علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 16 ستمبر، 2021

خواہشات نفس



 #خواہشات_نفس



◽️ حضرت امام حسین علیہ السّلام :


◾️اتَّقُوا هذِهِ الأهواءَ الَّتی جِماعُهَا الضَّلالَةُ وَ میعادُهَا النّارُ.


◾️ان خواہشات نفس سے بچو کہ جن کا مجوعہ و ماحصل گمراہی اور ٹھکانہ جہنم ہے۔



📚 إحقاق الحق و إزهاق الباطل، ج‏11، ص591، و من كلامه عليه السلام ..... 




✍🏼قرآن کریم، اولیائے الہی، اور رہبران حق نے ہمیشہ نفسانی خواہشات کی پیروی سے روکا، اور تقویٰ اختیار کرنے کی دعوت دی ہے۔



▪️تقوی خواہشات نفس اور شیطان کی پیروی کرنے سے دوری اور خدا کی اطاعت، گناہ، اس کے عذاب اور قیامت سے خوف کا نام ہے۔



▪️نفس امّارہ کا کام ہی عقل پر غلبہ حاصل کرنا ہے اور وہ ہمیشہ عقل سے برسر پیکار رہتا ہے؛ ۔۔۔۔ یہاں ضروری ہوجاتا کہ انسان ہوشیار رہے اور اپنے نفس قابو حاصل کرے، اسے عقل پر حاوی نہ ہونے دے۔ اس لئے کہ جہاں انسان نفس کا اسیر ہوگا، گناہوں اور پستیوں کی وادی میں بھٹکتا چلا جائے گا اور گمراہی کا شکار ہوجائے گا۔



←  خواہش نفس کا دائرہ بہت وسیع ہے اور ہمارا کوئی بھی عمل اس سے متاثر ہو سکتا ہے چاہے وہ #دین کے نام پر ہی انجام پا رہا ہو۔




⚠️کامیاب وہ شخص ہے جو خود کو خواہشات نفس سے بچا لے، اور خدا کے بتائے ہوئے راستے پر چلے؛ اپنی مرضی کا نہیں بلکہ خدا کی مرضی کا کام کرے۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor