علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 22 ستمبر، 2021

پیٹھ پیچھے برائی





#پیٹھ_پیچھے_برائی


◽️حضرت امام حسین علیہ السلام


◾️لا تَقُولَنَّ فِي أَخِيكَ الْمُؤْمِنِ إِذَا تَوَارَى عَنْكَ إِلَّا مِثْلَ مَا تُحِبُّ أَنْ يَقُولَ فِيكَ إِذَا تَوَارَيْتَ عَنْه‏


◾️اپنے برادرِ مومن کے بارے میں اس کی غیر موجودگی میں کچھ نہ کہو سوائے ایسی بات کے جو خود تم پسند کرتے ہو کہ وہ تمہارے بارے میں کہے جبکہ تم اس کے سامنے موجود نہ ہو۔


📚كنز الفوائد، ج‏2، ص32، فصل من عيون الحكم و نكت من جواهر الكلام..... 



✍🏼صداقت اور دوستی یہ ہے کہ دوست کے لئے انسان کا ظاہر و باطن ایک ہو اور سامنے اور پیٹھ پیچھے کے الگ الگ برتاؤ سے پرہیز کیا جائے۔


▪️جو لوگ مومن بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی عیبجوئی اور تنقید کرتے ہیں، لیکن اس کے سامنے تملّق اور چاپلوسی کی زبان سے مخاطب ہوتے ہیں۔ وہ نفاق اور دو روئی جیسی صفت کا شکار ہیں اور یہ ایمان کے مخالف صفت ہوتی ہے۔


← مزید یہ کہ، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری غیر موجودگی میں لوگ ہمیں اچھائی سے یاد کریں، اور اچھے الفاظ سے ہمارے بارے میں گفتگو کریں اور ہماری اچھائیوں کا ذکر کریں، تو ہم بھی ان کی غیر موجودگی میں ایسا ہی کردار پیش کریں اور ان کی خوبیوں اور اچھائیوں کے سوا کوئی بات زبان پر نہ لائیں۔


برادرِ ایمانی اور دوست کے نہ ہونے پر اس کے سلسلہ میں بدگوئی کا دوستی اور محبت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔


برادرِ اسلامی کے حقوق کی رعایت سخت ترین اخلاقی اور دینی فرائض میں سے ہے۔


اگر ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ احترام و ادب کے ساتھ ہمیں یاد کریں تو ہمیں بھی انکے احترام و ادب کا لحاظ رکھنا چاہئے۔ اگر ہمیں یہ گوارا نہیں کہ کوئی ہمیں برے القاب سے یاد کرے تو ہم بھی ان کے سلسلہ میں بیہودہ اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال نہ کریں۔ اگر ہمیں اپنی غیبت بری لگتی ہے اور اس سے رنجیدہ ہوتے ہیں، تو ہم بھی کسی کی غیبت نہ کریں۔ اگر دوسروں کے ذریعہ ہم اپنے رازوں کے فاش ہونے پر ناراض ہوتے ہیں تو ہم بھی دوسروں کے رازوں کو فاش کر کے انکی رنجیدگی کا سبب نہ بنیں۔


▪️ایسا کردار رفاقت اور معاشرت میں انصاف کی علامت ہوتا ہے▪️



📚حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص83



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor