علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 1 اکتوبر، 2021

صلہ رحم


 

#صلہ_رحم



◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:



◾️من سَرَّهُ أن يُنسَأ في أجَلِهِ ، ويُزادَ في رِزقِهِ ، فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ۔


◾️جس شخص کو اس کی موت میں تاخیر اور اس کے رزق و روزی میں کثرت اور زیادتی شاد کرتی ہو، وہ صلۂ رحم کرے۔



📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏71، ص91، ح15، باب 3 صلة الرحم و إعانتهم و الإحسان إليهم و المنع من قطع صلة الأرحام و ما يناسبه۔



◽️◽️◽️◽️◽️


✍🏼"صلہ رحم" کے اثرات خواہ دنیا میں ہوں خواہ آخرت میں بہت زیادہ بیان ہوئے ہیں۔


▪️"طول عمر" اور "روزی میں اضافہ" ان آثار کی دو مثالیں ہیں جو خود شخص کی جانب پلٹتی ہیں۔


▪️روایت میں ہے کہ کبھی کسی کی عمر کے تین سال باقی ہوتے ہیں، لیکن چونکہ وہ اپنے رشتہ داروں سے حسنِ سلوک کرتا ہے اور صلہ رحم والا ہے، خدا اسکی عمر میں اضافہ کر دیتا ہے اور اس کی عمر تیس سال تک جاری رہتی ہے۔ اور کبھی اس کے برخلاف، قطع رحم کی بنا پر اس کی عمر کم کردی جاتی ہے، اور مقرّرہ وقت سے پہلے ہی دنیا سے چل بستا ہے۔


▪️رزق و روزی میں اضافہ بھی صلہ رحمی سے ہے۔


▪️رشتہ داری کا رابطہ برقرار رکھنا، اہل خاندان ساتھ آمد و رفت جاری رکھنا اور ضرورتمند رشتہ داروں کی مدد اور رسیدگی بہترین کاموں میں سے ہے۔ لوگ ایک دوسرے کی زیارت سے دلی خوشی اور نشاط پاتے ہیں، اور یہی خوشی جو صلہ رحمی کے طفیل میں حاصل ہوتی ہے، انسان کی عمر، نشاط اور شادابی میں اضافہ کرتی ہے۔


▪️رشتہ داروں سے رابطہ منقطع کر لینا انسان کو افسردہ و رنجور بنا دیتا ہے اور یہی باطنی افسردگی عمر کی کمی اور انسان کے وجود کو کمزور کرنے کا سبب ہوتی ہے۔


▪️اس روحی اور نفسیاتی پہلو کے علاوہ جو صلہ رحمی اور قطع رحمی میں پایا جاتا ہے، یہ الہی سنّتوں میں سے ہے کہ صلہ رحمی اجل اور موت کو مؤخر کر دیتی ہے اور رزق و روزی میں اضافہ کا سبب ہوتی ہے۔


👈🏼 ہم اس اسلامی دستور کے سماجی اثرات سے غافل اور محروم نہ رہیں۔



📚حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص63



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor