علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 29 نومبر، 2021

صبر و شکیبائی کی غیر معمولی اہمیت


 

#صبر_کی_غیر_معمولی_اہمیت


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:


🔴 علَيْكُمْ بِالصَّبْرِ فَإِنَّ الصَّبْرَ مِنَ الْإِيمَانِ كَالرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ وَ لَا خَيْرَ فِي جَسَدٍ لَا رَأْسَ مَعَهُ وَ لَا فِي إِيمَانٍ لَا صَبْرَ مَعَهُ‏۔


🔵 صبر و شکیبائی اختیار کرو، کیونکہ صبر کی ایمان سے وہی نسبت ہے جو  سر کی بدن سے ہے، اور (جس طرح) اس جسم کی کوئی وقعت نہیں جس کے ساتھ سر نہ ہو، اس ايمان کا بھی کوئی فائدہ نہیں جس میں صبر و شکیبائی نہ ہو.

ہفتہ، 27 نومبر، 2021

سرانجام حق و باطل



#سرانجام_حق_و_باطل


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام


🔴 إنَّ الْحَقَّ ثَقِيلٌ مَرِي‏ءٌ وَ إِنَّ الْبَاطِلَ خَفِيفٌ وَبِي‏ءٌ


🔵 بیشک حق سنگین ہوتا ہے مگر خوشگوار ہوتا ہے اور بیشک باطل آسان ہوتا ہے مگر مہلک ہوتا ہے۔


📚نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص542، ح376۔

فتنوں کی جڑ



#فتنوں_کی_جڑ


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 إنَّمَا بَدْءُ وُقُوعِ الْفِتَنِ أَهْوَاءٌ تُتَّبَعُ وَ أَحْكَامٌ تُبْتَدَعُ يُخَالَفُ فِيهَا كِتَابُ اللَّهِ وَ يَتَوَلَّى عَلَيْهَا رِجَالٌ رِجَالًا عَلَى غَيْرِ دِينِ اللَّهِ فَلَوْ أَنَّ الْبَاطِلَ خَلَصَ مِنْ مِزَاجِ الْحَقِّ لَمْ يَخْفَ عَلَى الْمُرْتَادِينَ وَ لَوْ أَنَّ الْحَقَّ خَلَصَ مِنْ لَبْسِ الْبَاطِلِ انْقَطَعَتْ عَنْهُ أَلْسُنُ الْمُعَانِدِينَ وَ لَكِنْ يُؤْخَذُ مِنْ هَذَا ضِغْثٌ وَ مِنْ هَذَا ضِغْثٌ فَيُمْزَجَانِ فَهُنَالِكَ يَسْتَوْلِي الشَّيْطَانُ عَلَى أَوْلِيَائِهِ وَ يَنْجُو الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ الْحُسْنى‏۔


🔵 فتنوں کی ابتدا ان نفسانی خواہشات سے ہوتی ہے جن کی پیروی کی جاتی ہے اور ان جدید ترین احکام سے ہوتی ہے جو گڑھ لئے جاتے ہیں اور سراسر کتاب خدا کے خلاف ہوتے ہیں۔ اور اس پر کچھ لوگ دین الٰہی کے خلاف دوسرے لوگوں کے ساتھ ہو جاتے ہیں۔

منگل، 23 نومبر، 2021

توبہ کے ارکان

 



#توبہ_کے_ارکان



🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 التَّوْبَةُ عَلى اَرْبَعَةِ دَعائِم: نَدَمٌ بِالْقَلْبِ، وَ اسْتِغْفارٌ بِاللِّسانِ، وَ عَمَلٌ بِالْجَوارِحِ وَ عَزْمٌ اَنْ لايَعُودَ۔


🔵 توبہ چار ستونوں پر قائم ہے: صدق دل سے شرمندگی، زبان سے استغفار، اعضاء و جوارح سے عمل اور گناہ کی طرف واپس نہ جانے کا عزم محکم۔


📚 كشف الغمة في معرفة الأئمة (ط - القديمة)، ج‏2، ص349، و أما مناقبه

اتوار، 21 نومبر، 2021

نو حسرتیں مرنے کے بعد



 ⚠️انسانوں کی نو #حسرتیں مرنے کے بعد؛ جنہیں قرآن مجید نے ذکر کیا ہے:


1️⃣  يالَيْتَنىِ كُنتُ تُرَابَا

← اے کاش میں خاک ہو گیا ہوتا۔

[النبأ‏ء/40]

جمعہ، 19 نومبر، 2021

اســــــــــلام وہ دین ہے

 



#اســــــــــلام وہ دین ہے...!



📍اسلام ہی وہ دین ہے جو آواز پر قابو رکھنا سکھاتا ہے:


{ﻭَﺍﻏْﻀُﺾْ ﻣِﻦْ ﺻَﻮْﺗِﻚ}  [لقمان/19]

«اور اپنی آواز کو نیچی رکھو، چیخو چلّاؤ نہیں»

پیر، 15 نومبر، 2021

بہترین شیوۂ بندگی



#بہترین_شیوہ_بندگی



🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:



🔴 يَا كُمَيْلُ! إِنَّ أَحَبَّ مَا تَمْتَثِلُهُ الْعِبَادُ إِلَى اللَّهِ بَعْدَ الْإِقْرَارِ بِهِ وَ بِأَوْلِيَائِهِ: التَّعَفُّفُ وَ التَّحَمُّلُ وَ الِاصْطِبَارُ۔


🔵 اے کمیل!  بے شک خدا کی وحدانیت اور اس کے اولیاء کی حقانیت کے اقرار کے بعد بندگان خدا جس محبوب ترین چیز کے ذریعہ خدا کی طاعت و بندگی کر سکتے ہیں وہ (تین چیزیں ہیں): تعفّف، تحمّل اور صبر و استقامت ہے۔

 


📚 تحف العقول، ص173، وصيته ع لكميل بن زياد مختصرة.....

اتوار، 14 نومبر، 2021

ولادت باسعادت امام حسن عسکری علیہ السلام

 



🌷۸/ ربیع الثانی🌷

 

#ولادت_باسعادت_امام_حسن_عسکری_علیہ_السلام

 

✍🏼 ماہ ربیع الثانی کی آٹھویں یا بعض روایات کے مطابق دسویں تاریخ 232ھ ق [[إعلام الورى بأعلام الهدى( ط- القديمة)، ص 367؛ بحار الأنوار : ج 50، ص 235، 237]] وہ مبارک گھڑی تھی جب بفیض حق تعالیٰ حضرت امام حسن بن علی العسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی، اور افق امامت کا گیارہواں آفتاب طلوع ہوا۔

 

جمعرات، 4 نومبر، 2021

اسباب عزّ و شرف



#اسباب_عزّ_و_شرف

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 یَاكُمَيْلُ! اَحْسَنُ حِلْيَةِ الْمُؤْمِنُ التَّواضُعُ، وَ جَمالُهُ التَّعَفُّفُ، وَ شَرَفُهُ التَّفَقُّهُ، وَ عِزُّهُ تَرْكُ الْقالِ وَ الْقيلِ۔


🔵 اے کمیل!


مومن کا بہترین زیور تواضع ہے،


اور اس کی خوبصورتی عفّت و پاکدامنی ہے،


اور اس کا شرف تفقّہ اور آگہی ہے،


اور اس کی عزّت قیل و قال اور بیہودہ گفتگو کا ترک کرنا ہے!۔