علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 8 ستمبر، 2019

حضرت ابوالفضل العباس

🏴۔۔۔ مَا لَهُمْ فِي الْأَرْضِ شَبِيهُونَ🏴


🔘حضرت ابوالفضل العباس🔘


انسان جب کسی کو پہچنوانا چاہتا ہے تو اس کی واضح ترین صفت کا انتخاب کرتا ہے ،لیکن اگر کسی ذات میں تمام  صفات اعلی ترین حد  امکان پر موجود ہوں تو عقل حیران رہ جاتی ہے اور انتخاب نہیں ہوپاتا۔
حضرت علمدار کربلا (ع) کی شخصیت کچھ ایسی ہی ہے جہاں ہماری ظاہربین نگاہیں نہ انکے فضائل کو احاطۂ دید میں لاسکتی ہیں اور نہ ہی طائر فکر ان کے کمالات کے حدود تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
آپ(ع) کے فضائل کا ادراک اور ان کی تفسیر اگر ممکن کی ہے تو ائمۂ طاہرین علیہم السلام سے ہی ہے ،چنانچہ صادق آل محمد(ع) علمدار کربلا(ع)  کے بارے میں فرماتے ہیں: كان عمّنا العبّاس‏ نافذ البصيرة، صلب الايمان، جاهد مع أبى عبد اللَّه، و ابلى بلاء حسنا، و مضى شهيدا.