علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 24 جون، 2022

مثالی زندگی

 


#مثالی_زندگی



🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام



🔴 كنْ كَالنَّحْــلَةِ إِذَا أَكَلَــتْ أَكَلَــتْ طَيِّبــاً وَ إِذَا وَضَعَــتْ وَضَعَــتْ طَيِّبــاً وَ إِذَا وَقَعَــتْ عَلَــى عُودٍ لَمْ تَكْسِــرْهُ۔


🔵 شہد کی مکھّی کی طرح رہو، کہ جب وہ کچھ کھاتی ہے تو پاک و پاکیزہ چیز، جب کچھ اپنے سے چھوڑتی ہے تو پاک و طاہر چیز، جب کسی شاخ پر بیٹھتی ہے تو اسے توڑ نہیں دیتی ہے۔



📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۳۲۴، ح۷۵۳۴، متفرقات أخلاقي


▫️▫️▫️▫️▫️

 

✍🏼 یعنی جس طرح شہد کی مکھّی جب کچھ کھاتی ہے تو وہ ایسے گل، شگوفہ کو کھاتی ہے جو خوبصورت، نیک اور پاکیزہ ہوں اور جو چیز خود سے چھوڑتی ہے وہ بھی پاک و طاہر ہوتی ہے، اور جس شاخ پر بیٹھتی ہے اس پر اپنا بوجھ نہیں چھوڑتی اور اس شاخ کو توڑتی نہیں ہے.


تم بھی جب کوئی چیز کھاؤ تو حلال اور پاکیزہ کھاؤ، اور جو چیز خود سے چھوڑو وہ نیک اور اچھے اعمال ہوں، اور لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ تاکہ ان کے لئے بارگراں نہ بنو اور کسی کا دل مت توڑو۔


📚 شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۴، ص۶۱۵، ح۷۱۸۶، كن كالنحلة۔۔۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor