علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 19 جون، 2022

بدگمانی نہیں

 



#بدگمانی_نہیں



🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام


🔴 لا تَظُنَّـــنَّ بِكَلِمَـــةٍ خَرَجَـــتْ مِـــنْ أَحَـــدٍ سُـــوءاً وَ أَنْـــتَ تَجِـــدُ لَهَـــا فِـــي الْخَيْـــرِ مُحْتَمَـــلًا.


🔵 کسی کے منھ سے نکلنے والی بات پر جب تک صحیح ہونے کا احتمال دے سکتے ہو بدگمانی نہ کرنا۔


📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص۵۳۸، حکمت ۳۶۰۔



✅ یعنی جب تک کسی کے قول و سخن کی تاویل کر سکتے ہو اور اس میں نیک پہلو نکال سکتے ہو، تو خبردار اسے غلط معنی نہ لینا کیونکہ نیک طبیعت اور پاکیزہ مزاج لوگ دوسروں سے زیادہ خدا سے قریب ہوتے ہیں۔


📚 شرح نهج البلاغه ابن میثم، ج۵، ص۴۱۸



💢 کاش ہر شخص اس تعلیم کو اختیار کر لیتا تو سماج کے بے شمار مفاسد سے نجات مل جاتی، اور دنیا میں فتنہ و فساد کے اکثر راستے بند ہو جاتے۔ مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہوتا ہے اور ہر شخص دوسرے کے بیان میں غلط پہلو پہلے تلاش کرتا ہے اور صحیح رخ کے بارے میں بعد میں سوچتا ہے۔


📚 نہج البلاغه، ترجمه علامه جوادی طاب ثراہ، ص۷۴۶.




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor