#مکر_و_فریب
#احتیاط
🌹🌹حضرت امام علی علیہ السلام:
🟤 مَنْ لَمْ يَتَحَرَّزْ مِنَ الْمَكَايِدِ قَبْلَ وُقُوعِهَا لَمْ يَنْفَعْهُ الْأَسَفُ بَعْدَ هُجُومِهَا۔
🔵 جو شخص مکر و فریب کے پیش آنے سے پہلے ان سے بچنے کی تدبیر نہ کرے، تو ان کے اچانک آپڑنے کے بعد اس کا افسوس اسے کوئی فائدہ نہیں دیتا۔
📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۲۹۱، ح۶۴۹۰، المكر
✍🏼 جو شخص مکر و فریب سے ان کے واقع ہونے سے پہلے احتراز کی راہ اختیار نہ کرے، ان کے ناگہاں آن پہنچنے کے بعد اس کا افسوس کرنا کچھ فائدہ نہیں دیتا۔ اس ارشاد کا مقصود یہ ہے کہ انسان کو چاہیے کہ مکر اور حیلوں کے وقوع سے قبل ہی ان سے بچنے کی کوشش کرے اور خدا کی بارگاہ میں تضرع، توسّل اور دعا وغیرہ کے ذریعے اس سے پناہ طلب کرے، نیز حتی الامکان اپنے حالات کی تدبیر بھی کرتا رہے۔ کیونکہ اگر کوئی شخص پہلے سے احتیاط نہ کرے، تو بعد کا افسوس، جیسا کہ اکثر لوگوں کا شیوہ ہوتا ہے کہ پہلے غفلت میں رہتے ہیں اور اپنی اصلاح کی فکر نہیں کرتے، کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچاتا۔
📚 شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۵، ص۴۱۳۔
