علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 26 جون، 2026

#اہل_حرم_کی_کربلا_سے_روانگی



۱۱/ محرم


۱۔ #اہل_حرم_کی_کربلا_سے_روانگی

 

عمر سعد ملعون گیارہویں محرم کو ظہر کے وقت تک کربلا میں رہا، اس نے اپنے مقتول سپاہیوں پر نماز پڑھی اور انہیں دفن کیا۔ دوپہر کے بعد اس کے حکم سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی صاحبزادیوں کو بے کجاوہ اونٹوں پر سوار کیا گیا۔

جمعرات، 25 جون، 2026

⚫️گیارہ محرم کی شب⚫️



⚫️گیارہ محرم کی شب⚫️


#شام_غریباں


◾️حضرت سید الشهداء علیہ السلام کی شہادت کے بعد خاندان پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ کی عزا اور سوگ کی یہ پہلی رات ہے۔

بدھ، 24 جون، 2026

#عاشورا



۱۰/ محرم


#عاشورا


۱ - شہادت امام حسین علیہ السّلام:


اس دن سن ۶۱ ہجری  بروز شنبہ [مناقب آل ابی طالب، ج۳، ص۲۳۱؛ تہذیب الاحکام، ج۴، ص۳۳۳؛ کامل الزیارات، ص۱۵۳۔۔۔] یا جمعہ [تاج الموالید الائمہ، ص۲۰؛ تاریخ دمشق، ج۱۴، ص۲۵۰۔۔۔] ہمارے آقا و مولا حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کو ۵۸ سال (یا ۵۶ یا ۵۷ سال) کی عمر مبارک میں، نمازِ ظہر کے بعد، سرزمینِ کربلا پر بھوک اور پیاس کے عالم میں انتہائی مظلومیت کے ساتھ شہید کردیا گیا۔ [کافی، ج۱، ص۴۶۳؛ ارشاد، ج۲، ص۱۳۳؛ اعلام الوریٰ، ج۱، ص۴۲۰۔۔۔]

منگل، 23 جون، 2026

⚫️۹/ محرم؛ تاسوعائے حسینی⚫️



⚫️۹/ محرم؛ تاسوعائے حسینی⚫️



  ← #یوم_غربت_حسینی



◾️تَاسُوعَاءُ يَوْمٌ حُوصِرَ فِيهِ الْحُسَيْنُ ع وَ أَصْحَابُهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ بِكَرْبَلَاءَ وَ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ خَيْلُ أَهْلِ الشَّامِ وَ أَنَاخُوا عَلَيْهِ‏ وَ فَرِحَ ابْنُ مَرْجَانَةَ وَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ بِتَوَافُرِ الْخَيْلِ وَ كَثْرَتِهَا وَ اسْتَضْعَفُوا فِيهِ الْحُسَيْنَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَ أَصْحَابَهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ أَيْقَنُوا أَنْ لَا يَأْتِيَ الْحُسَيْنَ ع نَاصِرٌ وَ لَا يُمِدَّهُ أَهْلُ الْعِرَاقِ بِأَبِي الْمُسْتَضْعَفُ الْغَرِيبُ۔۔

اتوار، 21 جون، 2026

۷/ محرم



۷/ محرم


۱-#امام_حسین_علیہ_السلام_کی_ابن_سعد_سے_ملاقات


محرم کی شب ہفتم میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے ابن سعد سے ملاقات اور گفتگو کی، خولی بن یزید اصبحی جو امام حسین علیہ السلام سے سخت عداوت رکھتا تھا اس نے اس واقعہ کی خبر ابن زیاد تک پہونچائی، اس پر اس ملعون نے عمر بن سعد کے لئے خط لکھا اور اسے ان ملاقاتوں سے منع کیا، اور امام حسین علیہ السلام پر پانی بند کرنے کا حکم صادر کیا۔

ہفتہ، 20 جون، 2026

۶/ محرم



۶/ محرم


۱– #حبیب_بن_مظاہر_کا_بنی_اسد_سے_مدد_طلب_کرنا


شب ششم یا ہفتم میں جناب حبیب ابن مظاہر اسدی حضرت امام حسین علیہ السلام کے اذن سے امام علیہ السلام کی نصرت پر لوگوں کو جمع کرنے کے لئے قبیلہ بنی اسد کے پاس تشریف لے گئے۔ قبیلہ بنی اسد کے لوگوں نے دعوت پر لبیک کہا اور نصرت کے لئے روانہ ہوئے، لیکن جاسوسوں نے اس کی خبر عمر سعد تک پہونچا دی، اس نے اپنے لشکر میں سے کچھ لوگوں کو ان کی طرف روانہ کیا تاکہ انہیں آنے سے روک دیں، لہذا راستے میں ان کا آمنا سامنا ہوا، اور بنی اسد کے  کافی لوگوں نے جام شہادت نوش کیا اور بعض لوگ زخمی ہوگئے اور باقی لوگ مجبورا واپس چلے گئے۔ حبیب بن مظاہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں آئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔

جمعہ، 19 جون، 2026

#عزاداری



#محرم


#عزاداری


#سیرت_ائمہ_علیہم_السلام


◾️ حضرت امام رضا علیه السلام:


⚫️ كَانَ أَبِي ع إِذَا دَخَلَ شَهْرُ الْمُحَرَّمِ لَا يُرَى ضَاحِكاً وَ كَانَتِ الْكِئَابَةُ تَغْلِبُ عَلَيْهِ حَتَّى يَمْضِيَ مِنْهُ عَشَرَةُ أَيَّامٍ فَإِذَا كَانَ‏ يَوْمُ‏ الْعَاشِرِ كَانَ‏ ذَلِكَ‏ الْيَوْمُ‏ يَوْمَ‏ مُصِيبَتِهِ‏ وَ حُزْنِهِ وَ بُكَائِه‏، وَ يَقُولُ هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي قُتِلَ فِيهِ الْحُسَيْنُ ع.

جمعرات، 18 جون، 2026

منگل، 16 جون، 2026

#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام_کا_کربلا_میں_ورود



۲/محرم


۱ -  #حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام_کا_کربلا_میں_ورود


مشہور روایات کے مطابق سنہ ۶۱ ھ میں اس دن ہمارے آقا و مولا  حضرت ابا عبداللہ الحسین سیّد الشہداء علیہ السلام اپنے اہل بیت و اصحاب کے ہمراہ کربلائے معلّی تشریف لاتے ہیں۔

پیر، 15 جون، 2026

#عزائے_سید_الشہداء_علیہ_السلام



۱/ محرم


#عزائے_سید_الشہداء_علیہ_السلام


🔘حضرت امام رضا علیہ السلام  ابن شبیب سے🔘

 

#اہتمام_عزا



#محرم


#اہتمام_عزا


🔘عزادارانِ حسین علیہ السلام کے لئے نبی کریم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی شفاعت، بہشتی نعتموں کی بشارت۔


◼️لمَّا أَخْبَرَ النَّبِيُّ ص ابْنَتَهُ فَاطِمَةَ بِقَتْلِ وَلَدِهَا الْحُسَيْنِ وَ مَا يَجْرِي عَلَيْهِ مِنَ الْمِحَنِ‏ بَكَتْ فَاطِمَةُ بُكَاءً شَدِيداً وَ قَالَتْ يَا أَبَهْ مَتَى يَكُونُ ذَلِكَ؟

جمعرات، 11 جون، 2026

#مکر_و_فریب #احتیاط



#مکر_و_فریب


#احتیاط



🌹🌹حضرت امام علی علیہ السلام:


🟤 مَنْ‏ لَمْ‏ يَتَحَرَّزْ مِنَ‏ الْمَكَايِدِ قَبْلَ وُقُوعِهَا لَمْ يَنْفَعْهُ الْأَسَفُ بَعْدَ هُجُومِهَا۔


🔵 جو شخص مکر و فریب کے پیش آنے سے پہلے ان سے بچنے کی تدبیر نہ کرے، تو ان کے اچانک آپڑنے کے بعد اس کا افسوس اسے کوئی فائدہ نہیں دیتا۔

بدھ، 10 جون، 2026

#نزول_سورہ_ھل_اتی



 ۲۵/ ذی الحجہ


#نزول_سورہ_ھل_اتی


🌹بہترین ایثار🌹 بہترین تحفہ🌹


اس دن حضرت امیر المومنین، و  فاطمہ و حسن و حسین علیہم السلام کی شان میں سورہ "ھل اتی علی الانسان" کا نزول ہوا ہے۔

منگل، 9 جون، 2026

#یوم_مباہلہ



۲۴/ ذی الحجہ


#یوم_مباہلہ


یہ دن جہاں ایک طرف سے اہل بیت علیہم السلام کا نجران عیسائیوں کے ساتھ مباہلہ کا دن ہے تو دوسری طرف اہل بیت علیہم السلام کی شان میں آیت تطہیر کے نزول کا دن ہے۔

بدھ، 3 جون، 2026

#عید_غدیر




۱۸/ ذی الحجہ


#عید_غدیر


ہجرت کے دسویں سال حجۃ الوداع سے واپسی پر اس روز واقعہ غدیر رونما ہوا،


[الغدیر، ج۱، ص۱۰، ۳۳، ۲۱۳، ۔۔ کافی، ج۴، ص۱۴۹، توضیح المقاصد، ص۳۱؛  العدد القویه، ص۱۶۶؛  مصباح کفعمی، ج۲، ص۶۰۱؛ مناقب ابن شهر آشوب، ج۳، ص۳۷؛ مصباح المتهجد، ص۷۵۴؛ بحار الانوار، ج۳۵، ص۱۵۰، ج۹۵، ص۱۸۹؛ فیض العلام، ص۱۲۲؛ تاریخ دمشق، ج۴۲، ص۲۳۳، ۲۳۴۔۔]