#لقمہ_حرام
🌷 حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ:
🔴 الْجَنَّةُ مُحَرَّمَةٌ عَلَى جَسَدٍ غُذِّيَ بِالْحَرَامِ
🔵 جو بدن حرام لقمے سے بنا ہو اس پر جنت حرام ہے۔
📚 إرشاد القلوب إلى الصواب (للديلمي)، ج1، ص69، الباب السادس عشر في أشراط الساعة و أهوالها۔۔۔۔
🌷 حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ:
🔴 ترْكُ لُقْمَةِ حَرَامٍ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ صَلَاةِ أَلْفَيْ رَكْعَةٍ تَطَوُّعاً۔
🔵 ایک لقمۂ حرام سے پرہیز خدا کے نزدیک مستحبی نماز کی دو ہزار رکعتوں سے زیادہ محبوب ہے۔
📚مجموعة ورام، ج2، ص120، الجزء الثاني
▫️▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 شريك بن عبد اللَّه نخعي، دوسری صدی ہجری کے نامور فقہاء میں سے تھے اور علم و تقوی میں معروف تھے۔
مہدی بن منصور، عباسی خلیفہ، کی بڑی خواہش تھی کہ وہ «قاضی» کا عہدہ ان کے حوالے کردے، لیکن «شريك» نظامِ ظلم سے خود کو دور رکھنے کی خاطر اس عہدہ کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے تھے، اور اس کے ساتھ خلیفہ یہ بھی چاہتا تھا کہ کہ «شريك» کو اپنے بچوں کا معلم مقرّر کردے تاکہ وہ انہیں علمِ حدیث کی تعلیم دیں۔
لیکن «شريك» اس کام پر راضی نہیں ہوتے تھے اور اپنی آزاد و زاہدانہ زندگی پر قانع تھے۔
خلیفہ نے ایک دن انہیں طلب کیا اور کہا: «آج تمہیں ان تین کاموں میں کسی ایک کو قبول کرنا ہی ہوگا: یا «قاضی» کا منصب قبول کرو، يا میرے بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سنبھالو، یا میرے ساتھ دسترخوان پر کھانا کھاؤ»۔
شريك نے تھوڑا سوچا اور کہا: اس میں سے خلیفہ کے ساتھ طعام میں شریک ہوجانا میرے لئے سب سے آسان ہے۔
خلیفہ نے اپنے خاص باورچی کو حکم دیا کہ وہ گڑ اور شہد میں ملے ہوئے بھیجے سے انواع و اقسام کے انتہائی لذیذ کھانے تیار کرے۔
قاضی شریک نے جب بادشاہ کے ساتھ کھانا کھالیا؛ تو باورچی خانہ کے منتظم نے خلیفہ سے کہا: " یا امیر اس کھانے کے بعد یہ شیخ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا!"
ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ شریک نے خلیفہ کے بیٹوں کی تعلیم و تربیت کا عہدہ لے لیا اور «قاضی» کا منصب بھی قبول کرلیا اور بیت المال سے ان کے لئے تنخواہ بھی مقرر ہوگئی۔
خزانچی نے شریک کو تنخواہ پر تنگ کیا اور ان سے کہا: «تم نے ہمیں کوئی گندم تو نہیں بیچا ہے جو اس کا سخت حساب کرتے ہو۔
شریک نے جواب دیا: کیوں نہیں! میں نے تو گندم سے بھی قیمتی شے کو بیچا ہے، میں نےحکومت کو اپنا دین بیچا ہے۔
📚 سفينة البحار، ج4، ص427، شريك و أثر أكل الحرام؛ مروج الذهب، ج2، ص310، المهدي و شريك القاضي