علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 27 جولائی، 2022

صبر اور کامیابی



#صبر_اور_کامیابی



🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 لا يَعْـــدَمُ الصَّبُــــورُ الظَّفَــــرَ، وَ إِنْ طَــــالَ بِــــهِ الزَّمَــــانُ‏.


🔵 صبر کرنے والا کامیابی سے محروم نہیں ہوسکتا، چاہے کتنا ہی زمانہ کیوں نہ لگ جائے۔


📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص۴۹۹، حکمت۱۵۳

اتوار، 17 جولائی، 2022

عید_غدیر



۱۸/ ذی الحجہ


#عید_غدیر


ہجرت کے دسویں سال حجۃ الوداع سے واپسی پر اس روز واقعہ غدیر رونما ہوا،


[الغدیر، ج۱، ص۱۰، ۳۳، ۲۱۳، ۔۔ کافی، ج۴، ص۱۴۹، توضیح المقاصد، ص۳۱؛  العدد القویه، ص۱۶۶؛  مصباح کفعمی، ج۲، ص۶۰۱؛ مناقب ابن شهر آشوب، ج۳، ص۳۷؛ مصباح المتهجد، ص۷۵۴؛ بحار الانوار، ج۳۵، ص۱۵۰، ج۹۵، ص۱۸۹؛ فیض العلام، ص۱۲۲؛ تاریخ دمشق، ج۴۲، ص۲۳۳، ۲۳۴۔۔۔]


اور غدیر خم میں ایک لاکھ بیس ہزار حجاج کے تین روزہ اجتماع میں نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ نے اپنے ایک طولانی خطبہ میں علی بن ابی طالب اور گیارہ ائمہ علیہم السلام کو تا روز قیامت کے لئے امام کے عنوان سے پہچنوایا اور پورے اجتماع سے بیعت لی۔

بدھ، 13 جولائی، 2022

عید_غدیر معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں:



#استقبال_غدیر


🌹🌹عیــد اللـــه الاکبـــر [1]🌹🌹


#عید_غدیر معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں:


💫 عید خلافت:


🔴 سأَلْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع هَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيْرَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَ الْأَضْحَى وَ الْفِطْرِ قَالَ نَعَمْ أَعْظَمُهَا حُرْمَةً قُلْتُ وَ أَيُّ عِيدٍ هُوَ جُعِلْتُ فِدَاكَ قَالَ الْيَوْمُ الَّذِي نَصَبَ فِيهِ- رَسُولُ اللَّهِ ص أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ع‏۔۔۔۔۔

منگل، 12 جولائی، 2022

خوف_کا_علاج

 


#خوف_کا_علاج


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 إذَا هِبْـــتَ أَمْـــراً فَقَـــعْ فِيـــهِ، فَإِنَّ شِـــدَّةَ تَوَقِّيـــهِ أَعْظَـــمُ مِمَّـــا تَخَـــافُ مِنْــــهُ.‏


🔵 جب کسی چیز سے دہشت محسوس کرو تو اس میں کود پڑو کیونکہ زیادہ خوف اور احتیاط اس خطرہ سے زیادہ خطرناک ہے۔


📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص۵۰۱، حکمت۱۷۵۔

جمعہ، 8 جولائی، 2022

شہادت_جناب_مسلم_و_ہانی



▪️۹/ذی الحجہ


#شہادت_جناب_مسلم_و_ہانی


سن ۶۰ھ میں اس روز محمد بن کثیر اور ان کے فرزند کوفے میں مسلم بن عقیل علیہ السلام کی مہمان نوازی کے جرم میں شہید کیے گئے۔ شبِ عرفہ میں جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام طوعہ کے گھر گئے۔ [فیض الاسلام، ص۱۱۳]

یوم عرفہ



 ۹/ ذی الحجہ


#یوم_عرفہ


✍🏼 روز عرفہ اسلام کی عظیم عیدوں میں سے ہے اگرچہ روز عید نہیں کہا جاتا لیکن مبارک اورسعید ہے۔ اس دن خدائے رحمن و رحیم اپنے بندوں کو عبادت، دعا، مناجات کے لئے اپنی بارگاہ میں بلاتا ہے اور اپنی نعمتوں کے دسترخوان بچھا دیتا ہے۔ (الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)،ج‏۲،ص۵۶۔)

اتوار، 3 جولائی، 2022

کینہ کا علاج

 



#کینہ_کا_علاج



🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:



🔴 احْصُـــدِ الشَّـــرَّ مِــنْ صَـــدْرِ غَيْـــرِكَ، بِقَلْعِـــهِ مِـــنْ صَـــدْرِكَ.

جمعہ، 1 جولائی، 2022

زواج_النورین

 


#یکم_ذی_الحجۃ



🌹#زواج_النورین🌹



🌷🌷حضور سرور کائنات صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی اپنی بافضیلت بیٹی کی شادی کا مسئلہ تھا، وحی الٰہی کا انتظار۔۔۔۔ ادھر لوگ بھی جناب زھرا سلام اللہ علیہا سے رشتہ کے لئے حضور کی بارگاہ میں پہونچتے ہیں۔۔۔۔ لیکن سب کو جواب میں انکار ہی ملا، [الطبقات الکبری، ابن سعد، ج۸، ص۱۱]