علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 28 ستمبر، 2021

عزّت و ذلّت



#عزت_و_ذلت



◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:


◾️ليْسَ الْمَوْتُ في سَبيلِ الْعِزِّ اِلاّ حَياةً خالِدَةً وَلَيْسَتِ الْحَياةُ مَعَ الذُّلِّ اِلاَّالْمَوْتَ الَّذى لاحَياةَ مَعَهُ


◾️عزّت کی راہ میں موت ہمیشہ کی حیات سوا کچھ نہیں ہے اور ذلّت کے ساتھ زندگی اس موت کے سوا کچھ نہیں جس کے ساتھ کوئی حیات نہیں۔


📚إحقاق الحق و إزهاق الباطل، ج‏11، ص601، و من كلامه عليه السلام .....



◽️◽️◽️◽️◽️◽️◽️



✍🏼 زندگی صرف سانس لینے اور جیتے رہنے کا نام نہیں۔


اصل اور واقعی حیات یہ ہے کہ انسان عزّت و احترام اور کرامت و بزرگی کے ساتھ اپنے عظیم مقاصد کی راہ میں سعی و کوشش کرے اور اس کی زندگی قدم بقدم اس عظیم مقصد کی راہ میں ہو۔ ایسی باوقار زندگی قدر و قیمت والی ہوتی ہے۔


اگر انسان ایسے مقاصد کی راہ میں مر جائے، تو اسکی عزّت دار موت ایک طرح کی "حیات جاوید" اور افتخار و سربلندی کا باعث ہوگی۔


◽️ اگر حضرت سید الشہداء علیہ السلام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں، وہ اسی بنا پر ہے کہ آپ علیہ السلام نے زندہ رہنے کے لئے یزید کی بیعت جیسی ذلت کو برداشت کرنا گوارا نہ کیا، اور ذلّت پیشہ بزدلوں کی حکومت کے تحت ذلّت کی زندگی جینے پر تیار نہ ہوئے۔


اللّہ والے، نہ صرف یہ کہ حق کی راہ میں موت سے گھبراتے نہیں، بلکہ اس کا استقبال کرتے ہیں۔ کیونکہ اپنا نام اور ذکر اور ابدی عزّت کی بقا اسی میں دیکھتے ہیں۔


←  جو لوگ پست فطرت لوگوں اور ظالموں کی حکومت کے تحت پست اور حقیر زندگی پر راضی رہتے ہیں، وہ حقیقت میں ایسے مردہ لوگ ہیں جن کا فقط جسم زندہ اور متحرک ہے، ورنہ انکی روح، جان، انسانیت اور کرامت و بزرگی ظالموں، جابروں کی ٹھوکروں میں ہوتی ہے۔


▪️سلام ہو حضرت حسین بن علی علیہما السلام پر جو معلّمِ شرافت و شہادت ہیں۔


▪️سلام ہو آپ علیہ السلام کی راہ پر چلنے والوں پر جو عزّت کو شہادت کے سائے میں تلاش کرتے ہیں۔


📚حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص23. 




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor