علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 3 جون، 2022

امام_خمینی_رضوان_اللہ_تعالی_علیہ_اپنی_مثال_آپ

 



مناسبت: یوم رحلت امام خمینی رح



#امام_خمینی_رضوان_اللہ_تعالی_علیہ_اپنی_مثال_آپ



✍🏼 اس میں شک نہیں کہ جب جب ظلم و ستم کی آندھیاں اٹھتی ہیں تو کوئی نہ کوئی اس کے سامنے سینہ سپر ہوتا ہے، اور ظلم، جہالت، بے دینی کے اندھیروں میں عدل و انصاف، دینداری، دبے کچلوں کی رسیدگی کی کرنیں بکھیرتا نظر آتا ہے۔



💢 لیکن ایسی شخصیات بہت کم ہیں جو اپنے الہی جذبات، بلند و بالا افکار، مخلصانہ کردار اور بے باک انداز کے افق پر آفتاب عالمتاب بن جائیں، جس کی کرنوں سے پورے عالم پر روشنی کا سماں بندھ جائے۔



📝 امام خمینی رح کی شخصیت کچھ ایسی ہی تھی،



✨ جب عدل و انصاف کا پرچم لیکر اٹھی تو افق عالم پر ایسی چمکی کہ شرق و غرب کا نظامی اور سیاسی بھونچال ہو، یا قطب جنوب و شمال کی سرد اور منجمد فضا، ایک ہی وقت میں چار سو کرنیں پھیلاتی نظر آئی،


اور دنیا کی بخیال خود مقتدر اور سپر پاور طاقتوں کو انکی اوقات دکھا دی، اور دنیا کو سبق دے گئی کہ باطل خواہ کنتے ہی سپر پاور کی اوٹ میں ہو مکڑی کے جالے کے سوا کچھ نہیں؛


چنانچہ شہنشاہی نظام کے خاتمے اور اسلامی حکومت کے قیام سے دنیا کو ایک نئی جہت دے دی اور ظلم و بربریت، نا انصافی کے خلاف ہر لڑنے والے کے راہنما اور آئیڈیل بن گئے۔



✅ وہ شخصیت جو حکمت، تدبیر، شجاعت، پرہیزگاری میں یکتائے روزگار تھی تو ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے، استکبار کی ناک رگڑ دینے میں بے نظیر،



✅ اہل صدق و حقانیت کہ جو دل میں ہو وہی زباں پر آئے،



✅ سادہ زیستی کے ساتھ انقلابی افکار کی حامل،



✅ اہل اسلام میں اتحاد کے علمبردار تو باطل کے خلاف تیغ آبدار،



✅ جس کی باتیں اثر کرنے والی اور جس کی محبت دلوں میں اتر جانے والی،



💯 کیونکر نہ ہو! وہ شاگرد رشید مکتب شہید کربلا تھا حقیقت میں مجاہد راہ خدا تھا۔۔۔ تو اسکی محبت بھی خدائی ہوگی:



🔴 إِنَّ الَّذینَ ءامَنوا وَ عَمِلُوا الصّالِحاتِ سَیَجعَلُ لَهُمُ الرَّحمانُ وُدًّا


🔵 بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے عنقریب رحمان لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت پیدا کردے گا


📚سورہ مریم/۹۶




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor