علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 1 جولائی، 2022

زواج_النورین

 


#یکم_ذی_الحجۃ



🌹#زواج_النورین🌹



🌷🌷حضور سرور کائنات صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی اپنی بافضیلت بیٹی کی شادی کا مسئلہ تھا، وحی الٰہی کا انتظار۔۔۔۔ ادھر لوگ بھی جناب زھرا سلام اللہ علیہا سے رشتہ کے لئے حضور کی بارگاہ میں پہونچتے ہیں۔۔۔۔ لیکن سب کو جواب میں انکار ہی ملا، [الطبقات الکبری، ابن سعد، ج۸، ص۱۱]



🔸حتی اس زمانے کے مالدار عبد الرحمان بن عوف اور عثمان بن عفان جیسے لوگ بھی بھی درخواست لے کر آگئے۔۔۔۔ عبد الرحمن نے عرض کیا: یا رسول اللہ میں فاطمہ علیہا السلام سے شادی پر حاضر ہوں کہ ایک سو سیاہ چشم اونٹ جس پر مصر کے بہترین کپڑوں کے تھان لدے ہوئے ہوں اور دس ہزار درہم مہر ادا کروں؛ عثمان بن عفان نے بھی کہا: یارسول اللہ میں بھی حاضر ہوں مہر ادا کروں۔۔۔ میں عبد الرحمن پر فضیلت رکھتا ہوں اور ان سے پہلے مسلمان ہوا ہوں! 



🔹نبی کریم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم غضبناک ہوگئے۔۔۔۔۔ مٹھی میں کنکریاں اٹھائیں عبد الرحمن کے آگے ڈال دیں فرمایا: تو مجھ پر مال و زر کے ذریعہ فخر و مباہات کرتا ہے؟ 



وہ کنکریاں سونے میں تبدیل ہوگئیں۔ [دلائل الإمامة (ط - الحديثة)، ص۸۲؛ إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، ج‏۱، ص۴۲۵]



🌸 وحی الٰہی کے ذریعہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی ذات گرامی کا انتخاب ہوتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں امیرالمومنین اور سیدۃ النساء کا عقد ہوتا ہے اور ذی الجحۃ سن۲ ہجری میں شادی انجام پاتی ہے، 



علمائے شیعہ کی اکثریت کے مطابق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا سن شریف ۹یا ۱۰ یا ۱۱سال تھا [الموسوعۃ الکبری عن فاطمۃ الزھراء، ج۴، ص۲۱] اسی طرح حضرت امیر المومنین علیہ السلام ۲۱سال ۵ماہ کے تھے۔ [الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، ج۴، ص۱۸۹۳]



🌷🌷اور آخرکار وہ مبارک گھڑی آگئی، کاروان عروس گھر پہونچا، ولیمہ کا انتظام ہوا۔۔۔ آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ نے امیرالمومنین علیہ السلام کو بلایا اور دست زہرا سلام اللہ علیہا کو دست علی علیہ السلام میں دیا، فرمایا:


دختر نبی تمہیں مبارک ہو۔ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ، يَا عَلِيُّ، نِعْمَ الزَّوْجَةُ فَاطِمَةُ، وَ يَا فَاطِمَةُ، نِعْمَ الْبَعْلُ عَلِيٌّ۔۔۔۔ اے علی فاطمہ بہترین زوجہ ہے اور اے فاطمہ علی بہترین ہمسر ہے۔ اسکے بعد رخصت ہونے کا حکم دیا۔ 



🌷🌷پھر خود زوجین کے گھر تشریف لے گئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ کے ایک طرف امام علی علیہ السلام تشریف فرما ہوئے دوسری جانب سیدہ کائنات۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ نے پانی منگایا اور اسے متبرک کرکے اس کے چند قطرات اپنی لخت جگر کے سر و سینہ اور شانوں پر چھڑکے اور دعاگو ہوئے:


اللَّهُمَّ هَذِهِ ابْنَتِي وَ أَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَيَّ، اللَّهُمَّ وَ هَذَا أَخِي وَ أَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَيَّ، اللَّهُمَّ لَكَ وَلِيّاً، وَ بِكَ حَفِيّاً، وَ بَارِكْ لَهُ فِي أَهْلِهِ" بارالٰہا یہ میری بیٹی ہے جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے اور خدایا یہ میرا بھائی جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے، خدا تو اسے ولی و مطیع قرار دے اور انکے اہل و عیال میں برکت عطا فرما۔



🔰 امام علی علیہ السلام سے مخاطب ہوئے اے علی! اپنی روجہ کے پاس جاو خدا کی برکتیں تمہارے شامل حال رہیں۔ [الأمالي (للطوسي)، ص42، المجلس الثاني]



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor