علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 15 ستمبر، 2021

خدا کی نعمت سے رنجیدہ مت ہو




#خدا_کی_نعمت_سے


#رنجیدہ_مت_ہو


◽️حضرت امام حسین علیہ السلام:


◾️إنَّ حَوائِجَ النّاسِ إلَيكُم مِن نِعَمِ اللّهِ عَلَيكُم، فَلا تَمَلُّوا النِّعَمَ فتجوزُوا النِّعَم


◾️لوگوں کو تمہاری ضرورت تم پر خدا کی نعمتوں میں سے ہے لہذا نعتموں سے رنجیدہ و ملول مت ہو [لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرو] ورنہ اس نعمت سے ہاتھ دھو بیٹھوگے۔


📚الدرة الباهرة من الأصداف الطاهرة (ط - القديمة مع الترجمة )، شهيد اول‏، ص23۔




✍🏼لوگوں کو ایک دوسرے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے، خاص طور پر جب کوئی کسی عہدے اور منصب پر فائز ہو یا کسی بھی شعبہ زندگی میں ذمہ داری ادا کررہا ہو،۔۔۔۔۔



ایسی صورت میں اس کی طرف لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے جو حقیقت میں خدمت خلق کی صورت میں خدا جانب سے ایک نعمت ہوا کرتی ہے جس کی قدر کرنا چاہئے اور اس پر خدا کا شکر بجا لانا چاہئے،۔۔۔۔۔



← اور اس سلسلہ میں خدا کا شکر یہ ہوگا کہ لوگوں کو ضرورتوں کو پورا کرنے سے پیچھے نہ ہٹا جائے۔




https://t.me/klmnoor



https://www.facebook.com/klmnoor