علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 29 ستمبر، 2021

سخاوت اور کنجوسی



#سخاوت_اور_کنجوسی


◽️حضرت امام حسین علیہ السلام: 


◾️أيُّهَا النَّاسُ! مَنْ جَادَ سَادَ، وَ مَنْ بَخِلَ رَذِلَ


◾️اے لوگو! جو سخاوت سے کام لیتا ہے وہ عزیز اور بزرگ ہوتا ہے اور جو بخل کرتا ہے وہ ذلیل اور پست ہوتا ہے۔


📚‏ نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص81، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام


◽️◽️◽️◽️◽️


✍🏼کبھی انسان کسی کی محبت و احسان کا اسیر بن جاتا ہے


کہتے ہیں " اگر چاہتے ہو کسی کے سردار بن جاؤ تو اس پر احسان کرو؛ یعنی نیکی اور بخشش اس بات کا سبب بن جاتی ہے کہ دوسرے کے دل میں محبت اور کشش پیدا ہو جائے۔


←  اگر اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام محبوبِ قلوب تھے، تو اس کی  ایک وجہ ان کا جود و کرم تھا، عطا اور بزرگواری تھی۔ وہ اپنے در سے کسی کو دور نہیں کرتے تھے، کسی ضرورتمند کو اپنی عطا سے محروم نہیں کرتے تھے، ان کا دولت کدہ محروموں اور ضرورتمندوں کی امید کا ٹھکانا ہوتا تھا۔



▪️"بخل" ناپسند صفتوں میں سے ہے۔


مال کی لالچ اور دولت کے ختم ہو جانے کا ڈر، انسان کو بخیل اور کنجوس بنا دیتا ہے۔ احادیث میں ہے کہ بخل کی اصل، خدا سے سوء ظن اور بدگمانی ہے؛ جس خدا نے کہا ہے کہ بخشش کرو اور فقر و غربت سے مت ڈرو۔


اس عظیم درس سے ہم غافل نہ رہیں کہ:


بڑائی اور بزرگی، عطا اور بخشش کے ساتھ ہوتی ہے اور ۔۔۔ لالچ اور کنجوسی سے انسان پست اور حقیر بنتا ہے۔



📚 حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص41





https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor