علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 22 مئی، 2022

عاجز ترین انسان

 


#عاجز_ترین_انسان


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 أعْجَـــزُ النَّـــاسِ مَـــنْ عَجَـــزَ عَـــنِ اكْتِسَـــابِ الْإِخْـــوَانِ وَ أَعْجَـــزُ مِنْـــهُ مَـــنْ ضَيَّـــعَ مَـــنْ ظَفِـــرَ بِـــهِ مِنْهُـــمْ.

🔵 عاجز ترین انسان وہ ہے جو دوست بنانے سے عاجز ہو اور اس سے بھی زیادہ عاجز و لاچار وہ ہے جو بنے بنائے دوست کو کھو بیٹھے۔


📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص۴۷۰، حکمت۱۲۔


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 انسان کی توانائی صرف زور بازو اور جسم کی طاقت میں نہیں ہے۔ بلکہ روح کی طاقت اور اخلاق کی توانائی جسم کی قوّت و طاقت سے کہیں بالاتر ہے۔ 


جسمانی طاقت زمانے کے گذرنے اور سن و سال کے ڈھلنے کے ساتھ ختم ہوتی رہتی ہے، لیکن روح کی طاقت اور اخلاق کی بالادستی زمانے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے اور انسان کو مزید قوی اور ہنرمند بناتی ہے۔


لہذا ہمیں اپنے جسم کی صحت و سلامتی کی سعی کے ساتھ ساتھ کوشش کرنا چاہئے کہ اپنی روحی اور اخلاقی توانائی کو بھی حاصل کرتے رہیں اور ہر دن اس میں اضافہ کرتے جائیں۔


روح اور اخلاق کی طاقت کی علامت یہ ہے کہ انسان اپنے نیک اخلاق اور مناسب کردار کے ذریعہ اپنے دوستوں میں اضافہ کر سکے، لہذا جو اپنے واسطے کوئی اچھا ساتھی اور دوست نہیں بنا پاتا ہے حقیقت میں وہ روح اور اخلاق کے لحاظ سے عاجز اور کمزور ہے۔


لیکن اس سے بھی عاجز وہ انسان ہے جس کے دوست اور احباب ہوں لیکن وہ اس دوستی کو برقرار نہ رکھ پائے۔ یعنی اپنی بد اخلاقیوں اور نامناسب حرکتوں سے اپنے بنائے ہوئے دوستوں کو بھی ضائع کردے، اور معاشرہ میں تنہا رہ جائے.


کیونکہ دوستی برقرار رکھنا، دوست بنانے سے بھی زیادہ دشوار ہے۔ اور اس کی حفاظت کے لئے روح کی قوّت اور اخلاق کی توانائی درکار ہوتی ہے۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor