علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 19 جون، 2022

اپنا محاسبہ کریں

 


#اپنا_محاسبہ_کریں!



🌷🌷 حضرت امام علی علیہ السلام:



🔴 مـــنْ حاسَـــبَ نَفْسَـــهُ رَبِـــحَ، وَ مَـــنْ غَفَـــلَ عَنْهـــا خَسِـــرَ۔


🔵 جو اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے فائدہ میں رہتا ہے، اور جو اس سے غافل رہتا ہے نقصان اٹھاتا ہے۔



📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص۵۰۶، حکمت۲۰۸



▫️▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 احادیث میں «محاسبه» پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور علمائے سیر سلوک بھی اس پر کافی زور دیتے ہیں، محاسبہ کیا ہے؟


انسان اپنی زندگی میں عظیم سرمایہ کا مالک ہوتا ہے اور وہ مسلسل اس کے خرچ کرنے اور ادھر و ادھر لگانے میں مصروف رہتا ہے، محاسبہ یہ ہے کہ دیکھتے رہیں اس خرچ اور اخراجات کے بدلے میں ہم کیا چیز حاصل کرتے ہیں؟ کیا ہم نے عمر، عقل، دین، ایمان وغیرہ جیسے عظیم سرمایہ کا صحیح استعمال کیا ہے؟


خداوند عالم محاسبہ کرنے والا ہے اور اس نے اپنے لامحدود علم کے باوجود تمام انسانوں کے لئے نامۂ اعمال قرار دیا ہے، اور تمام اعمال، کردار، عقائد و ایمان کا محاسبہ کرتا ہے، ایسا نامۂ اعمال کہ جس سے انسان کا چھوٹے سے چھوٹا عمل بھی نہیں چھوٹتا ہے۔


پوری کائنات اپنے حساب و کتاب کے ساتھ چل رہی ہے۔ تو پھر انسان، جو اس عظیم کائنات کے سمندر کا ایک قطرہ بھی نہیں ہے، کیوں اپنا محاسبہ کرنے والا نہ ہو؟!


ہمیں چاہئے کہ ہر دن، یا ہفتہ میں ایک بار، یا مہینہ میں ایک مرتبہ اپنا محاسبہ کریں؛ ہم نے کتنی خالص عبادتیں انجام دی ہیں؟ کتنی لوگوں کی خدمت کی ہے؟ کس قدر اپنے حق و حقوق کو بخشا ہے؟ کسی کا حق پامال تو نہیں کیا؟ ہم دوسروں کے مقروض تو نہیں ہیں؟ اس طریقہ کے اور بھی سیکڑوں سوال؛ کیونکہ اگر حساب کتاب والے نہ ہوں تو شکست کھا جائیں گے اور اچانک دیکھیں گے کہ ہمارا سارا سرمایہ ہاتھ سے جا چکا ہے اور اس کے بدلے میں ہم کچھ بھی حاصل نہیں کرسکے!


اس وضاحت سے معلوم ہوجاتا ہے کہ جو اپنا محاسبہ کرے وہ کیسے فائدہ میں ہوتا ہے اور جو اپنے محاسبہ سے غافل رہے وہ کس طرح نقصان اٹھاتا ہے۔


📚 ۱۱۰سرمشق از سخنان حضرت علی علیہ االسلام ، حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی دام ظلہ،ص۱۲۵



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor