علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 14 فروری، 2024

۵/ شعبان: ولادت امام زین العابدین علیه السلام



۵/ شعبان


#ولادت_امام_زین_العابدین_علیه_السلام


اس دن ، سنہ ۳۸ھ، حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے زمانے میں، ہمارے آقا و مولا حضرت سید الساجدین، زین العابدین، علی بن الحسین علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے۔


[کشف الغمه، ج۲، ص۷۴؛ توضیح المقاصد، ص۲۰؛ بحار الانوار، ج۴۶، ص۷،۱۴؛ الدروس الشرعیہ، ج۲، ص۱۲؛ شرح احقاق الحق، ج۱۲، ص۹، ۱۰]


آپ علیہ السلام کی ولادت، شنبہ کے روز حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر میں ہوئی.


[احقاق الحق، ج۱۹، ص۴۳۹]


آپ علیہ السلام کا اسم گرامی "علی" اور مشہور ترین لقب مبارک زین العابدین اور سجّاد ہے.


آپ علیہ السلام کے والد گرامی سید الشہداء حضرت ابو عبد اللہ الحسین علیہ السلام، اور والدہ ماجدہ جناب شہربانو ہیں۔


[کافی، ج۱، ص۴۶۷؛ عیون اخبار الرضا، ج۲، ص۴۸، عمدہ المطالب فی انساب آل ابی طالب، ص۱۹۲۔]


حضرت امام سجاد علیہ السلام نے اپنی با برکت زندگی کے ابتدائی دو سال اپنے جدّ امجد حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے دور میں گزارے، اور آپ علیہ السلام کی باقی عمر شریف اپنے محترم اور مظلوم چچا حضرت امام مجتبی علیہ السلام اور والد مکرّم حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ رہی۔


کربلا کے دردناک واقعہ میں آپ علیہ السلام نے اپنے والد گرامی، بھائی، چچا، اقرباء اور اصحاب علیہم السلام کی شہادت کا منظر دیکھا۔ اور اپنی پھوپھی حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا اور دیگر اسیروں کے ساتھ کوفہ و شام کی منزلیں طے کیں۔


کوفہ و شام میں آپ علیہ السلام اور اہل بیت کرام علیہم السلام کے خلاف جسارتیں کی گئیں، لیکن آپ علیہ السلام نے اپنی نورانی خطبات کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام کی امامت و عصمت کا بھرپور دفاع کیا۔


قصر یزید میں اس حالت میں کہ خاندان عصمت و طہارت کے دیگر افراد کے ساتھ آپ علیہ السلام رسّی میں بندھے ہوئے تھے، یزید کو خطاب کرکے فرماتے ہیں: 


"ﻣﺎ ظَنُّکَ ﺑِﺮَﺳُﻮﻝِ اللهِ ﻟَﻮ ﺭﺁﻧﺎ ﻣُﻮﺛَّﻘﻴﻦَ ﻓِﻰ ﺍلحبال۔۔۔۔"  اے یزید! تجھے رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ کے بارے میں کیا لگتا ہے اگر وہ ہمیں اس طرح سے رسن بستہ دیکھیں تو ان کا کیا حال ہوگا؟" .


[تذکره الخواص، ص۱۴۹؛ اللھوف، ص۲۱۳؛ معجم الکبیر، ج۳، ص۱۰۴۔۔۔]


آپ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں دیگر اقوال اس طرح سے ہیں:


۱۹/ ربیع الاول، [شرح احقاق الحق، ج۱۳، ص۹۰]


۱۵/جمادی الاولی، [مسار الشیعہ، ص۳۱، تقویم المحسنین، ص۱۶؛ اختیارات، ص۳۵]

 

۱۵ /جمادی الآخر، [تاج الموالید، ص۳۶، بحار الانوار، ج۴۶، ص۱۴]


 ۵/ رجب، ۱۱/ رجب، ۷ / شعبان، [شرح احقاق الحق، ج۱۹، ص۴۳۹]


۸/ شعبان، [شرح احقاق الحق، ج۱۳، ص۹۰]


۹/ شعبان ۔ [فیض العلام، ص۳۴۱]


 ۱۵/ شعبان، ۵/ رمضان۔ [شرح احقاق الحق، ج۱۹، ص۴۳۹؛ قلائد النحور، ج شعبان، ص۳۸۸-۳۸۹]



آپ علیہ السلام کے یوم ولادت کے بارے میں بھی اختلاف ملتا ہے کہ یکشنبہ تھا یا سہ شنبہ یا پنجشنبہ یا جمعہ؟ سال ولادت میں بھی کہ ۳۶ھ، یا ۳۷ یا ۳۸ھ تھی۔ 


[مناقب آل ابی طالب، ج۴، ص۱۸۹؛ قلائد النحور، ج شعبان، ص۳۸۸-۳۸۹]


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۵/شعبان، ص۲۳۸۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor