذکورہ ارشاد میں انسان کے وجود کی حقیقت کو انہیں ایّام و اوقات میں شمار کرتے ہیں جس کا نام «عُمر» ہے، اور ہر وہ دن جو گزر جاتا ہے انسان کے وجود ایک حصہ چلا جاتا ہے، ایک شمع کی مانند جو آہستہ آہستہ جلتی اور پگھلتی رہتی ہے، اور جب اس کی آخری لو بچتی ہے تو بجھ جاتی ہے۔


◽️ایسے لوگ بہت ہیں جو آخری عمر میں حسرت و پشیمانی سے کہتے ہیں:


➖عمر بگذشت به بی حاصلی و مسخرگی

➖چه توانی که ز کف دادم مفت؟!۔۔۔ نسرین صاحب


پوری عمر بیکار اور فضول کے کاموں گزر گئی

کتنی ہمت و طاقت مفت میں گنواں بیٹھا!

میں نہ سمجھ پایا اور کسی نے بتایا بھی نہیں

جوانی کی قدر مجھے خدا تک پہونچا سکتی تھی

لیکن پوری جوانی بیہودہ تلف ہوگئی۔ افسوس!


◽️آپ علیہ السلام کی نصیحت یہ ہے عمر کی قدر کریں اسکو سنجیدگی سے لیں اور اسکے ایک ایک لحمہ سے فائدہ اٹھائیں۔


◽️ہماری آخرت کی خوش بختیاں دنیاوی زندگی سے صحیح فائدہ اٹھانے میں ہیں۔


◽️جب فرصت ہاتھ سے نکل جائے، تو کسی قیمت پر واپس نہیں آئے گی۔


◾️اپنی زندگی جیسے خزانے اور گوہر کی اچھی طرح حفاظت کریں۔


📚حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص77.


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor

پیر، 11 اکتوبر، 2021

اقوال حضرت امام حسین علیہ السلام: مومنین سے ہمدردی



#مومنین_سے_ہمدردی


#اقوال_حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام



◾️منْ نَفَّسَ كُرْبَةَ مُؤْمِنٍ فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرَبَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَنْ أَحْسَنَ أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْهِ وَ اللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِين‏


◾️جو شخص کسی مومن کے درد و رنج کو دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرتا ہے؛ اور جو نیک عمل کرتا ہے اللہ اس کے ساتھ نیکی کرتا ہے، کیونکہ اللہ نیک عمل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔


📚نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص82، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام؛ أعلام الدين في صفات المؤمنين، ص298، و من كلام الحسين ع .....

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

اقوال حضرت امام حسین علیہ السلام: صدق و کذب



#صدق_و_کذب


#اقوال_حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


◾️الصِّدْقُ عِزٌّ، وَالْكِذْبُ عَجْزٌ، وَالسِّرُّ اَمانَةٌ، وَالْجِوارُ قَرابَةٌ، وَالْمَعُونَةُ صَداقَةٌ، وَالْعَمَلُ تَجْرِبَةٌ، وَ الْخُلْقُ الْحَسَنُ عِبَادَةٌ، وَالصَّمتُ زَينٌ، وَالشُّحُّ فَقرٌ، وَالسَّخَاءُ غِنىً، وَالرِّفقُ لُبٌّ. 


◾️صدق عزت ہے اور جھوٹ ناتوانی ہے، راز امانت ہے اور ہم سائیگی رشتہ داری ہے، مدد کرنا دوستی ہے اور کام تجربہ ہے، نیک اخلاق عبادت ہے اور خاموشی زینت ہے، بخل فقر ہے اور سخاوت تونگری ہے، اور نرمی عقلمندی ہے۔


📚تاريخ ‏اليعقوبى، ج‏2، ص246، مقتل الحسين بن علي .....

جمعرات، 7 اکتوبر، 2021

آخر صفر: شہادت_امام_رضا_علیہ_السلام

 


◾️آخر صفر


#شہادت_امام_رضا_علیہ_السلام


ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام نے سن 203ھ میں اور معتبر روایات کے مطابق  [1] حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی وفات کے دو سال بعد شہادت پائی۔عمر مبارک 49 یا 51 یا 55 تھی۔ [2]  برواتے حضرت رضا علیہ السلام 27/صفر کو شہید ہوئے، [3] لیکن مشہور آخر ماہ صفر ہے۔ 28/ صفر کو مامون نے مسموم انگور یا انار کے زہر آلود شربت کے نوش کرنے پر حضرت امام رضا علیہ السلام کو مجبور کیا۔ [4]

منگل، 5 اکتوبر، 2021

۲۸/صفر: یوم وفات حضرت رسول خدا و شہادت سبط مصطفیٰ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہما السلام



#آہ_رسول_خدا_ص


◾️۲۸/ صفر◾️


رسول خدا(ص) جانتے تھے۔۔۔  اچھی طرح جانتے تھے کہ۔۔۔ دنیا سے جانے کا وقت قریب ہے، آخری مہینوں کے ایام۔۔۔۔ آپ(ص) کے ارشادات کا لہجہ۔۔۔۔ کچھ بدلا بدلا سا ہے۔۔۔۔ایسا لگتا ہے۔۔۔ وصیتیں فرمارہے ہوں۔۔۔ حج کا زمانہ ہے۔۔۔۔ فرماتے ہیں: 

▪️أيها الناس اسمعوا قولي فلعلي لا ألقاكم بعد عامي هذا بهذا الموقف أبدا. اے لوگو! میری باتوں کو سنو شاید اس سال کے بعد یہاں پر ملاقات نہ ہوسکے۔ [الكامل في التاريخ ابن الأثير، ج۱، ص۳۵۱۔ تاريخ الأمم والملوك، الطبري، ج2، ص205۔]

ہفتہ، 2 اکتوبر، 2021

گناہ مشکل کا حل نہیں

 


#گناہ مشکل کا حل نہیں

 

 

◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:

 

 

◾️مَنْ حَاوَلَ اَمْراً بِمَعْصِیَهِ اللّهِ کَانَ اَفْوَتَ لِمَا یَرْجُوا وَ اَسْرَعَ لِمَا یَحْذَرُ.

 

◾️جو شخص کسی چیز کو اللّہ کی نافرمانی اور معصیت کے ذریعہ پانے کی کوشش کرے، وہ جس چیز کی امید رکھتا ہے اس سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور جس چیز سے ڈر رہا ہے اس میں جلدی گرفتار ہوگا۔

 

 

📚تحف العقول، ص248، و عنه ع في قصار هذه المعاني

 

جمعہ، 1 اکتوبر، 2021

صلہ رحم


 

#صلہ_رحم



◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:



◾️من سَرَّهُ أن يُنسَأ في أجَلِهِ ، ويُزادَ في رِزقِهِ ، فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ۔


◾️جس شخص کو اس کی موت میں تاخیر اور اس کے رزق و روزی میں کثرت اور زیادتی شاد کرتی ہو، وہ صلۂ رحم کرے۔



📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏71، ص91، ح15، باب 3 صلة الرحم و إعانتهم و الإحسان إليهم و المنع من قطع صلة الأرحام و ما يناسبه۔