علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 24 فروری، 2024

۱۵/ شعبان: ولادت حضرت بقیۃ اللہ الاعظم صلوات اللہ علیہ



۱۵/ شعبان


#ولادت_حضرت_بقیۃ_اللہ_الاعظم_صلوات_اللہ_علیہ


شب جمعہ سنہ ۲۵۵ھ میں، حضرت خاتم الاوصیاء، منتقم آل محمد ص، آخری امام برحق اور ولی مطلق خدا حضرت بقیۃ اللہ حجۃ بن الحسن عجل اللہ تعالی فرجہ کی ولادت با سعادت واقع ہوئی ہے۔ [ الکافی، ج۱، ص۵۱۴؛ الارشاد، ج۲، ص۳۳۹؛ مسار الشیعۀ، ص۳۸۔۔۔]

بدھ، 14 فروری، 2024

۵/ شعبان: ولادت امام زین العابدین علیه السلام



۵/ شعبان


#ولادت_امام_زین_العابدین_علیه_السلام


اس دن ، سنہ ۳۸ھ، حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے زمانے میں، ہمارے آقا و مولا حضرت سید الساجدین، زین العابدین، علی بن الحسین علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے۔

منگل، 13 فروری، 2024

ولادت حضرت عباس علیه السلام



۴/ شعبان


#ولادت_حضرت_عباس_علیه_السلام


✍🏼 اس دن، ۴/شعبان المعظم  سنہ ۲۶ ھ میں ﻋﻠﻤﺪﺍﺭ ﻛﺮﺑﻠﺎ، ﺳﻘّﺎئے ﻧﻴﻨﻮﺍ، ﺣﻀﺮﺕ ﻗﻤﺮ ﻣُﻨﻴﺮ ﺑﻨﻰ ہاﺷﻢ ﺍﺑﻮﺍﻟﻔﻀﻞ العبّاﺱ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ دنیا میں تشریف لائے۔


[ﺧﺼﺎﺋﺺ ﺍﻟﻌﺒّﺎﺳﻴّﻪ، ﺹ۶۶، قمر بنی ہاشم (مقرّم)، ص۱۸؛ مستدرک سفینۃ البحار، ج۵، ص۲۱۱؛ الوقایع و الحوادث، ج محرم، ص۴۰۰]

۳/شعبان: ولادت امام حسین علیہ السلام



۳/ شعبان


۱ - #ولادت_امام_حسین_علیہ_السلام


اس دن سنہ ۴ ہجری میں سید الشہداء، عاشقان عصمت و طہارت، شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے سید و سالار، اشک مؤمن، امام زاہد عابد، شہید غریب، عطشان نینوا حضرت ابا عبداللَّه الحسین الشہید علیہ السّلام نے عالم کو اپنے نور سے منوّر فرمایا۔

جمعرات، 8 فروری، 2024

امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے مکہ کی طرف روانگی


 

۲۸/ رجب


۱ – #امام_حسین_علیہ_السلام_کی_مدینہ_سے_مکہ_کی_طرف_روانگی


اس رات سنہ ۶۰ ھ میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے مدینہ منوّرہ سے مکّہ کا قصد کیا۔

بدھ، 7 فروری، 2024

بعثت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ


 

۲۷/ رجب


#بعثت_نبی_اکرم_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ


اس دن ۴۰ برس کی عمر میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی بعثت ہوئی اور آنحضرت ص پر قرآن مجید کے نزول کا آغاز ہوا۔

منگل، 6 فروری، 2024

وفات حضرت ابوطالب علیہ السلام



۲۶/رجب


#وفات_حضرت_ابوطالب_علیہ_السلام


سید بطحاء حضرت ابو طالب ع نے ہجرت سے تین سال قبل اور بعثت کے دسویں سال دنیا سے رحلت فرمائی۔ 


[مصباح المتہجد، ص۷۴۹؛ منتخب التواریخ، ص۴۳؛ بحار الانوار، ج۱۹، ص۲۵۔۲۴؛ فیض العلام، ص۲۲۶؛ قلائد النحور، ج رجب، ص۲۸۴؛ جنات الخلود، ص۱۶؛ وقائع الایام، ج۱، ص۳۰۳]

پیر، 5 فروری، 2024

شہادت امام موسی بن جعفر علیہ السلام


 

۲۵/ رجب


#شہادت_امام_موسی_بن_جعفر_علیہ_السلام


اس دن سنہ ۱۸۳ ہجری میں بنابر مشہور حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام سندی بن شاہک کے زندان میں شہید ہوئے۔ 


[اعلام الوری، ج۲، ص۶؛ بحار الانوار، ج۴۸، ص۲۰۶؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۸؛ مسار الشیعہ، ص۳۶؛ مصباح المتہجد، ص۷۴۹؛ زاد المعاد، ص۳۵؛ فیض العلام، ص۳۲۲؛۔۔۔] 

اتوار، 4 فروری، 2024

ﻓﺘﺢ ﺧﻴﺒﺮ بدﺳﺖ ﺍﻣﻴﺮ ﺍﻟﻤﺆﻣﻨﻴﻦ علیہ ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ


 

۲۴/ رجب


۱ ـ #ﻓﺘﺢ_ﺧﻴﺒﺮ_بدﺳﺖ_ﺍﻣﻴﺮ_ﺍﻟﻤﺆﻣﻨﻴﻦ_علیہ_ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ 


[بحار الأنوار، ج۲۱، ص ۴۱ _ ۱؛ مستدرک حاکم، ج۳، ص۳۹۔۳۷، ۴۳۸۔۔۔]


اس روز سنہ ۷ ہجری میں جنگ خیبر میں مرحب بدست امیر المومنین علیہ السلام مارا گیا اور آپ علیہ السلام کے ہاتھوں قلعۂ خیبر  فتح ہوا۔