علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 29 ستمبر، 2021

سخاوت اور کنجوسی



#سخاوت_اور_کنجوسی


◽️حضرت امام حسین علیہ السلام: 


◾️أيُّهَا النَّاسُ! مَنْ جَادَ سَادَ، وَ مَنْ بَخِلَ رَذِلَ


◾️اے لوگو! جو سخاوت سے کام لیتا ہے وہ عزیز اور بزرگ ہوتا ہے اور جو بخل کرتا ہے وہ ذلیل اور پست ہوتا ہے۔


📚‏ نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص81، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام

منگل، 28 ستمبر، 2021

عزّت و ذلّت



#عزت_و_ذلت



◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:


◾️ليْسَ الْمَوْتُ في سَبيلِ الْعِزِّ اِلاّ حَياةً خالِدَةً وَلَيْسَتِ الْحَياةُ مَعَ الذُّلِّ اِلاَّالْمَوْتَ الَّذى لاحَياةَ مَعَهُ


◾️عزّت کی راہ میں موت ہمیشہ کی حیات سوا کچھ نہیں ہے اور ذلّت کے ساتھ زندگی اس موت کے سوا کچھ نہیں جس کے ساتھ کوئی حیات نہیں۔

پیر، 27 ستمبر، 2021

۲۰/ صفر، اربعین حسینی



 ۲۰/ صفر


#اربعین_حسینی



← 1 - اربعین سیّدالشّهداء علیه السّلام


▪️اس دن حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اہل بیت و اصحاب با وفا کی شہادت جیسے دردناک واقعہ کے چالیس روز ہوجاتے ہیں۔ اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں اور محبّوں کو چاہئے کہ آج کے دن سیاہ لباس، کسب و کار کی تعطیل، مجلس عزا کے انعقاد، مجلس و ماتم میں شرکت اور ذکر مصیبت کے ذریعہ اس دن کی تعظیم بجا لائیں۔

ہفتہ، 25 ستمبر، 2021

زیارت امام حسین علیہ السلام کا شوق



#حب_و_بغض_امام_حسین_علیہ_السلام


#زیارت_امام_حسین_علیہ_السلام



◽️حضرت امام صادق علیہ السلام:



◾️منْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ قَذَفَ فِي قَلْبِهِ حُبَ‏ الْحُسَيْنِ‏ ع وَ حُبَّ زِيَارَتِهِ وَ مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ السُّوءَ قَذَفَ فِي قَلْبِهِ بُغْضَ الْحُسَيْنِ وَ بُغْضَ زِيَارَتِهِ.


◾️خدا جس کے سلسلہ میں خیر خواہی کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کے دل میں امام حسین علیہ السلام کی محبت اور آپ علیہ السلام زیارت کا شوق ڈال دیتا ہے۔ 


◾️اور جس کے لئے برائی  چاہے تو اس کے دل میں امام حسین علیہ السلام سے عداوت اور آپ علیہ السلام کی زیارت سے نفرت کو ڈال دیتا ہے۔


جمعرات، 23 ستمبر، 2021

جزا اور سزا




 #جزا_اور_سزا


◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:


◾️إعْمَلْ عَمَلَ رَجُلٍ يَعْلَمُ أَنَّهُ مَأْخُوذٌ بِالْإِجْرَامِ مَجْزِيٌّ بِالْإِحْسَانِ‏


◾️اپنے عمل کو اس شخص کی طرح انجام دو جو جانتا ہے کہ ارتکابِ جرم پر اس کی بازپرس ہو گی اور نیکی کرنے پر اسے جزا سے نوازا جائے گا۔


📚 كنز الفوائد، ج‏2، ص32، فصل من عيون الحكم و نكت من جواهر الكلام.....

بدھ، 22 ستمبر، 2021

پیٹھ پیچھے برائی





#پیٹھ_پیچھے_برائی


◽️حضرت امام حسین علیہ السلام


◾️لا تَقُولَنَّ فِي أَخِيكَ الْمُؤْمِنِ إِذَا تَوَارَى عَنْكَ إِلَّا مِثْلَ مَا تُحِبُّ أَنْ يَقُولَ فِيكَ إِذَا تَوَارَيْتَ عَنْه‏


◾️اپنے برادرِ مومن کے بارے میں اس کی غیر موجودگی میں کچھ نہ کہو سوائے ایسی بات کے جو خود تم پسند کرتے ہو کہ وہ تمہارے بارے میں کہے جبکہ تم اس کے سامنے موجود نہ ہو۔


📚كنز الفوائد، ج‏2، ص32، فصل من عيون الحكم و نكت من جواهر الكلام..... 

پیر، 20 ستمبر، 2021

ادب کیا ہے

 



#ادب_کیا_ہے



◽️سئِلَ الاْمامُ الْحُسَینُ علیه السلام عَنِ الاْدَبِ



◾️فقالَ: هُوَ اَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَیتِک، فَلا تُلْقِی اَحَداً اِلاّ رَأَیتَ لَهُ الْفَضْلَ عَلَیک.



◽️حضرت امام حسین علیہ السلام سے ادب کے بارے میں سوال ہوا۔


◾️آپ علیہ السلام نے فرمایا: ادب یہ ہے کہ جب آپ اپنے گھر سے نکلیں تو جس سے بھی آپ ملاقات کریں اسے خود سے بہتر اور افضل سمجھیں۔

ہفتہ، 18 ستمبر، 2021

فضل کیا ہے؟ نقص کسےکہتے ہیں؟


 

#فضل_کیا_ہے


#نقص_کسے_کہتے_ہیں



◽️قيلَ لِلْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ع :

      

◾️ما الْفَضْلُ؟  قَالَ: مِلْكُ اللِّسَانِ وَ بَذْلُ الْإِحْسَانِ؛  قِيلَ: فَمَا النَّقْصُ؟ قَالَ: التَّكَلُّفُ لِمَا لَا يَعْنِيكَ.


◽️حضرت امام حسین بن علی علیہما السلام سے سوال ہوا: فضل و کرم کسے کہتے ہیں؟


◾️فرمایا: زبان پر قابو رکھنا اور سخاوت سے کام لینا۔


◽️پوچھا گیا: اور نقص و کمی کیا ہے؟


◾️فرمایا: لایعنی اور فضول چیزوں کے لئے زحمت میں پڑنا۔


جمعہ، 17 ستمبر، 2021

با وقار لوگ



#زہد


#باوقار_لوگ



◾️قيلَ لِلحُسَينِ بنِ عَلِيٍّ عليه السلام : من أعظَمُ النّاسِ قَدرا؟


◾️قالَ : مَن لَم يُبالِ الدُّنيا في يَدَي مَن كانَت


جمعرات، 16 ستمبر، 2021

خواہشات نفس



 #خواہشات_نفس



◽️ حضرت امام حسین علیہ السّلام :


◾️اتَّقُوا هذِهِ الأهواءَ الَّتی جِماعُهَا الضَّلالَةُ وَ میعادُهَا النّارُ.


◾️ان خواہشات نفس سے بچو کہ جن کا مجوعہ و ماحصل گمراہی اور ٹھکانہ جہنم ہے۔



📚 إحقاق الحق و إزهاق الباطل، ج‏11، ص591، و من كلامه عليه السلام ..... 


بدھ، 15 ستمبر، 2021

خدا کی نعمت سے رنجیدہ مت ہو




#خدا_کی_نعمت_سے


#رنجیدہ_مت_ہو


◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:


◾️إنَّ حَوائِجَ النّاسِ إلَيكُم مِن نِعَمِ اللّهِ عَلَيكُم، فَلا تَمَلُّوا النِّعَمَ فتجوزُوا النِّعَم


◾️لوگوں کو تمہاری ضرورت تم پر خدا کی نعمتوں میں سے ہے لہذا نعتموں سے رنجیدہ و ملول مت ہو [لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرو] ورنہ اس نعمت سے ہاتھ دھو بیٹھوگے۔

منگل، 14 ستمبر، 2021

خیر دنیا و آخرت



 #خیر_دنیا_و_آخرت


◽️كتَبَ رَجُلٌ إِلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ع، يَا سَيِّدِي أَخْبِرْنِي بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ؟


◾️ فكَتَبَ ع إِلَيْهِ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ، أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ مَنْ طَلَبَ رِضَى اللَّهِ بِسَخَطِ النَّاسِ كَفَاهُ اللَّهُ أُمُورَ النَّاسِ وَ مَنْ طَلَبَ رِضَى النَّاسِ بِسَخَطِ اللَّهِ وَكَلَهُ اللَّهُ إِلَى النَّاسِ وَ السَّلَام.


◾️ایک شخص نے حضرت امام حسین بن علی علیہما السلام کی خدمت میں خط کے ذریعہ سوال کیا: اے میرے آقا! خیر آخرت و دنیا کے بارے میں فرمادیجئے۔

بدھ، 1 ستمبر، 2021

نہی عن المنکر




#نہی_عن_المنکر


حضرت امام حسین علیہ السلام:


◾️ لایَنبَغی لِنفسٍ مُؤمِنَةٍ تَری مَن یَعصِی اللهَ فَلا تُنکِرَ؛


◾️مومن شخص کے لئے مناسب نہیں ہے کہ کسی کو گناہ کرتے دیکھے اور اس پر اعتراض نہ کرے


📚 کنزالعمّال، ج 3، ص 85، ح5614