علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 19 نومبر، 2021

اســــــــــلام وہ دین ہے

 



#اســــــــــلام وہ دین ہے...!



📍اسلام ہی وہ دین ہے جو آواز پر قابو رکھنا سکھاتا ہے:


{ﻭَﺍﻏْﻀُﺾْ ﻣِﻦْ ﺻَﻮْﺗِﻚ}  [لقمان/19]

«اور اپنی آواز کو نیچی رکھو، چیخو چلّاؤ نہیں»



📍 اور ہمیں چلنے کا طریقہ بتاتا ہے:


{ﻭَﻟَﺎ ﺗَﻤْﺶِ ﻓِﻲ ﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﻣَﺮَﺣًﺎ} [لقمان/18]

«اور زمین پر اکڑ کے مت چلو»



📍 اور آنکھوں کے رخ کی ہدایت کرتا ہے:


{ﻟَﺎ ﺗَﻤُﺪَّﻥَّ ﻋَﻴْﻨَﻴْﻚ} [طہٰ/131]

«دوسروں کی زندگی پر اپنی نظریں مت گڑاؤ»




📍اور آنکھ کان پر قابو کی تعلیم دیتا ہے:


{ﻭَﻟَﺎ ﺗَﺠَﺴَّﺴُﻮﺍ} [حجرات/12]

«اور ایک دوسرے کے عیب مت تلاش کرو»




📍 اور کھانا کھانا سکھاتا ہے:


{ﻭَﻟَﺎ ﺗُﺴْﺮِﻓُﻮﺍ} [اعراف/31]

«اور اسراف نہ کرو»



📍اور بات کرنے کا سلیقہ دیتا ہے:


{ﻭَ ﻗُﻮﻟُﻮﺍ ﻟِﻠﻨَﺎﺱ ﺣُﺴْﻨَﺎ} [بقرہ/83]

«اور لوگوں سے حسن گفتار کے ساتھ پیش آؤ»...



📌 یعنی اسلام تمہاری زندگی کو منظم بنارہا ہے اور سعادتمندی کی طرف لے جارہا ہے»



🔍 شرط یہ ہے کہ پڑھو اور عمل کرو!




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor