#مومنین_سے_ہمدردی
#اقوال_حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام
◾️منْ نَفَّسَ كُرْبَةَ مُؤْمِنٍ فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرَبَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَنْ أَحْسَنَ أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْهِ وَ اللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِين
◾️جو شخص کسی مومن کے درد و رنج کو دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرتا ہے؛ اور جو نیک عمل کرتا ہے اللہ اس کے ساتھ نیکی کرتا ہے، کیونکہ اللہ نیک عمل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
📚نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص82، لمع من كلام الإمام[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله] الحسين بن علي عليهما السلام؛ أعلام الدين في صفات المؤمنين، ص298، و من كلام الحسين ع .....
◽️◽️◽️◽️◽️
✍🏼مومنین کے دکھ درد کو دور کرنا، مشکلات کو حل کرنا اور انکی ضرورتیں پوری کرنا بہترین عبادتوں میں سے ہے۔
▫️گرت از دست برآید، دهنی شیرین کن... سعدی
➖اگر تم سے ممکن ہو تو کسی کا منھ میٹھا کرو
➖مردانگی یہ نہیں ہے کہ کسی کے منھ پر مکّا مار دو
▪️اور.. اگر آپ سے ممکن ہے تو کسی کے دوش سے بوجھ ہٹائیں اور ضرورت مند کی خدمت کریں اور کسی دردمند اور گرفتار کی مدد کریں، جو مستحبی نماز، روزہ اور طواف سے زیادہ با فضیلت ہے اور خدا کے نزدیک اس کا ثواب کہیں زیادہ ہے؛ خدا اپنے مومن بندوں کو دوست رکھتا ہے۔
▫️جو کسی مومن کی مشکل کو دور کرتا ہے، خدا کا محبوب ہوتا ہے اور خدا بھی اس کے نیک کام کو بغیر اجر کے نہیں چھوڑے گا۔
▫️عظیم اجر اور جزا وہ ہے جو ضرورت کے وقت انسان کو عطا ہو جائے۔ اور آخرت سے زیادہ وہ کس دن کسی یاور و غمخوار کا محتاج ہوگا؟
▫️قیامت کے دن انسان کا غم و اندوہ بہت زیادہ ہوگا۔
← وہ وقت ہمارے اعمال کے سخت حساب و کتاب کا ہوگا؛ اور نیک اعمال کے سوا کوئی بھی چیز انسان کی مدد کے لئے نہ ہوگی اور کچھ بھی کارساز نہ ہوگا۔
← تنہائی، وحشت، پریشانی، مواخذہ اور محاسبہ، پل صراط سے گزرنا، نامہ اعمال اور دوزخ کا خوف قیامت کے دن کے عظیم ترین رنج اور غم ہونگے۔ جو دنیا میں لوگوں کی فکر میں رہا ہوگا اور انکے دوش سے کچھ بوجھ کم کیا ہوگا، وہ اس نیکی کے اجر میں قیامت کے دن رحمت و لطف الٰہی کے سائے میں قرار پائے گا اور خوف و ہراس سے دور ہوگا۔
▪️مشکلات میں گرفتار مومنین کی ہمراہی اور ہمدردی اور ان کی مدد کی کوشش کی توفیق خدا کا عطیہ ہے، ہمیں اس فرصت کو غنیمت جاننا چاہئے۔
📚حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص25.