علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 23 اکتوبر، 2021

وحدت؛ ائمہ طاہرین ع کی سیرت


 

🌹ہفتۂ وحدت🌹


                   🌹اتّحاد امّت🌹



#ائمہ_طاہرین_ع_کی_پیروی



🌷حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:


🔴 محَمَّدُ بْنُ يَحْيى‏، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: كَيْفَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَصْنَعَ فِيمَا بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا، وَ بَيْنَ خُلَطَائِنَا مِنَ النَّاسِ مِمَّنْ لَيْسُوا عَلى‏ أَمْرِنَا؟


قَالَ: «تَنْظُرُونَ إِلى‏ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تَقْتَدُونَ بِهِمْ، فَتَصْنَعُونَ مَا يَصْنَعُونَ؛ فَوَ اللَّهِ،إِنَّهُمْ لَيَعُودُونَ مَرْضَاهُمْ، وَ يَشْهَدُونَ جَنَائِزَهُمْ، وَ يُقِيمُونَ الشَّهَادَةَ لَهُمْ وَ عَلَيْهِمْ، وَ يُؤَدُّونَ الْأَمَانَةَ إِلَيْهِمْ»۔


🔵 معاویہ بن وہب کہتے ہیں: میں نے امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: ہم کو اپنی قوم کے لوگوں اور اپنے معاشرہ میں رہنے والے ان لوگوں سے کس طرح کا سلوک رکھنا چاہئے جو ہمارے مذہب پر نہیں ہیں؟


فرمایا: اپنے ان ائمہ کو دیکھو جن کی تم پیروی کرتے ہو اور جیسا عمل وہ انجام دیتے ہیں تم بھی انجام دو۔


اور بخدا وہ ان کے مریضوں کی عیادت کرتے تھے، اور ان کے جنازوں میں حاضر ہوتے تھے،  اور ان کے نفع و نقصان میں گواہی دیتے تھے اور ان کی امانتوں کو ادا کرتے تھے۔


📚الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏2، ص636، باب ما يجب من المعاشرة..... 


✍🏼ابن وہب نے اپنے سوال میں دو چیزوں کے سلسلہ میں استفسار کیا: 1۔ شیعہ حضرات آپس میں کیسے رہنا چاہئے؟ 2۔ دوسرے فرقہ والوں سے انکا رابطہ کیسا ہونا چاہئے؟


▫️لیکن امام صادق علیہ السلام کے جواب میں کوئی فرق نہ ہوا اور دونوں کا ایک ہی جواب رہا،  یعنی خواہ شیعہ ہو یا غیر شیعہ سب کے ساتھ ایسا ہی سماجی رابطہ ہونا چاہئے۔


▫️"خُلَطَائِنَا مِنَ النَّاسِ" یعنی جو ہمارے معاشرہ کا حصہ ہیں؛ پڑوسی، دوکاندار، کلاس کا ساتھی، ملازم، گاؤں کا، شہر کا یا کسی طریقے سے رابطہ میں رہنے والے افراد کے ساتھ ہمارا برتاؤ کیسا ہونا چاہئے؟ جب کہ وہ ہمارے مذہب پر نہ ہوں " مِمَّنْ لَيْسُوا عَلى‏ أَمْرِنَا" یعنی جو ولایت اہل بیت علیہم پر اعتقاد نہیں رکھتے ہیں۔


▫️فرمایا کہ اپنے ائمہ علیہم السلام کے عمل کو دیکھو اور جو انہوں نے انجام دیا تم بھی انجام دو۔


▫️اور پھر قسم کے جملے سے تاکید فرماتے ہوئے ائمہ طاہرین علیہم السلام کی سیرت کو بیان فرمایا تاکہ کسی قسم کا شبھہ نہ رہ جائے۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor